Tuesday, January 12, 2016

رزق کی کمی کیلئے آزمودہ

کمی رزق کا آزمودہ علاج:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو آپ کے سارے عبقری کے عملے کو ایمان اور صحت والی دراز زندگیاں عطا فرمائے ۔ میں عرصہ چھ ماہ قبل عبقری سے متعارف ہوئی جب کالج کی ایک بچی اس کو پڑھ رہی تھی ۔ اس میں ایک عمل لکھا تھا میں نے کیا اللہ پاک نے فوراً میری حاجت پوری کی ۔ تقریباً چھ سال سے میں اوون لینا چاہتی تھی ۔ پیسے اکٹھے کر کے بھائی کو دیئے مگر اوون تھا کہ آنے کانام ہی نہ لیتا تھا ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے زمانے میں ضرورت اور بھی شدید تھی کتنی ہی بار اپنی بے بسی پر اللہ پاک کے حضور روئی ہوں ۔ گڑ گڑائی ، ستغفار کیا مگر کام ندارد ۔ بچی سے رسالہ عبقری لیا تو لکھا تھا اگر کوئی بندہ تنگ کرتا ہو تو ۔فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔ کی تسبیح صبح و شام ایک ہفتہ تک پڑھیں ۔ ظالم بندے سے جان چھوٹ جائے گی ۔ قاری نے لکھا تھا  کہ میرے بیٹے کو اس کا باس بہت تنگ کرتا تھا میں نے ایک ماہ یہ تسبیح کی تو اس کی ٹرانسفر ہو گئی اور میرے بیٹے کو اس کی دھمکیوں اور اذیت سے اللہ پاک نے نجات دلا دی یہ پڑھ کر میں نے یہ تسبیح اوون کیلئےپڑھنا شروع کر دی واللہ ابھی تسبیح کرتے چوتھا دن تھا کہ بھائی نے اوون بھیج دیا اور میں عبقری کی دیوانی ہو گئی کہ اللہ پاک نے میری استغفار کو قبول فرما کر مجھے عبقری سے متعارف کروایا ۔  یونہی میرے گھر کے حالات پچھلے بیس سال سے بڑے مخدوش جا رہے تھے رزق کی کمی نے گھر میں لڑائیوں تک کو جنم دے دیا تھا ادھر میاں سے خرچہ مانگا ادھر توں تراخ شروع رمضان المبارک کے شمارے میں 27 ویں شب کا عمل پڑھا کہ سات جو کے دانوں پر 129 مرتبہ سورہ کوثر پڑھو اور اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دانوں پر دم کیا بس جناب تب سے اب تلک سورہ کوثر سات بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ گیارہ یا سات مرتبہ پڑھتی ہوں اللہ پاک نے کرم کیا میں جو کسی دن سو روپے کیلئے بھی پریشان ہوتی تھی اور اللہ پاک سے رو رو کر عرض کرتی تھی کہ مالک اب کالج جا رہی ہوں کوئی بچی خرچ کا نہ کہہ دے اللہ پاک عزت رکھ لینا اب سورہ کوثر سے اللہ پاک نے غنی کر دیا اب پرس اللہ پاک نے پیسوں سے بھر دیا ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment