Tuesday, January 19, 2016

معدہ کے امراض بوڑھی اماں کا خاص نسخہ

معدہ کے امراض بوڑھی اماں کا خاص نسخہ :۔

محترم حکیم صاحب آپ کو چند نسخے ارسال کر رہی ہوں ۔ پہلا نسخہ معدہ کی پھکی کا ہے ۔
ھوالشافی :۔ ثناء کے پتے کھانے کے دوچمچ ، اجوائن ایک چھٹانک ، زیرہ ایک چھٹانک ، نیم کے مغز آدھی چھٹانک سے بھی کم ، بڑی ہڑیڑ ایک چھٹانک، چھوٹی ہڑیڑ ایک چھٹانک ، سمندر جھاگ ایک چھٹانک، کالانمک ، سفید نمک آدھا آدھا چھٹانک ، لے لیں خشک پودینہ کھانے کے دو چمچ سمندری نمک یعنی چاروں نمک ، سونف کھانے کے دو چمچ، نشادر دو ٹکیاں ، میٹھا سوڈا ایک کھانے  کا چمچ ، کالی مرچ 10 عدد ، لمیوں کے بیج تھوڑے سے ۔ثناء کے پتے ، زیرہ ، اجوائن دھو کر خشک کر لیں بڑی ہڑیڑ توڑ کر اس کے مغز نکال لیں ، اس کا پوست بھی ڈالنا ہے او ر گٹھلی کے اندر جو مغز ہے وہ بھی ان سب چیزوں کو کوٹ کر پھر کسی دواخانہ سے پسوا لیں پھکی تیار ہے ۔ آدھا چائے کا چمچ نہار منہ نیم گرم پانی سے لیں ۔ عام طور پر اگر کھانے کی روٹین بنانی ہے اور اگر معدے میں شدید درد یا قبض ہو یا پیٹ میں درد ہو تو مقدار بڑھا کر ایک چمچ چائے والا اور معدے کی تکلیف میں مبتلا لوگ کھانے سے پہلے ضرور کھائیں اور قبض کے متاثرہ لوگ پھکی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اسپغول کا چھلکا کھا لیں ۔ انشاءاللہ اللہ پاک کے حکم سے تیر بہدف نسخہ ہے بواسیر کیلئے ایک ہفتہ صبح و شام استعمال کریں اکسیر ہے ۔
دانتوں کے امرض کیلئے :۔
گلابی پھٹکڑی اور جامن کا سرکہ ، عقر قرحا پیس لیں اور گلابی پھٹکڑی پیس لیں جب استعمال کرنا ہو تو جامن کے سرکے کے چند قطرے ڈال لیں ۔ اور دانتوں پر مل لیں چند دن مسلسل استعمال کریں اس کے فائدے حسب ذیل ہیں ۔
دانتوں کا ہلنا ، خون آنا ، ماس خورہ ، دانتوں سے بدبو آنا ، دانتوں کی بیماریوں کیلئے اکسیر ہے ۔
جسم کو صحت مند بنانے کا نسخہ :۔
دو عدد کیلے آدھا پاؤ دودھ میں گرینڈ کر کے حسب ذائقہ میتھی بھی ڈال لیں یہ نسخہ کالے پرقان کیلئے اکسیر ہے بھوک نہ لگنا اور گرمی کیلئے بھی اور جن کا جسم دبلا پتلا ہو وہ چند دن چند ہفتے دو کیلے دہی میں گرینڈ کر کے کھائیں اس کا لاجواب رزلٹ ہے ۔
جن بچوں کا پیشاب بستر پر نکلتا ہو:۔
ایسے بچے یا بڑے جن کا بستر پر پیشاب نکلتا ہو ان کو آٹا گوندھنے کے بعد جو پانی بچتا ہے وہ سات دن تک پلائیں چاہے جس وقت مرضی روز نیا پانی ہو مثانے کی بیماریاں انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی ۔
پاگل خانے جانے والا بھائی آئی سی ایس کر رہا ہے :۔
میرا چھوٹا بھائی جب پیدا ہوا تو دماغی طور پر نہایت سست تھا ٪80 ابنارمل تھا ہم نے ماہر نفسیات کو بھی دکھایا انہوں نے نیند کی دوائیں دے کر برا حال بنا دیا وہ پڑھنے میں خوف کھاتا تھا اور ہر بات میں پیچھے تھا میرے ابو اور دادا کہتے تھے اسےپاگل خانے داخل کرو ادو ۔ لیکن میری امی نے اس پر بہت محنت کی حصن حصین ہے دعاؤں کی کتاب اس میں سے ایک عمل امی نے پڑھا تھا وہ عمل کیا اور آج میرا وہ بھائی سارے لڑکوں سے زیادہ ذہین ہے اور ماشاءاللہ میتھ ، فزکس اور کمپیوٹر میں آئی سی ایس کر رہا ہے ۔ اور دماغ اس قدر ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ بات کیسے کر جاتا ہے جو ہم نے سوچی بھی نہیں ہوتی ۔
عمل :۔ تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر جو تھوک منہ میں رہ جائے یعنی جمع ہو جائے وہ ابنارمل بچے پر تھوکیں تین دن تک صبح و شام کریں میری والدہ جب یہ عمل کرتی تھیں ۔ تو تین ماہ تک بھائی ٹھیک رہتا تھا کچھ عرصہ مسلسل کیا تو الحمد اللہ بھائی ٹھیک ہو گیا آج وہی سب سے زیادہ ذہین ہے الحمدللہ !
میری زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز :۔
میں ساتویں جماعت میں تھی میری ایک کلاس فیلو تھی جو بہت لائق تھی ہر سال ٹاپ کرتی اور بورڈ میں بھی فرسٹ آئی تھی اب وہ ڈاکٹر بن گئی ہے اس کی عادت تھی جب اس سے کوئی کہتا تھا کہ پرچہ کیسے ہو ا؟ وہ کہتی تھی اللہ کا شکر ہے اچھا ہوا میں ایک بار اس کے سامنےکہا کہ اچھا ہو گیا تو وہ مجھے کہنے لگی کہ تم الحمدللہ کیوں نہیں کہتی ؟ تو میں نے اس دن سے کہنا شروع کر دیا خود پر لازم کر لیا کہ الحمدللہ کہنا ہے آپ یقین جانیں میں عام سی طالبہ تھی اب میں ایم اے انگلش اور بی ایڈ کر چکی ہوں اور سارے لوگ میری ذہانت کی تعریف کرتے ہیں الحمدللہ کہنے کی برکت سے میں آؤٹ سٹینڈنگ بن گئی ہوں۔

No comments:

Post a Comment