Wednesday, January 6, 2016

تسخیر کے لئے لاجواب

تسخیر کے لئے لاجواب :۔

Capturing the hearts
میری آپ سے دو تین دفعہ ملاقات ہو چکی تھی ۔ آخری بار بھوربن مری میں ملاقات ہوئی جہاں میں نے بیعت بھی کی لیکن گھر والے اکثر مجھے کہتے تھے کہ حضرت حکیم  صاحب ! سے وقت لیں ہم نے ان سے ملنا ہے قارئین یہ تو آپ جانتے ہیں کہ حکیم صاحب کا فون پر ہر ماہ ٹائم کھلتا ہے جس پر ملاقات کیلئے وقت ملتا ہے اس دوران میں روزانہ نماز فجر کے بعد 12 بار سورۃ القارہ پڑھتا ہوں اور دل میں اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات کا  سوچتا رہتا ہوں ۔ اللہ پاک کی قدرت دیکھئے میں دسمبر 2013ء  کو ایک شادی کی تقریب میں بلوچستان گیا تو وہاں مجھے دن کے تقریبا! 2 بجے حکیم صاحب ! کا فون آیا کہ آپ کا خط میرے  سامنے ہے پہلے میں بات نہ سمجھ سکا اور کہا کہ ابھی میں بہت دور بلوچستان کے پہاڑوں میں ہوں جب اسلام آباد آؤں گا پھر بات کر لینا ۔لیکن جب انہوں نے یہ کہا کہ میں محمد طارق بول رہا ہوں تو خوشی سے میرا دل پھولا نہ سمایا ۔ دل ہی دل میں خوش ہو رہا تھا کہ واقعی میں خوش قسمت انساان ہوں جس کو حضرت حکیم صاحب نے خود فون کر دیا ۔میں نے گھر والوں کو بتایا کہ مجھ کو حضرت حکیم صاحب نے خود فون کیا ہے تو سب گھر والے بہت خوش ہوئے ۔ چند دن بعد فون پر وقت لیا اور مجھے 3 اپریل کا وقت ملا اسی وقت ہم نے واپس اسلام آباد آنے کا پروگرام بنا لیا اس طرح ہم دو دن پہلے اسلام آباد پہنچ گئے اور جمعرات بتاریخ 3 اپریل 2014ء صبح اسلام آباد سے لاہور کی طرف روانہ ہو ئے۔ٹریفک کی رکاوٹ کی وجہ سے 4 بجے کے قریب تسبیح خانہ پہنچ گئے جلدی سے میں نے نمبر لینے والے سے رابطہ کیا اس کو سارا مدعا بتایا تو انہوں نے مجھے نمبر دے دیا کہ ملاقات کی ترتیب یہ  ہے کہ حکیم صاحب کے پاس صرف دوا افراد ایک وقت میں ملاقات کر سکتے ہیں جبکہ ہم تمام اہل خانہ چھ افراد تھے۔ جب حضرت حکیم صاحب کے پاس تشریف فرما ہوئے تو وہ حیران ہو گئے تو میں نے اپنا تعارف کرایا تو بڑی شفقت اور محبت سے فرمانے لگے ٹھیک ہے  حضرت حکیم صاحب میرے ہم زبان بھی ہیں سب گھر والوں سے ملاقات کے بعد حکیم صاحب نے فرمایا آپ سب باہر چلے جائیں اور مجھے اپنے پاس ہی بیٹھ جانے کوکہا ۔ پھر میں ان کو عبقری 2006ء سے لیکر آج تک کے جتنے اعمال مختلف اشاعتوں میں شامل تھے ایک کتابی شکل میں پیش کئے جس پر وہ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ آپ 3 دن یہاں قیام کریں ۔ میں نے تسبیح خانہ میں بات کی تو ایک ضرورت مند کہنے لگا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں ہمیں تو سالہا سال دو پل کیلئے وقت نہیں ملتا ۔ یہ تسخیر عمل کی برکات تھیں جس نے اتنی بڑی ہستی کو بھی اللہ پاک کے کرم سے مائل کر دیا آخر میں قارئین عبقری سے التماس ہے کہ آپ بھی اس مجرب عمل کو ضرور آزمائیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔

No comments:

Post a Comment