ہر دکھ و پریشانی سے نجات کا وظیفہ خاص:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ وظیفہ عبقری کے سابقہ کسی شمارے میں چھپ چکا ہے ۔ میر ے پڑوسی کو کافی پریشانیاں لاحق تھیں ، میں ان کو لے کر مقامی مسجد کے امام صاحب کے پاس حاضر ہوا ۔انہوں نے شفقت فرمائی اور یہ وظیفہ عنایت کیا ۔ اس نے کیا تو اللہ نے اس کی پریشانیاں ختم کر دیں ۔ ایک بار واہ کینٹ کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے خطبہ میں بھی امام صاحب اس وظیفے کی کرامات بتا رہے تھے ۔کسی بھی دکھ، پریشانی کے وقت یہ وظیفہ کر لینا اس دکھ اور پریشانی کو ختم کر دیتا ہے وظیفہ یہ ہے اول و آخر سو سو بار درود شریف اور درمیان میں پانچ سو بار لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَاِلَا بِااللہ پڑھیں ۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَاِلَا بِااللہ 99 بیماریوں کی شفاء ہے (ڈاکٹر عباس علی وا کینٹ)
No comments:
Post a Comment