بے روزگار کیلئے کامیاب
و آزمودہ عمل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری
شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر
رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔
چار رکعت نفل نماز حاجت
:۔پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد
سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس
بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص
اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف
51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر
اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کرے لیکن جائز مراد ہو ، کسی کا حق چھیننے یا پھر کسی کو نقصصان پہنچانے کا مقصد نہ ہو ۔
اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کرے لیکن جائز مراد ہو ، کسی کا حق چھیننے یا پھر کسی کو نقصصان پہنچانے کا مقصد نہ ہو ۔
مسئلہ کاروباری ہو یا
گھریلو سب حل :۔ محترم حضرت
حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت
شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا
ہوں میں ستمبر 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں ۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک
دوست نے دیا تھا ۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ۔ اب میں اسے ہر
ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں ۔ میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی
بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو ، گھریلو
مسئلہ ہو ، پریشانی ہو ، مشکل ہو وغیرہ وغیرہ تو یہ نفل پڑھ لیں اور اللہ پاک سے
پورے توجہ دھیان سے گڑ گڑا کر دعا مانگیں انشاءاللہ وہ حاجت ضرور پوری ہو گی ، عمل
یہ ہے ۔ 12 رکعت نفل کی نیت باندھیں ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھیں جب بارہ رکعت
پوری ہو جائیں تو بارہویں رکعت کے آخری تشہد پر جب بیٹھیں تو عبدہ ورسولہ تک پڑھ کر پھر ترتیب سے یہ پڑھیں سات دفعہ سورہ فاتحہ ،
سات دفعہ آیۃالکرسی ، دس دفعہ چوتھا کلمہ ، دس دفعہ درود شریف ، پھر سلام پھیر کر
دعا مانگیں ۔ عمل اخلاص اور توجہ سےپڑھنا ہے میں نے اس عمل کو اس وقت آزمایا جب میں
سیکنڈ ایئر میں تھا ۔ آپ یقین جانیے ہماری پیپروں کی تیاری بالکل نہیں تھی میں نے
سارے پیپرز اپنی طرف سے لکھے صرف شیٹیں فل بھری تھیں اب یہ پتہ نہیں کہ اندر کیا
لکھا ہے ۔ پھر میں نے یہ عمل کر کے اللہ پاک سے دعا کی اللہ پاک کے فضل و کرم سے
میری سیکنڈپوزیشن آئی جس کی مجھے امید بھی نہیں تھی ۔ اس عمل کو کسی بھی حاجت
کیلئے آزما سکتے ہیں اگر میرے کسی بھائی کا کاروبار نہیں ہے یا کاروبار ہے مگر
چلتا نہیں ، کوئی بے روزگار ہے تو وہ یہ عمل ضرور آزمائے انشاء اللہ نامراد نہ رہے
گا ۔
ایک آزمودہ نسخہ بلڈ
پریشر کے مریضوں کیلئے :۔ یہ
بھی بہت سے لوگوں نے آزمایا ہوا ہے اس سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے ۔خشک دھنیا اور
سونف برابر مقدار میں لے کر ان کی پھکی بنا لیں ۔ ایک چمچ صبح نہار منہ پانی کے
ساتھ کھا لیں پھر بعد میں ناشتہ کریں پھر شام کے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک چمچ
لیں یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مجرب اور آزمودہ ہے ۔
مشکل گھڑی اور پریشانی
کے وقت پڑھنے کا آزمودہ وظیفہ:۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک آزمودہ
وظیفہ ہے ۔ جب بھی کوئی مشکل گھڑی یا پریشانی معاشی آئے یا گھریلو تو اس وظیفے سے
اپنی مشکل و پریشانیاں حل کروا لیتا ہوں ۔ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ نذر کر رہا ہوں
۔ وظیفہ درج ذیل ہے ۔ قرآن مجید کے ہر پارے میں سجدہ والی آیت پر سجدہ کرنا ضروری
ہے جب کوئی مشکل آئے قرآن مجید کے پہلے پارے سے لے کر آخر تک آیت سجدہ ہر سجدہ
والی آیت کو سجدہ میں ہی پڑھنا اور پھر دعا کرنا ہے اللہ پاک کو سجدہ بہت پسند ہے
ہر مشکل حل ہو جاتی ہے ۔ اگر آیت زبانی یاد نہیں تو دیکھ کر پڑھ کر سجدہ میں دعا
کر یں آسانی کیلئے سجدہ والی آیت جس سورہ میں ہے ان کا نام اور آیات نمبر لکھ دیا
ہے ۔
1.پارہ نمبر 9 سورہ الاعراف آیت نمبر 205 تا 206
2.پارہ نمبر 13 سورہ الرعد آیت نمبر 14 تا 15
3.پارہ نمبر 14 سورہ نحل آیت نمبر 49 تا 50
4.پارہ نمبر 15 سورہ بنی اسرئیل آیت نمبر 108 تا 109
5.پارہ نمبر 16 سورہ مریم آیت نمبر 57 تا 58
6.پارہ نمبر 17 سورہ حج آیت نمبر 17 تا 18
7.پارہ نمبر 19 سورہ فرقان آیت نمبر 59 تا 60
8.پارہ نمبر 19 سورہ نمل آیت نمبر 25 تا 26
9.پارہ نمبر 21 سورہ السجدہ آیت نمبر 23 تا 24
10.پارہ نمبر 23 سورہ ص آیت نمبر 23 تا 24
11.پارہ نمبر24 سورہ خم سجدہ آیت نمبر 37 تا 38
12.پارہ نمبر 27 سورہ نجم آیت نمبر 61 تا 62
13.پارہ نمبر 30 سورپ انشقاق آیت نمبر 20 تا 21
14.پارہ نمبر 30 سورہ العلق آیت نمبر 18 تا 19
اس کے علاوہ مشکل اور پریشانی کے وقت نماز فجر میں سنتوں کے
بعدا لحمد شریف اکتالیس بار اس طرح پڑھیں کہ بسم اللہ الرحمن الرحیمِ الْحَمْدُلِلّٰہِ کے ساتھ ساری سورہ پڑھنا یعنی الَّرحِیْم ِکے" م"
کو الحمد کے" ل "کے ساتھ ملا کر ہر دفعہ پڑھنا ہے جب آیت ایاک نعبد وا یاک نستعین پڑھے تو اس کو تین
دفعہ پڑھ کر مکمل کر کے دعا مانگے کم از کم سات دن لگا تار پڑھے انشا ءاللہ مشکل
حل ہو گی غم اور پریشانی دور ہو گی ۔
No comments:
Post a Comment