Saturday, January 9, 2016

یرقان اور ڈینگی کا کامیاب دم

یرقان اور ڈینگی کا کامیاب دم :۔

دو سال پہلے کی بات ہے میں سفر پر تھا تین دن کے بعد واپس رات کو گھر پہنچا تو گھر والی پریشان تھی وجہ پوچھی تو بتایا کہ دونوں بیٹوں کو سخت بخار ہے اور منہ سے خون آ رہا ہے الٹیاں اور بخار ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ۔ میں نے انہیں حوصلہ دیا اور خود دو رکعت صلوۃ الحاجات پڑھ کر سو گیا ۔صبح دفتر جاتے ہوئے راستہ میں صدقہ بھی دے دیا شام کو بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا ڈاکٹر صاحب نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ مجھے شک ہے کہ انہیں یرقان اور ڈینگی کا بخار ہے آپ سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروالیں پھر کسی اچھے ڈاکٹر کو سی ایم ایچ سے چیک کروالیں ۔جب رپورٹیں ایک سپیشلسٹ کو چیک کرائیں تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے دونوں بچوں کویرقان اور ڈینگی کا بخار ہے میں نے صبح اشراق کیلئے کچے برتن میں سرسوں کا تیل اور اتنا ہی پانی ڈالا اور کھیت سے گھاس لیکر دونوں بیٹوں کو ساتھ بیٹھا کر سوۃقریش معہ تسمیہ تین بار پڑھ کر دم کر دیا ۔ کچھ دن عمل کیا اور پھر دھاگے پر دم کر کے دونوں کے گلے میں ڈال دیا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق چھ دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے رپورٹ درست آئی یرقان اور ڈینگی کا نام و نشان نہ تھا ڈاکٹر رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گیا اور پوچھے بغیر نہ رہ سکا تو میں نے اسے بتایا کہ میں نے یہ عمل کیا ہے جس کی برکت سے اللہ پاک نے میرے بیٹوں کو موذی مرض سے نجات دی ہے ۔

dengue virus treatment

No comments:

Post a Comment