Thursday, January 21, 2016

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ :۔


اندام نہانی سے سفید رطوبت بہتی ہو ہاضمہ بگڑ گیا ہو چہرہ بے رونق ہو رہا ہو ، پیٹ پھول گیا ہو ، قبض اور درد سر کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے حاملہ عورت کو اگر روزانہ بلا ناغہ انگور یا انگور کا رس دیا جائے تو اسے غشی ، چکر ، درد دانت ، مروڑ، سوزش ، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہو گی پیٹ کا بچہ بھی تندرست اور مضبوط ہو گا ۔ اگر کسی موسم میں انگور نہ ملیں تو کشمش استعمال کریں۔
گردہ درد کو رفع کرنے کیلئے :۔
چولائی کے پتے دو تولہ تھوڑے سےپانی میں جوش دیں پھر چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کرپینے سے گردہ مثانہ کی تکلیف رفع ہو جاتی ہے
گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے :۔
نرم پتے مولی کے جس قدر آپ کھا سکیں کھاتے رہیں اس عمل سے بیس دن میں پیشاب کے راستے پتھری خارج ہو جاتی ہے ۔
گردہ مثانہ کی ریت اور کنکر کیلئے اسراری نسخہ :۔
آم کے سبز پتے سایہ میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بقدر چھ ماشہ باسی پانی سے روزانہ ایک دفعہ استعمال کریں پندرہ بیس روز میں ریت اور کنکر رفع ہو جائے گی ۔
پانچ منٹ میں درد گردہ غائب:۔
سونف آدھ پاؤ، الائچی سبز ایک تولہ ، ست پودینہ ایک تولہ ، پہلے دونوں دواؤں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں 4 گرام ہمراہ پانی استعمال کریں ۔
زخموں کیلئے اکسیر :۔
تل پیس کر شہد میں ڈال کر مرہم بنا لیں اور پھر اس مرہم کو زخم پر لگائیں زخم بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا ۔
مغظ منی کیلئے :۔
منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کر کے وقت مردمی کو بحال کرتی ہے سنگھاڑا خشک ، اسگند ھ ناگوری ، دونوں اجزاء کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنا لیں خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔
قوت باہ کے اضافہ کیلئے غذائیں :۔
ہریسہ قوت باہ کیلئے بہت لاجواب چیز ہے یہ کٹے ہوئے گیہوں ، گوشت ، گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔
حیس کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے حیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے کھجور، مکھن ، جما ہوا دہی بعض روایات میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہما سے منقول ہے کہ حضور ﷺ کو حیس بہت پسند تھا ۔
مکھن اور شہد ملا کر کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
کھجور کو مکھن کے ساتھ ملا کر کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے بدن بڑھتا ہے آواز صاف ہوتی ہے ابو نعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو کھجور کے ساتھ مکھن ملا کر کھانا بہ پسند تھا ۔
حضرت ابو ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے اس سے اطباء کے نزدیک زیر ناف بال مراد ہیں ۔
ہر درد سے شفاء حاصل کرنے کیلئے :۔
وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلا کاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ يَمْسَسْکَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلي‏ کُلِّ شَيْ‏ءٍ قَديرٌ   اگر آپ کو ہر قسم کی تکلیف اور درد سے شفاء حاصل کرنی ہو تو سات یا گیارہ بار مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور دم کر دیں ۔
جس جگہ درد ہو اس جگہ کو مضبوط پکڑ کر 10 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 10 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ  کر دم کریں اور چھوڑ دیں پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں آرام نہ آیا ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں تین بار کرنے سے انشاءاللہ درد جاتا رہے گا اور اگر پھر بھی درد نہ جائے تو گیارہ مرتبہ کرنے سے یقیناً درد دور ہو جائے گا ۔
قوت باہ کیلئے روحانی علاج :۔
سورہ البینہ پارہ 30 کسی برتن میں مکمل لکھ کر پلانے سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
وسعت رزق کیلئے :۔
امام بونی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اسم یا وکیل کو کثرت سے پڑھنے والے کے اسباب رزق میں اللہ پاک اضافہ فرماتا ہے ۔
معاملہ کی چھان بین اور حزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے :۔
اگر کوئی شخص کسی معاملے کی چھان بین دریافت کرنا چاہتا ہے یا خزانہ غیب پانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے بارہ روز تک روزانہ بارہ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھے سب بھید ظاہر ہوں گے جو کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم کرنا چاہے تو چھ دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اللہ الصمد پڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ خواب میں آ کر اطلاع دیں گے نماز پانچ وقت باجماعت پڑھیں چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں ۔
کسی کو مہربان کرنے کیلئے :۔
اگر کسی شخص کو اپنے اوپر مہربان کرنا ہو تو یامتین کو پانچ سو مرتبہ پڑھ کر میوہ یا شیرینی پر دم کر کے دیں جو نہی وہ میوہ کھائے گا مہربان ہو گا ۔
غربت اور تنگدستی کا حل :۔
جو غربت اور تنگدستی سے دو چار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدنی کم ہو اسے چاہیے کہ یا وھاب کو گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھے انشاءاللہ غربت ٹل جائے گی ۔
مالی پریشانی کا حل :۔
اگر کوئی شخص اچانک کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہو اسے چاہیے کہ وہ یارزاق کو اکیس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے انشاءاللہ پریشانی ٹل جائے گی ۔
دشمن کی قید :۔
اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اس کیلئے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ یا فتاح سات دن تک پڑھیں انشاءاللہ قید سے رہائی پائے گا ۔
شدید زخموں سے آرام کیلئے :۔
سورۃ طارق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زحموں پر دم کرنا اللہ پاک کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے ۔
جب ٹریفک بلا ک ہو تو :۔
 جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہو تو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ رب سلم سلم  پڑھیں اور پڑھتے جائیں اللہ پاک غیب سے راستہ بنا دیتے ہیں ۔
بحالی ملازمت کیلئے:۔
اسم یارزاق کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا بحالی ملازمت کیلئے مجرب ہے جب تک آپ بحال نہیں ہو جاتے اس وقت تک پڑھتے رہیں ۔
گھر کا کوئی فرد اگر لاپتہ ہو جائے :۔
اگر کسی عورت کا شوہر ، بیٹا ، بیٹی یا بھائی یا بہن گھر سے ناراض ہو کر چلا جائے یا کسی کی بیوی، بیٹی یا بیٹا ناراض ہو کر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد تیرہ سو بار یہ کلمات پڑھے رب انی مغلوب فانتصر پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے انشاءاللہ لاپتہ شخص واپس آ جائے گا ۔
نبوی ﷺ عمل ر ب نے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہ رہی :۔
مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم اور سو مرتبہ استغفار یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔
رزق میں برکت کیلئے :۔
روزانہ نماز عشا کے بعد سورہ واقعہ پڑھیں روزانہ نماز فجر کے بعد سورہ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہو جاتی ہے اور اللہ پاک رزق بڑھاتے ہیں۔
دست غیب کا آسان عمل :۔
نو چندی جمعرات کو روزہ رکھے اور خرمہ یا کشمش سے افطار کرے بعد نماز مغرب ایک سو ایک مرتبہ پڑھے پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ ایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے اول و آخر درود شریف پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لے
ب س م ا ل ل ا ہ ا ل ر ح م ا ن ا ل ر ح ی م
یہ تعویذ باندھ کر جس شخص کے پاس جائے گا اس کے دل میں عزت پیدا ہو گی اور اللہ تعالیٰ رزق اور روزگار کی صورتیں غیب سے پیدا کرے گا یہ راز کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔
 

No comments:

Post a Comment