Tuesday, September 29, 2015

20 سال پرانا کمرہ کھولا اور شامت شروع

20 سال پرانا کمرہ کھولا اور شامت شروع:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا ہوں ۔ جس گھر میں رہتا ہوں اس میں ایک کمرہ پچھلی طرف ہے جو کہ پچھلے پندرہ بیس سال سے بند تھا۔ ایک مرتبہ مالک مکان آیا اور اس نے وہ کمرہ کھول دیا ۔ ہم نے جا کر اس کمرے کی صفائی ستھرائی کی اور ان میں اپنا سامان سیٹ کر کے رہنا شروع کر دیا۔ دو تین دن کے بعد میری بیوی اور میرے بچے کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی ۔ ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا ، ہر وقت بے چینی گھبراہٹ ہوتی ۔ گھر کے باہر میں بالکل ٹھیک رہتا گھر میں آتے ہی طبیعت خراب ہونا شروع ہو جاتی ، یہی حال میری بیوی اور بچے کا بھی تھا ۔ اسی دوران مجھے کسی نے رسالہ عبقری دیا اور آپ کا تعارف کروایا  میں نے فون پر وقت لے کر آپ سے اپنے بیٹے کے ہمرا ہ ملاقات کی آپ نے مجھے کچھ وظائف اور ساتھ ہر وقت کھلا دو انمول خزانہ پڑھنے کو کہا اور ساتھ درس سننے کو کہا ۔ میں نے سب اعمال باقاعدگی سے کرنے شروع کیے تو ہمارے گھر کے حالات اور خراب ہونا شروع ہو گئے ۔ مجھے ایک دوست نے کہا کہ انمول خزانہ نمبر ایک تہجد کی نماز کے بعد پڑھو وہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے زیادہ ثواب ہو گا اور پریشانیاں کم ہوں گی وہ کرنا شروع کیا تو کچھ دن سکون سے گزرے مگر پھر اچانک میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی اس کے ہاتھ پاؤں گرم ہونا شروع ہو گئے ۔ کچھ دیر بعد وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ۔ اگلی دفعہ جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو ساتھ اس کی ماں کی بھی وہی کیفیت شروع ہو گئی ۔ ہر روز ایک نئی تکلیف ہوتی ۔ جب ہم چھٹیوں کے دوران اپنے گاؤں گئے تو میں اور میرا بیٹا بالکل تندرست رہے مگر بیوی کی طبیعت وہاں بھی خراب ہو گئی جو کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ میں نے وہاں کے ایک عالم کو بتایا تو انہوں نے کہا سورہ فاتحہ دم کر کے پلائیں تو میں نے اول و آخر درود شریف کے ساتھ اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم ہر نماز کے بعد کیا اور بیوی کو وہ پانی پلایا تو میری بیوی کی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ۔ میری بیوی کو دوبارہ کبھی تکلیف نہیں ہوئی مگر میرے بیٹےکی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی تو میں اس پر انمول خزانہ نمبر دو پڑھ کر دم کرتا رہا ۔ تقریباً ایک مہینہ میں نے لگا تار اپنے بیٹے پر ہزاروں کی تعداد میں دو انمول خزانہ نمبر دو اور انمول خزانہ نمبر ایک پڑھ پڑھ کر دم کیا تو میرے بیٹے کی طبیعت سنبھل گئی ۔ اب الحمدللہ ! ہمارے گھر میں سکون ہے گھبراہٹ بے چینی ختم ہو گئی ہے ۔ اب ہم سب تندرست اور خوشحال ہیں اب بھی اسی گھر میں رہ رہے ہیں مگر کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے میرا بیٹا الحمدللہ اب سکول بھی جاتا ہے بالکل تندرست ہے۔ آپ کے درس ہمارے گھر میں ہر وقت چلتے رہیں جسے سن کر میرے دل کی دنیا ہی بدل گئی ہے ۔ میری بیوی ماشاءاللہ اب صوم و صلوٰۃ کی پابند ہو گئی ہے اور بچہ بھی اعمال پر آ گیا ہے۔

عزت کی حفاظت کیلئے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سدا سلامت رہیں میں تقریباً چھ ماہ سے عبقری کی قاری ہوں ۔ چند ماہ بعد میری شادی ہے بس دعا کریں میں عزت کے ساتھ اپنے گھر کی ہو جاؤں ۔ میرے پاس ایک ایسا روحانی حصار ہے کہ جس کی بدولت اللہ پاک نے میری عزت کی حفاظت فرمائی اور اب تک فرما رہا ہے ۔ میرے والدین وفات پا چکے ہیں اور میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر میں رہتی ہوں کافی عرصہ سے اسی گھر میں رہنے والے ایک شخص کے عتاب کا نشانہ بنتی رہی ہوں ۔اس نے مجھے کئی مرتبہ غلط استعمال کرنے کی کوشش کی میں بے بس و لاچار مگر میرے اللہ نے میری حفاظت فرمائی ہے ۔ میں آیۃ الکرسی اور درود ابراہیمی ایک ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنا لیتی ہوں تو اللہ کریم کا کرم ہے کہ اس نے میری عزت جان و مال بچا یا ہوا ہے۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر41


No comments:

Post a Comment