Monday, September 21, 2015

امتحان کیلئے داخلہ اعمال سے کیا

امتحان کیلئے داخلہ اعمال سے کیا :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2009 کی بات ہے میں نے امتحان دینے تھے ،میں نے چونکہ گھر میں تیاری کی تھی اور امتحان میں چند دن باقی تھے ، اپنے والد صاحب سے عرض کیا کہ میرا داخلہ فارم بھجو ا دیں تو میرے ابو جی کو غصہ آ گیا کہ تم نے اپنی مرضی سے گھر میں تیاری کی ہے ۔ یونیورسٹی میں اپنی مرضی سے امتحان لیا جاتا ہے گھر میں تیاری کرنے والوں کا نہیں تو جب میں ابو جی سے دوبارہ عرض کیا تو ابو نے کہا میں نے وہاں بات کی ہے۔ میں نے اس دوران  31
 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
بار عشا ء کی نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دی اس وظیفہ کو تین دن پورے ہوئے اور ادھر سے ابو جی میرا داخلہ فارم لے آئے اور میں نے اس آیت اور دعا کی برکت سے اپنے امتحانات دیئے ۔ اور کامیاب ہوئی ۔ اس کے علاوہ میرے گلےمیں ٹانسلز تھے میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا شروع کر دیا جس سے اب کافی دیر ہو گئی ہے میرے گلے میں کبھی درد نہیں ہوا ۔ غدود پہلے سے کافی کم ہو گئے ہیں انشاءاللہ مجھے امید ہے کہ اس عمل کی برکت سے وہ بھی ختم ہو جائیں گے ۔



 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر30

No comments:

Post a Comment