Monday, January 4, 2016

دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل

دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل :۔


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! مجھے کریانہ کی دکان بنائے ہوئے دس سال ہوگئے چھوٹی سی دکان تھی کاروبار زیادہ نہ تھا کبھی خریدار نہیں اگر گاہک آئیں تو سامان نہیں بس بچوں کی گولی ٹافی تک کام محدود ہو کر رہ گیا تھا میرا ایک عزیز ملک سے باہر تھا مجھے ملا میرا کام دیکھا کہنے لگا کام بہتر کرنے کیلئے میں تمہیں پیسے دوں گا ۔ کام بہتر کر لینا جب ہوں گے واپس کر دینا میں مانگوں گا نہیں ۔ اس نے کہہ تودیا لیکن پیسے نہیں دیئے میں نے درج ذیل سورہ فاتحہ کا عمل شروع کر دیا ، پہلے مہینے کچھ نہ ہوا دوسرے ماہ عمل شروع کیا تو وہ عزیز آیا اور مجھے ایک لاکھ روپے دیئے اور کہا کہ اپنا کاروبار ٹھیک کر لو۔ دکان سامان سے بھر گئی اور کاروبار بھی بہت بہتر ہو گیا اور گھر میں خوشحالی بھی آ گئی ۔ کچھ عرصہ بعد اس کا ادھار بھی واپس کر دیا ۔ اب میری خواہش تھی کہ سوزوکی پک اپ خرید لوں ۔ مزید عمل جاری رکھا گاڑی پونے پانچ لاکھ کی تھی کچھ عرصہ بعد میری پاس پانچ لاکھ جمع ہو گئے اللہ پاک نے گاڑی بھی دے دی ۔ عمرہ کی شدید خواہش تھی عمل مزید جاری رکھا اللہ پاک نے عمرہ بھی کروا دیا ۔ الحمدللہ! عمل درج ہے جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورہ فاتحہ مع پڑھیں اول و آخر سات بار درود شریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں ۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں ۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں ۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ ، دھیان اور گریہ و زاری کریں ۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں یہ عمل سات چودہ یا اکیس ہفتے کریں زندگی کا معمول بنا لیں تو بھی اجازت ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment