Thursday, January 4, 2018

خطرناک بیماریاں اور حافظہ کیلئے تیر بہدف


میرے تجربات میں ہے کہ بارش کے پانی پر سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ چاروں قل‘ہر ایک ستر ستر مرتبہ پڑھ کردم کریں۔میرا آزمودہ ہے ۔ عورتوں کی حیض کی خطرناک بیماریاں اور تیزترین حافظہ کیلئے تیربہدف ہے۔ 
سورۂ یٰسین کا کمال:۔
 میرےوالد صاحب وفات سے پہلے بیہوش ہوگئے تو میرے والد صاحب کی روح درج ذیل آیت کے ساتھ نکلی۔ میں نے والد صاحب کے سرہانے بیٹھ کر سورۂ یٰسین پڑھنا شروع کردی‘ جب میں

 پر پہنچاتو بار بار اسی کا تکرار کرنے لگا تو میرے والد کی روح آسانی سے پروز کرگئی۔ پھرمیں نے سورۂ مکمل کی۔ 
صلوۃ التسبیح سے سکون:۔
 عرصہ تیرہ سال سے اللہ کا فضل و کرم ہے کہ روزانہ صبح تہجد کے وقت صلوٰۃ التسبیح پڑھتا ہوں اور اس کا ثواب اپنے پیرومرشد‘ والدین‘ اپنی بیوی‘ اولاد‘ تمام امت محمدﷺ انسان، جنات زندہ مردہ تمام‘آسمان پر بسنے والی مخلوق‘ سمندر میں رہنے والی مخلوق ‘ چرند پرند تمام کو ہدیہ کرتا ہوں۔اس عمل کی برکت سے میں ہمیشہ پرسکون رہتا ہوںکبھی پریشانی نہیں ہوئی۔

No comments:

Post a Comment