Thursday, October 8, 2015

سسرالی جھگڑوں سے نجات کا گرنٹی شدہ عمل

سسرالی جھگڑوں سے نجات کا گارنٹی شدہ عمل :۔

مخلوق کو مہربان کرنے  کیلئے:۔
جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھےوہ تمام دنیوی آفتوں سے محفوظ رہے گا ۔ اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہو گی ۔ وہ اسم یہ ہے "یَا رَ حِیْمُ"اجازت عام ہے ۔

بیوی کو باحیا اور باپردہ بنانے کا عمل :۔

ان کلمات کو ایک سو پچیس مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر شرینی پر دم کر کے بیوی کو کھلائیں انشاءاللہ با پردہ ہو جائے گی ۔ کلمات یہ ہیں۔ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ وَالْمَلائِكَةُ وَأُوْلُواْ الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔

بد اخلاق شوہر یا بیوی کی اصلاح کا عمل :۔

کلمات " یا رحمن کل شی ء و ر ا حمہ" سفید  ریشم کے ٹکڑے پر مشک و زعفران سے یہ کلمات لکھ کر نام معہ والدہ لکھیں اور اس گھر میں کسی پاک جگہ دفن کر دیں ، انشاءاللہ اخلاق میں درستگی آنا شروع ہو جائے گی ۔

شوہر یا بیوی کو راہ راست پر لانے کا عمل :۔

اس عمل کو مرد کے علاوہ عورت بھی کر سکتی ہے اگر بیوی کو شوہر خرچہ نہ دے اس کو اچھا نہ سمجھے اور برا بھلا کہتا ہو تو عورت کو چاہیے اس عمل کع اجازت لے کر عمل کو شروع کرے اگر بیوی راراست پر لانا  ہو یا شوہر کو راست پر لانا ہو تو درج ذیل آیت کو اکتالیس مرتبہ گیارہ دن تک کسی کھانے یا پینے کی چیز پر دم کر کے کھلائیں  انشاءاللہ بہت جلد کایابی ہو گی وہ آیت یہ ہے قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ 

جلد شادی کا عمل :۔

یہ عمل شادی کیلئے تحریر کیا جا رہاہے ۔ اور اگر لڑکیوں کی شادی میں یہ عمل کارگر ہے ۔ اس عمل کا کثرت سے  ورد کرتے رہنے سے لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں مشکلات دور ہو کر آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پانچ سو بار بعد از عشاء اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ پڑھیں ۔ عمل کی مدت اکیس یا اکتالیس یوم تک ہے ۔ عمل یہ ہے "یا لطیف یا حلیم "۔ عورت یا لڑکی خود کرے۔

شادی کیلئے مجرب استخارے کا عمل:۔

اس عمل کع وہ لڑکی یا عورت جس کی شادی یا نکاح کا مسئلہ ہے وہ سونے سے قبل دو رکعت نفل پڑھیں اور سلام کے بعد اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ کے ساتھ 382 مرتبہ عمل إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

سسرالی جھگڑوں سے نجات کا گارنٹی شدہ عمل :۔

سسرالی جھگڑوں اور مسائل سے نجات کا نایاب و مجرب عمل خواتین اس عمل سے اپنا مسئلہ حل کر سکتی ہیں گارنٹی شدہ ہے سسرال میں لوگ خوب عزت سے پیش آئیں گے ۔ اگر کسی کے ساتھ ایسا معاملہ پیش آئے کہ اس کے سسرال والے اس کی عزت نہ کرتے ہوں ۔ طعنے دیتے ہوں یا برا رویہ رکھتے ہوں تو درج ذیل کلمات کو پانچ سو مرتبہ روزانہ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ کے ساتھ پڑھیں کلمات یہ ہیں ۔ يا بديع العجائب بالخير يابديع

No comments:

Post a Comment