بیروز گار کو روزگار
اور کرائے دار کو مالک مکان بنانے کا عمل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو مع اہل
و عیال دنیا وآخرت میں اونچا مقام عطا فرمائے آمین ! مودبانہ گزارش ہے کہ بندہ کو
آپ نے سورہ الم نشرح کا وظیفہ دیا تھا اور پانچ لاکھ کی تعداد پورا کرنا تھا
الحمدللہ! ابھی تک چار لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گیا ہے تقریباً دس ماہ ہو چکے ہیں
اس وظیفہ کی جو برکات مجھے ملی ہیں کہ اس دوران ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کی شادیاں
ہو گئی ہیں الحمدللہ ! اللہ پاک نے احسان کر کے اس وظیفہ کی برکت سے
آسانی فرمادی۔ اور بڑی خوش اسلوبی سے یہ شادیاں انجام کو پہنچی ہیں حضرت حکیم صاحب ! میں کرایہ کے مکان میں رہتا تھا ۔ اور کئی مہینوں کا کرایہ میرے ذمہ باقی رہتا تھا چونکہ مالک مکان قریبی رشتہ دار تھا اس وجہ سے کچھ نہ کہتا میرے والد صاحب محترم نے مجھے گھر کیلئے زمین دی تھی جس کا بنانا میرے بس سے باہر تھا اور میں اس زمین کو فروخت کرنا چاہتا تھا تاکہ میں دوسرے لوگوں کے قرضے ادا کر سکوں لیکن ریٹ بہت کم تھا اور پراپرٹی والے تیس لاکھ سے بھی کم بتاتے لیکن اس وظیفہ کی برکت سے اللہ پاک نے کرم فرمایا کہ میری وہ زمین 73 لاکھ میں فروخت ہوئی ۔ دوسری احسان اللہ پاک نے یہ فرمایا کہ ایک تیار گھر ،صاف ستھرا ، خوبصورت اور وسیع اور ہر طرح سے آراستہ گھر 49 لاکھ میں ملا الحمدللہ ! جب اور لوگوں کو اس سارے معاملہ کا پتہ چلا تو حیران ہوئے کہ یہ کیسے ہو گیا ؟ میں نے بتایا کہ بس اللہ پاک نے احسان فرمایا اور کرم فرمایا کہ مجھ ناچیز کو ایسے شاندار گھر کا مالک بنا دیا وہ لوگ جو آج تک مجھے دیوانہ اور پاگل سمجھتے تھے آج وہ لوگ خود مجھے کہتے ہیں کہ ہم تو تجھے دیوانہ سمجھتے تھے لیکن واقعی دینے والی صرف اللہ پاک کی ذات ہے وہ جسے چاہے اور جیسے چاہے نواز دے ۔جن کو پتہ ہے یہ سورہ الم نشرح پڑھتا ہے انہوں نے از خود یہ سورہ پڑھنی شروع کر دی ہے ۔ اللہ پاک آپ کے فیوض و برکات سے ہم کو اور ساری امت مسلمہ کو بلکہ ساری انسانیت کو مستفیض فرما دے آمین ۔

اسلام علیکم - سورۃ الم نشرح پانچ لاکھ مرتبہ کس ترتیب سے پڑھنی ہے؟
ReplyDelete