نوکری کی بندش ختم کرنے
کا عمل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے ایک جگہ نوکری
کیلئے اپلائی کیا فائنل انٹرویو کیلئے مجھے ملتان بلوایا گیا ۔ انٹر ویو سے تین دن
پہلے میرے اوپر کسی حاسد نے سیاہ عمل کیا جس کی وجہ سے مجھے محسوس ہوا کہ میری
پیٹھ پر کوئی چیز چیر چیر کرتی چڑھتی آ رہی ہے ۔ اور میرے اوپر یعنی سر پر کوئی
چیز آ کر بیٹھ گئی ہے اور میرے سینے سے دھواں کی طرح کچھ نکل رہا اور میرے منہ سے
بھی دھواں نکل رہا۔میرے تمام جسم پر اتنا بوجھ آ گیا کہ میری ٹانگیں
وزن کی وجہ سے چل نہ سکتیں اور میری شکل کالے رنگ کی ہو گئی میں نے فوراً الم المص الر المر کھیعص طہ طسم طس یس ص طم عسق ق مکمل حروف پڑھنے شروع کر دیئے جس سے مجھے بہت سکون ملا اس سے اگلے دن انٹرویو تھا انٹرویو کیلئے روانہ ہوا جب انٹرویو دینے بیٹھا تو مجھے کسی سوال کی کچھ سمجھ نہ آ رہی تھی مجھے کوئی چیز زبردستی وہاں سے باہر کھینچ رہی تھی میرا سر جکڑا ہوا تھا میں وہاں بیٹھا معوذتین پڑھتا رہا جس سے مجھے کچھ سکون ہوا اور میں نے آرام سے انٹرویو دیا واپسی پر بھی اور رات کو معوذتین پڑھتا رہا اور سینے پر دم کرتا رہا اچانک میرے سینے سے کوئی چیز بھاپ کی طرح نکلی اور نکلتے ہوئے کڑک کی آواز آئی میں نے دوسرے دن دن معوذتین پڑھ کر اپنی پنڈلیوں کے اوپر دم کیا تو میری دونوں پنڈلیوں سے بھی بھاپ کی طرح کی چیز نے کڑاک کیا اور میری دونوں پنڈلیوں کو چھوڑ دیا ۔ تیسرے دن میں نے سارا دن درود شریف پڑھا اور استغفار پڑھتا رہا شام کو گھر جاتے ایسا ہی ہوا میرے سر سے بھورے رنگ کی کوئی چیز نکل کر اڑ گئی۔ کچھ دنوں کے بعد پھر ایسا ہی ہوا میرے سر سے بھورے رنگ کی کوئی چیز اڑ گئی ۔ اس دوران میں اللہ پاک سے اپنی کامیابی کی رو رو کر دعا مانگتا رہا ۔ چند دنوں بعد مجھے متعلقہ محکمہ سے کال آ گئی کہ آپ کو جاب کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے الحمدللہ!

No comments:
Post a Comment