چار رکعت نفل نماز حاجت
:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری
شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر
رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔
پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد
سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس
بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص
اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف
51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر
اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کرے لیکن جائز مراد ہو ، کسی کا حق چھیننے یا پھر کسی
کو نقصصان پہنچانے کا مقصد نہ ہو ۔
No comments:
Post a Comment