Wednesday, September 9, 2015

ذی الحجہ ! دس دنوں میں پائیے دس بڑی فضیلتیں


ذی الحجہ ! دس دنوں میں پائیے دس بڑی فضیلتیں :۔


ذی الحجہ  کے مہینے کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے خصوصی طور پر اس مہینے کے شروع کے دس دنوں کی بڑی بزرگی بیان کی گئی ہے ۔ مختصراً طور پر ملاحظہ ہو ۔
ان دنون کی عزت کرنے والے کو اللہ پاک درج ذیل دس نعمتوں سے نوازتا ہے۔1. عمر میں برکت اور صحت فرماتا ہے ۔2. مال میں زیادتی عطا کر کے حوصلہ افزائی فرماتا ہے ۔3. اہل و عیال کی حفاظت کر کے حوصلہ افزائی فرماتا ہے ۔4. گناہوں کا کفارہ عطا فرماتا ہے ۔5. اس شخص کی نیکیوں میں اضافہ کر دیتا ہے اور گناہ معاف فرما دیتا ہے ۔6. اس کے نزع کے وقت کی تنگی میں آسانی پیدا کرتا ہے ۔7. ظلمت میں روشنی عطا فرما دیتا ہے ۔8. نیکیوں کے اجر کا پلڑا بھاری کرتا ہے ۔9. جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے ۔10. جنت کے درجات میں بلندی عطا فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ اس دن اگر کسی نے اس عشرے میں کسی مسکین کو کھانا کھلایا یا خیرات دی تو گو یا اس نے پیغمبروں کی سنت پر عمل کیا ۔

اعمال و نوافل :۔

٭ جو کوئی ذی الحجہ  کی نو تاریخ کو چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سور کافرون اور اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشاءاللہ ،اللہ پاک اس کی جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ ضرور پوری ہو گی ۔
٭  جو کوئی عرفہ کی شب نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ سور ہ قریش پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اس کے گناہ  معاف ہوں گے۔
٭   جو ذی الحجہ  کی نو تاریخ کو نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچاس پچاس مرتبہ سور ہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی جو بھی جائز مراد ہو گی پوری ہو گی اور ثواب عظیم حاصل کریگا ۔
٭ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ وقوف عرفہ میں اس دعا سے افضل اور کوئی قول یا عمل نہیں ہے ۔ اللہ پاک اس دعا کو پڑھنے والے کی طرف توجہ فرماتا ہے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ عرفات میں قبلہ رو ہو کر دعا مانگنے والے کی طرح دونوں دست مبارک پھیلا کر تین مرتبہ لبیک فرماتے ، پھر ایک سو مرتبہ یہ فرماتے

 لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ وَیُمِیتُ وَیُحْیِی، وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

پھر ایک سو مرتبہ یہ ( مبارک کلمات ارشاد  فرماتے ۔

إن الله هو السميع العليم 

پھر تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتے ۔ ہر مرتبہ سور فاتحہ﷽ سے شروع فرماتے اور آمین پر ختم کرتے اس کے بعد پھر ایک سو مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھتے ، پھر ایک مرتبہ یہ پڑھتے

اللَّهمَّ صلِّ وسلِّم وبارك على النَّبي الأمِّي وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَۃُہُ

اس کے بعد آپﷺ جو چاہتے دعا فرماتے ۔ حضور بنی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص اس طرح دعا کرتا ہے فرشتوں سے اللہ پاک فرماتا ہے میرے بندہ کو دیکھو اس نے میرے گھر کی طرف رخ کیا۔ میری بزرگی بیان کی تسبیح  و تہلیل میں مشغول ہوا اور جو سورۃ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی وہی پڑھی اور میرے رسول پر درود بھیجا۔ میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کےعمل کو قبول کیا اس کے اجر کو واجب کر دیا اس کے گناہ بخش دیئے اور اس نے جو کچھ مانگا میں نے اس کی سفارش قبول کی ۔
٭ عرفہ کے دن  چائیے کہ نماز فجر کے بعد سات مرتبہ یہ دعا پڑھے اول و آخر درود پاک پڑھے ،

یَا ذَخِیْرَتِیْ یَا ذَخِیْرَتِیْ یَا مُمِدِّ عِنْدَ شِدَّ تِیْ یَا رَِ جَا نِیْ عِنْدَ وَحْدَ تِیْ  یَا رَحْمَتِیْ فِیْ دِقَّتِی فِیْ خَیْرَ تِیْ  بِکَّ التَّوْفِیْقِ۔

پروردگار عالم عرفہ کے دن اس دعا کو پڑھنے والے کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے اس کی نیک حاجت پوری فرماتا ہے اور نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق مرحمت فرماتا ہے۔

 ماہنامہ عبقری "ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر 11


No comments:

Post a Comment