Showing posts with label ٹوٹکے. Show all posts
Showing posts with label ٹوٹکے. Show all posts

Tuesday, August 30, 2016

جسمانی و روحانی حسن کے لاجواب آسان ٹوٹک


ہر چہرہ پر میرے اللہ کا نور ہوتا ہے یہ اور بات ہے کہ انسان اپنے اعمال سے ان میں اضافہ کرتا ہے یا اس نور کو ختم کرتا ہے۔ ایک چھوٹا پیدا ہونے والا بچہ ہمیں صرف اس وجہ سے پیارا لگتا ہے کہ اس کا چہرہ ہر گناہ‘ ہرآلودگی اور ہر گمان گناہ سے بھی پاک ہوتا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں جس موضوع پر بات کررہی ہوں وہ کوئی ایک چیز نہیں ہے بلکہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر پوری کائنات ہے‘ اپنا مقام اور اپنا ہی کام ہے اور کوئی چیز ان کی جگہ نہیں لے

Tuesday, December 29, 2015

ٹوٹکوں کی بھر مار

ٹوٹکوں کی بھر مار


بیماری سے نجات :۔ یاماجد 10 بار پڑھ کر شربت پر دم کر کے جو پی لیا کرے انشاءاللہ عزو جل بیمار نہ ہو گا
جو امراء کے دروازے پر آیا:۔ وہ فتنے میں پڑا جس قدر اس کے نزدیک ہوا اتنا ہی خدا تعالیٰ سے دور ہوا ۔
نظر کمزور نہیں ہو گی:۔ غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملیے ۔ کبھی نظر کمزور نہ ہو گی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کر جائے ۔
رحمتوں کے سائے میں :۔ یا مقتدر 20 بار جو روزانہ پڑھ لیا کرے گا انشاءاللہ عزوجل رحمتوں کے سائے میں رہے گا ۔
لو کا علاج :۔ اگر لو لگ جائے تو پالک کچی لیجئے اور اسے پیس کر اس میں ذرا سا پانی ملا لیجئے اور اسے پی لیجئے ایسا کرنے سے فوراً فائدہ حاصل ہو گا۔

Wednesday, September 30, 2015

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے:۔


ہر کام میں آسانی کیلئے:۔

نماز کی پابندی کے بعد درود شریف سات بار ، سورہ فاتحہ سات بار ، آیۃالکرسی سات بار ، سورہ حشر کی آخری چار آ یات سات بار ، چاروں قل سات بار ، درود شریف سات بار ، صبح و شام پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکیں ، افضل وقت سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد کا ہے۔

گنجا پن دور کرنے کیلئے:۔

آم کا کم از کم ایک سال پرانے اچار کا تیل گنج کے مقام پر لگانے سے چند روز میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اولاد کے حصول کیلئے :۔

چالیس لونگوں پر سات بار درج ذیل آیت کو پڑھے اور حیض کے غسل سے فراغت کے بعد روزانہ ایک لونگ کھائے ، لونگ رات کو کھانی ہے اور اس پر پانی نہیں پینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دل کے بند والو کیلئے :۔

سیب کا سرکہ ایک کپ، ادرک کا رس ایک کپ، لہسن کا رس ایک کپ ،کسی برتن میں ڈال کر آگ پر چڑھا ئیں دوا بال آنے پر اتار لیں اور اس میں شہد اتنا ڈال دیں کہ کھٹا س ختم ہو جائے دو گھونٹ پی لیں ۔

بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو تو:۔

بچہ فیڈرنہ چھوڑتا ہو تو نیم کے پتے پیس کر فیڈر کے نپل پر لگا دیں انشاءاللہ فیڈر چھوڑ کر کپ میں دودھ پینا شروع کر دے گا ۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے  نسخہ :۔

ھوالشافی :۔ کدو کو دھو کر اس کا پانی نکال کر مصری ملا کر نہار منہ سات دن پئیں ۔

ہاضمہ خراب ہونے کی صورت میں :۔
ھوالشافی :۔ سیاہ مرچ ، سفید زیرہ ، نمک  ہم وزن ملا کر اچھی طرح پیس لیں تازہ تربوز کاٹ کر اس پر یہ مصالحہ چھڑک کر کھائیں ۔

خشک کریم کو کارآمد بنانے کیلئے :۔

اگر آپ کی کوئی کریم خشک ہو گئی ہے تو اس میں مناسب مقدار میں عرق گلاب ملا لیں تو کریم کو دوبارہ کار آمد بنایا جا سکتا ہے۔

پیاز کے فوائد:۔

ہیضے کی وبا میں پیاز چھیل کر گھر میں لٹکا دی جائے تو دست اور قے کی شکایت نہیں ہوتی ، سرکے میں پیاز کے ٹکڑے ڈال کر کھانے سے قوت ہاضمہ تیز ہوتا ہے اس کے ساتھ دائمی قبض اور گیس سے نجات مل جاتی ہے پیاز کے رس میں چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر ملائیں اور اسے بار بار چٹانے سے دست اور الٹیاں بند ہو جاتی ہیں ۔
موٹاپے سے علاج:۔

صبح نہار منہ پانچ گلاس پانی پی لیا کریں ۔ رات کو کام ختم کرنے کے بعد مسور کی دال چار کھانے کے چمچ چار گلاس پانی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک گلاس باقی رہ جائے ۔ پھر اس کو گلاس میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ پی لیں ۔ چالیس دن تک یہ عمل کرنا ہے روز تازہ بنانا ہے ۔ دال کو پھینک دیں یہ عمل صرف شادی شدہ حواتین وحضرات کر سکتے ہیں ۔

کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا روحانی ٹوٹکہ :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں ۔میں نے عبقری مارچ 2011 شمارہ کے صفحہ نمبر 25 پر کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا عمل پڑھا ۔ میں نے آج تک جس کسی کو بھی یہ عمل دیا اس کا کام پورا ہوا۔ یہ بہت جاندار اور زبردست عمل ہے ۔ کافی لوگوں کا آزمودہ ہے ۔ عمل یہ ہے ! جو کوئی اپنے کرایہ دار سے مکان یا دکان خالی کروانا چاہتاہو یا کوئی ناجائز قابض ہو گیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہو کر بعد نماز مغرب اول و آخر گیارہ بار درود پاک اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اکتالیس بار سورہ اخلاص اور تین سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کیلئے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہو جائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے یہ عمل گیارہ دن تک مسلسل کرے انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہو گی ۔تنبیہ :۔ خبردار ! اس عمل کو ناجائز ہر گز نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی بھی اجازت نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہو جائے تو اس عمل کو اسی وقت روک دیں ۔ اور مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقراء میں تقسیم کریں ۔

تلی کا بڑھ جانا یا سکڑ جانے کا نایاب وکامیاب علاج:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری ایک مرتبہ ایسے ہی بک سٹال سے خرید ا اور اب تک خریدتا ہی چلا جا رہا ہوں ، مجھے اس شمارے کا ہر ماہ بے چینی سے انتظار رہتا ہے ۔ میرے پاس تلی کے امراض کا ایک نایاب و کامیاب علاج ہے ۔ اس مرض کے مریض کو مسلسل بخار رہتا ہے ۔ علاج یہ ہے کہ مرد ہو تو بکرے کی تلی ، عورت ہو تو بکری کی تلی ۔ درخت کیکر کے سات عدد کانٹے اور سورہ یٰسین پڑھنی ہے ۔ پہلی مبین پر پہنچیں تو ایک کانٹے پر پھونک ماریں اور کانٹے کو تلی میں چبھو دیں اسی طرح ساتوں  کانٹوں کو تلی میں چبھو دیں ۔ پھر سورہ کو مکمل کر کے تلی پر پھونک ماریں ۔ پھر تلی کو مریض کی چارپائی کے اوپر چھت سے لٹکا دیں تاکہ مریض اس کےنیچے رہے ،چند دنوں میں انشاءاللہ مریض شفایاب ہو جائے گا ۔ یہ میرے تجربے میں ہے کئی مریضوں کو اس عمل سے شفاء مل چکی ہے۔ قارئین ! انشاءاللہ تعالیٰ آپ کو یہ عمل ہر گز مایوس نہیں کرے گا ۔

کھانسی ہو گلے میں ورم یا بخار سب ٹھیک:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس میرے کچھ آزمودہ ٹو ٹکے ہیں جو میں قارئین کی نظر کر رہی ہوں کھانسی سے آرام :۔ ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچہ ہلدی ایک ٹکڑا ،ادرک چند عدد ،کالی مرچ ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اس میں شہد ڈال کر رات کو سونے سے پہلے پئیں تین دن میں ہی آرام آ جائے گا ۔ گلے کا ورم :۔ املتاس کی پھلی پانی میں ابال کر صبح اس پانی سے غرارے کریں انشاءاللہ بہت جلد فرق محسوس ہو گا۔بخار کیلئے :۔ خاکسیری کو منقوں میں بھر کر تولے پر گرم کر کے پانچ عدد منقیٰ استعمال کرنے سے پرانا اور تیز بخار اتر جاتا ہے ۔ قے کی صورت میں :۔ پودینہ ، سونف ، بڑی الائچی کا قہوہ بنا کر دن میں بار بار پینے سے قے فوراً ختم ہو جاتی ہے۔ قبض اور بواسیر :۔ چند عدد انجیر کو رات پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چبا کر کھالیں اور اوپر سے یہ پانی پی لیں ۔ بہت اکسیر ہے ۔

گلے کی گلٹیاں ایک دم سے ٹھیک:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2012 اپریل فیصل آباد کے نڑ والا چوک کے بازار میں گئی، وہاں ایک بک سٹال پر میں نے عبقری دیکھا ، جس کے ٹائٹل پر لکھا تھا ، درود خضریٰ پڑھیے ہر پریشانی سے نجات پائیے ۔ میں نے جب یہ لکھا دیکھا تو فوراً رسالہ خرید لیا ۔ گھر آ کر پڑھا درود خضریٰ سے مجھے محبت ہے اس لئے خرید لیا تھا ۔ جب میں نے رسالہ پڑھا تو مجھے لگا جیسے میرے ہاتھ کوئی بہت بڑا خزانہ لگ گیا ۔ میرے پاؤں میں بہت درد رہتا تھا ۔ مجھے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا ، پاؤں میں جوتے نہیں پہن سکتی تھی بازار میں اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائکل پر بڑی مشکل سے گئی تھی ۔ اس دن سے لے کر آج تک ہر ماہ باقاعدگی سے رسالہ عبقری خریدتی ہوں ۔ کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ ضرور آزماتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ میں نے پاؤں کے درد کیلئے ایک عمل کیا جو کہ یہ ہے "یا حفیظ، یا حفیظ، یا حفیظ، یارقیب، یاوکیل، یاناصر، یابصیر، یااللہ، یااللہ، یااللہ" گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر ہاتھ کمر پر چہرے پر اور پاؤں پر پھیر لئے اس کے علاوہ ہاتھ پاؤں پر بھی پھونک مار دی ۔ چند دن یہ عمل کرنے کے بعد میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف تھی وہ ختم ہو گئی ، اس کے علاوہ میرے گلے میں گلٹیاں تھیں رسالے میں لکھا ہوا تھا کہ پتھر پر لکھ کر دم کریں ، میرے پاس پتھر نہیں تھے میں نے درج بالا الفاظ پڑھ کر ہاتھوں کی پوروں پر دم کر کے اپنے گلے پر پھیر لیاکرتی تھی الحمدللہ کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سے میرے گلے کی گلٹیاں ختم ہو گئیں ۔ اس کے علاوہ میرے زندگی میں دو عمل ہیں جو میں ہر مشکل و مصیبت کی گھڑی میں کرتی ہوں اور وہ مصیبت ختم ہو جاتی ہے ۔ کوئی مشکل یا مصیبت آئے تو میں" حسبنا اللہ و نعم الوکیل" بہت زیادہ پڑھتی ہوں بہت جلد پریشانی دور ہو جاتی ہے ۔ دوسرا عمل جب قرضہ بہت زیادہ ہو جائے تو کوئی ذریعہ اترنے کا نظر نہ آ رہا ہو تو نماز فجر اور مغرب کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیم کے ساتھ ۔۔۔۔۔ایک سانس میں سات سات مرتبہ پڑھیں ۔ ایک اور عمل جب کوئی زہریلا جانور ڈنگ مار دے تو ڈنگ والی جگہ پکڑ کر ایک سانس میں سات مرتبہ درج بالا آیت پڑھیں اور وہاں تھوک لگا دیں یا پھونک مار دیں ۔ تین یا پانچ مرتبہ دم کر نے سے درد رک جاتی ہے ، سوزش بھی نہیں پڑتی ۔

بدمزاج ترین شخص بھی محبت سے ملے:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب بے حد شکر گزار ہیں آپ کے اور آپ کے عبقری رسالے کے جس کے ذریعے مخلوق خدا کو اپنی پریشانیوں سے نجات مل رہی ہے اور اللہ پاک کا قرب نصیب ہو رہا ہے ۔ اللہ پاک آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔ صحت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے ۔ آمین ! میں نے عبقری رسالے میں "یا احد ،یا ودود "پڑھا تھا ۔ میں نے جب جب اسے آزمایا اور اس کا وفد کیا بد سے بد مزاج شخص بھی مجھ سے بے حد محبت اور اپنائیت سے ملا ۔ سنت میں بے حد طاقت ہے:۔ڈاکٹرز نے میرے دانتوں پر مکمل سیلنگ کا کہا تھا لیکن آپ کے درس سننے کے بعد میں نے مسواک یہ نیت کر کے استعمال کرنا شروع کیا کہ سنت میں بے حد طاقت ہے ۔ یقین جانیے ! تین چار دن کے اندر اندر میرے دانت بالکل صاف اور چمکدار ہو گئے اور میں دوسروں کو بھی یہ عمل بتاتی ہوں ۔ آپ کے درس کی بدولت ہی آہستہ آہستہ میرے دل کی دنیا بدلنی شروع ہو گئی ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہم سب لوگوں کیلئے دعا کیجئے کہ ہم سب ایسے بن جائیں جیسا اللہ پاک ہمیں دیکھنا چا ہتے ہیں ۔

پھٹی ایڑیوں کیلئے آزمایا ٹوٹکہ :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی تقریباً جا چکی ہیں اور سردیوں کی آمد آمد ہے۔ سردیوں میں گھریلو عورتوں اور گاؤں میں زمینوں پر کام کرنے والوں کو سب سے بڑا جو مسئلہ ہوتا ہے وہ پھٹی ایڑیوں کا ہے ۔ میرے پاس ایک ہمارا آزمودہ گھریلو ٹوٹکہ ہے جس کے استعمال سے اب کی بار سردیوں میں عبقری کے کسی قاری کو ایڑیوں کے پھٹنے کا مسئلہ نہیں ہو گا ۔ کوئی بھی صابن چاہے لائف بوائے ہی ہو یا جو نہانے کیلئے گھر لاتے ہیں ، صابن کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر پانی میں بھگو دیں ، دو گھنٹوں کے بعد جب وہ نرم ہو جائے تو اسے کریم کی طرح بنا لیں اس میں حسب ضرورت گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب کریم کی طرح بن جائے تو اسے کسی کھلے منہ والی بوتل میں رکھ لیں دن میں دو تین بار ایڑیوں پر لگائیں ۔ رات کو سوتے وقت لگا کر سوئیں ، صبح اچھی طرح صاف کر لیں ۔ صرف دو دن استعما ل سے ہی واضح فرق نظر آ جائے گا ، ایڑیاں چاہے جتنی بھی پھٹی ہوں یوں صاف اور نرم ہو جاتی ہیں جیسے چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ۔ اس کریم کو ہاتھوں اور پورے پاؤں پر بھی لگاسکتے ہیں ہاتھ پاؤں نرم ملائم ہو جاتے ہیں اور رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے ۔ چہرے پر ہر گز نہ لگائیں ۔ میرے ماموں جو صادق آباد میں رہتے ہیں زمیندار ہیں سردیوں میں فصلوں میں کام کرنا پڑتا ہے ، کماد کی فصل میں ان کے ہاتھ پاؤں بہت زیادہ پھٹ جاتے تھے وہ یہی کریم لگاتے ہیں اب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ بہت ہی آسان او رسستا نسخہ ہے ۔ آزما کر دیکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔





Friday, August 14, 2015

میرے دادا کی بوسیدہ ڈائری کے روشن ٹوٹکے

میرے دادا کی بوسیدہ ڈا ئری  کے روشن ٹوٹکے:

میرے دادا ابو خانگڑھ کے علاقےکو قابل حکیم تھے ابی بھی ان کے جاننے والے ان کے چند ایک ہم عمر دوست احباب زندہ ہیں بے حد خوش اخلاق خلیق دینتدار اور سیلف میڈ انسان تھے کافی صحت مند اور خوش وخرم پھر رہے تھے کہ اچانک اجل کا بلاوا آ گیا اور ابدی سفر پر روانہ ہو گئے ہم اس وقت بہت چھوٹے تھے ان سے کوئی فیض حاصل نہ کرسکے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی ڈائری جس پر ان کے نسخہ جات درج تھے کوئی مانگ کر لے گیا پھر اس واپس نہیں کئے گھر والوں کو بھی بھول گیا کہ  کون شخص لے گیا تھا ۔ کافی عرصہ بعد دادا جان کی الماری سے چند بوسیدہ اوراق نکلے جن میں تھوڑے سے نسخے مل گئے ہمیں ایسا محسوس ہو اکہ جیسے ہفت اقلیم کی دولت مل گئی ہو یا پھر چلو جی بھاگتے چور کی لنگو ٹ ہی سہی یہ چند نسخے عبقری کی نذر کرنےکو دل چاہا سو حاضر ہیں ۔
 تبخیر معدہ ، معدہ کی گرمی:
ھوالشافی :خمیرہلیلہ دو تولہ ،  عر ق شیر (دودھ) چار بوتل ۔ ترکیب استعمال ! خمیرہ ایک تولہ نہار منہ ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ 
تبخیر معدہ نسخہ نمبر 2 :۔
تجی دو تولہ، طباشیر انڈیا دو تولے، تال مکھانہ دو  تولہ ، سنگھاڑے خشک پانچ دانے ، لاہوری نمک دو تولے، الائچی کلاں ایک تولہ، نوشادر ایک  تولہ، سادہ نمک ایک تولہ ، کوزہ مصری ایک تولہ ، تمام ادویات کو باریک کر کے سفوف بنا لیں خوراک چھ ماشہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔
تبخیر معدہنسخہ نمبر 3. ہلیلہ تین تولہ، فلفل سیاہ تین تولہ ، فلفل گرد تین تولہ ، پودینہ پانچ تولے ، سونف پانچ تولے ، نمک سوچر پانچ تولے، 
ترکیب:۔ ہلیلہ اور آملہ سے گٹھلیاں نکال کر باریک پیس لیں اور باقی ادویات ملا کر سفوف بنا لیں ۔ 
خوراک:۔ چھ ماشہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔
تبخیر معدہ نسخہ نمبر 4:
سونٹھ ایک تولہ ، نمک لاہوری ایک تولہ، کرنفل ڈیڑھ تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ ، فلفل دراز ڈیڑھ تولہ ، الائچی خورد نو ماشے، گندھک آملہ سار ڈیڑھ تولہ، تمام ادویات باریک پیس کر لیوں کے پانی میں بھگو کر خمیر اٹھانا ہے گندگک کو گھی میں پگھلا کر پھر اسے پیس لیں تمام ادویات اس مٰن ملا دیں اور گندم کے دانے کے برابرا گولیاں بنا کر دو گولیاں صبح وشام کھانا کھانے کے بعد کھائیں  تبخیر اور معدہ کی اصلاح کےلئے اکسیر ہے۔
درستی ماہواری و استقرار حمل کیلئے ادویات:
ھوالشافی: ۔ گڑ ایک پاؤ، دیسی گھی ایک پاؤ، چھوہارے ایک پاؤ ، ناریل آدھ پاؤ، سونف ایک چھٹانک، پودینہ خشک ایک تولہ ، سونٹھ ایک تولہ ، اجوائن ایک تولہ ، تمام اشیاء کے تین برابرحصے کریں ۔ اور ایام ماہواری کے پہلے تین دن جوشاندہ بنا کر گرم چائے کی طرح رات کو سوتے وقت لیپ  کریں ۔ اس کے علاوہ اجنیر  بیل یعنی جسے عرف عا م میں لوت بوٹی  کہتے ہیں ، اچھی خاصی مقدار میں لے کر کھرل میں کوٹ لیں اور ایک چھٹانک پسی ہوئی ہلدی لے کر سرسوں کے تیل میں حلوہ سا بنا کر شام کو سوتے وقت زیر ناف پیٹ پر لیپ  کر کے باندھ لیں ۔ یہ دوائی مااہواری کے  پہلےدن کرنا ہے اس کے استعمال سے پیٹ کے اندر کوئی ورم یا سوزش وغیرہ ہو تو وہ دور ہو جائے گی ۔ شفاء دینے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
 رکاوٹ ایام:
ھوالشافی :۔ گڑ رتین چھٹانک، سونف ایک چھٹانک ، سوئے ایک چھٹانک، املتاس ایک چھٹانک، گھی دیسی تین چھٹانک۔ سب ادویات سونف ، سوئے ،املتاس ، اور گڑ کو آدھا کلو پانی میں ابالیں ۔ جب آدھ کلو پانی باقی رہ جائے اسے باریک کپڑے میں چھان لیں پھر اس میں دیسی گھی ملا دیں ، ماہواری کے پہلے تیند دن پلائیں یہ تین دن کی خواراک ہے۔
ماہواری کی خرابی اور حمل کیلئے:
ھوالشافی :۔ سالٹ 20 تولہ، پتری فولاد 6 ماشہ، قلمی شورہ دو تولہ، میٹھا سوڈا دو تولہ، آدھا کلو پانی گرم کر کہ بیچے اتار لیں اور تمام ادویات ملا دیں ، ندخہ تیار ہے 
خوراک:۔ دو گھونٹ عصر کے وقت استعمال کریں ، پندرہ دن استعمال کرنےکے بعد ماہواری کے نقائص دور ہو جائیں گے ۔ اب حمل ہونے کے لئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں 
ھوا لشافی :۔ 8 تولہ گاڑھیاں ، 8 تولہ سپاریاں، 8 تولہ تج، 8 تولہ موصلی سفید، 8 تولہ موصلی سیاہ، 8 تولہ کمر کس ،8 تولہ بہمن سرخ، 8 تولہ بہمن سفید، 8 تولہ ستاور، 8 تولہ عقر قرحا ،8 تولہ بکھڑ، 20 تولہ تمر ہندی، 8 تولہ گل دھارا، 8 تولہ گوند پھلائی، 8 تولہ گوند کیترا، 8 تولہ گوند ایرانی، 8 تولہ سنگجراحت، 8 تولہ موچرس ، 8 تولہ الائچی خورد، 2 تولہ صمغ عربی، 8 تولہ کوزہ مصری، 2 کلو دیسی گھی۔ تمام ادویات کو باریک پیس لیں ۔ علیحدہ برتن میں آدھ کلو آٹا گھی میں بھون لیں ، پسی ہوئی دوائیوں کو اس ملا دیں ، دو تولہ صبح وشام نہار منہ کھائیں انشاءاللہ گود ہر ی ہو جائے گی۔
 یرقان کا آسان اور آزمودہ علاج:
 چار  دانے خشک املی ، چار دانے آلو بخارا ، ان دونوں کو رات کو پاؤ بھر پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ پانی چھان کر پی لیں دو ہفتہ کا یہ آسان اور آزمودہ علاج ہے۔ اس کے علاوہ گنے کا رس جتنا پی سکتے ہیں ضور پئیں ، اوپر دیا ہو ا نسخہ ایک دن کے  ہے ، ہفتہ پندرہ دن ضرور استعمال کریں ۔
 یرقان جب کرے پریشان :
ھوالشافی :۔ برادہ صندل سفید 2 تولہ، مویز منقیٰ 2 تولہ ، زرشک 4 تولہ ،تخم کاسنی 2 تولہ، تخم خیارین 2 تولہ ، گل سرخ اڑھائی تولہ ، چینی سفید تین پاؤ، چینی کے سوا تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں ا بالیں  اور پھر چھان کر پانی علیحدہ کر لیں اور چینی ڈال کر ابال کر شربت بنا لیں روزانہ آدھا کپ شربت یا سادہ پانی میں ملا کر پی لیں دن میں  تین مرتبہ پئیں ایک ماہ شربت کا استعمال کریں ۔
نسخہ برائے اصلاح جگر و معدہ :
ھوالشافی :۔ تخم کھیراڈیڑھ تولہ ، تخم ککڑی ڈیڑھ تولہ، تخم خربوزہ ڈیڑھ توؒلہ ، مغز تربوز ڈیڑھ تولہ ، کاسنی دو تولہ ، چینی تین پاؤ، شربت بنا نے کا طریقہ ۔ تمام اشیاء کو نیم کوفتہ کر کے ایک بوتل پانی میں بھگو  رکھیں ، صبح بوتل سے نکال کر برتن میں آگ پر چڑھائیں ، جوش آنے پر ادویات کو مسل کر چھان لیں ، چھنے ہوئے پانی میں تین پاؤ چینی ڈال کر شربت تیار کر لیں ، اس کو پکاتے وقت دو تولہ دودھ ڈال دیں ، میل دور ہو جائے گا ۔
ترکیب استعمال :۔ آدھا گلاس پانی میں دو تالہ شربت صبح ، دوپر شام پئیں ، اگر اس سے  نزلہ ، زکام کی شکایت ہو جائے تو مقدار کم کر دیں ۔ اس کا کا م ضعف جگر کو کم کرنا پیشاب کو صاف کرنا دل کو طاقت دینا ہے۔ جل کر پیشاب آنے کی شکایت نہیں رہتی۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر23