رنگ بولتے ہیں !
بتاتےہیں :۔
ہماری دنیا رنگوں کی دنیا ہے فطرت نے ہرجانب رنگ بکھیر رکھے
ہیں ، کبھی شہری علاقوں سے باہر نکلیے اور ہرے بھرے سر سبز مقامات پر جائیے تو آپ
کو پتا چلے گا کہ قدرت نے کتنی فیاضی سے متنا سب رنگوں کا استعمال کیا ہے انسان کے
ترتیب دئیے ہوئے رنگوں میں وہ حسن نہیں ہوتا جو قدرتی ترتیب دئیے ہوئے رنگوں میں
وہ حسن نہیں ہوتا جو قدرتی ترتیب میں ہوتا ہے ۔ شہر سے چند میل باہر آ کر ذرا
آسمان پر نظر ڈالیں تو ایسا ٹھنڈا آسمانی رنگ نظر آئے گا کہ ذہن میں سکون کی لہریں
ہی لہریں پھیل جائیں گی جن علاقوں میں چشمے پائے جاتے ہیں وہاں جا کر چشمے کا پانی
پی کر دیکھئے یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا اور میٹھا ہو گا اور کھانا بھی خوب ہضم کرے گا
۔ ذرا صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرف نکل جائیے۔ کاغان ، سوات ، ہنزہ ، چترال اور
مزید ہری بھر ی سر سبز وادیوں میں گھوم پھر کر دیکھئے ۔ فطرت آپ کو اصلی رنگوں میں
جھلملاتی نظر آئے گی ۔ فطرت کے رنگ بڑے جاذب نظر اور دل کش ہوتے ہیں ۔ رنگ ہماری
زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتےہیں ۔ ہمارے اپنے جسم میں رنگ ہی رنگ پھیلے ہوئے
ہیں ۔ کسی کی آنکھوں کا رنگ سیاہ ہے تو پتے کی تھیلی کا رنگ سبز ہمارے چاروں طرف
اندر اور باہر ہر سمت رنگوں کا حسین امتزاج ہے، فطرت کے ترتیب دئیے ہوئے حسین
رنگوں کو دیکھ دیکھ کر انسان نے خود بھی اپنے ماحول میں رنگینی پیدا کرنے کی کوشش
کی ۔ رنگین لباس ، رنگین دیواریں ، مختلف رنگوں کی آرائشی اشیاء وغیرہ یہ سب اسی
کوشش کا ایک حصہ ہیں ۔ رنگ آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ، اعصاب پر اپنے اثرات
مرتب کرتے ہیں ۔ مخصوص جزبات اور کیفیات پیدا کرتے ہیں ۔ بعض لوگ کوئی خاص رنگ
زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ بعض ہلکے رنگوں کو گہرے رنگوں پر تر جیح دیتے ہیں جب کہ بعض
افراد گہرے رنگوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ سب انسان کے جزبات اور احساسات کو
اجاگر کرتے ہیں بعض رنگ اپنی خصوصیات کی وجہ سے خطرے ، بعض سکون ، بعض مایوسی اور
بعض خوشی کی علامت قرار دئیے جاتے ہیں کچھ رنگ گرم اور کچھ رنگ سرد خاصیت کے مالک
ہوتے ہیں زمانہ قدیم سے انسان کو معلوم ہے کہ رنگ صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔
ہلکے رنگ ذہن کو پر سکون کر دیتے ہیں جبکہ گہرے رنگ توانائی اور حرکت کی علامت
ہوتے ہیں چنانچہ جزبات کمزوریوں ، جھنجھلاہٹ اور خوف کا شکار مریضوں کو ہلکے گلابی
رنگ کے کمروں میں رہنے کی تاکید کی جاتی ہے ۔ سبز رنگ آنکھوں کو فرحت بخشتا ہے اور
بینائی کو تیز کرتا ہے آپ نے خود محسوس کیا ہو گا کہ تھکن ، بے زاری اور پریشانی
کے عالم میں باغ میں گھومنے پھرنے اور قدرتی سر سبزی اور شادابی دیکھنے سے مایوسی
اور بددلی کی کیفیت ذہن سے ہٹ جاتی ہے ۔ سرخ رنگ ، حرکت اور توانائی کی نمائندگی
کرتا ہے ۔ سفید رنگ محبت اور امن کی علامت ہے فطری ماحول میں یہ رنگ چاند ،چاندنی
،دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء میں نظر آ تا ہے ۔ جو لوگ سفید رنگ کو پسند کرتے
ہیں وہ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں ۔ ان کے مزاج میں دھیما پن اور بردباری
پائی جاتی ہے ۔ فطری طور پر اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد صلح جو امن پسند
دوسروں کے ہمدرد اور خیر خواہ ہوتے ہیں ۔ سرخ رنگ یہ رنگ جدوجہد اور توانائی کی علامت ہے اسے جنگ و خطرے
اور محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد پر عزم پر جوش
اور سرگرم ہوتے ہیں۔ اس رنگ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جزبات میں ہیجان پیدا کرتا ہے ۔
اس کو پسند کرنے والے قید اور پابندیوں سے آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اور ان
میں ہر لمحہ بے چینی اور کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی خواہش ہوتی ہے ،اس رنگ کی زیادتی
سے جزباتیت ، غصہ اور جلد بازی جنم لیتی ہے ۔ نیلا رنگ یہ رنگ گہرائی اور ہمہ گیر یت کی علامت ہے یہ
رنگ خواب آور ہے ۔ خواب گاہ میں نیلے رنگ کا بلب جلانے سے ذہن پر سکون ہو جاتا ہے
اور نیند جلدی آ جاتی ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد گہرے خیالات کے مالک
ہوتے ہیں ۔ ان میں ایسا سکون اور ٹھہراؤ پایا جاتا ہے جو حرکت اور توانائی کی نمائندگی
کرتا ہے ۔ یہ لوگ اپنے ملنے والوں سےتعلقات کو بہت خوشگوار رکھتے ہیں ۔ دلچسپ
باتیں کرنے میں ان کو کوئی ثانی نہیں ہوتا
۔ یہ دوسروں پر اعتماد کرتے ہیں اور خود بھی کسی کے اعتما د کو ٹھیس نہیں
پہنچاتے ۔ زرد رنگ :۔ یہ رنگ متضاد قسم کا رنگ ہے بعض لوگ اسے گہرے دکھ اور مایوسی
کی علامت قرار دیتے ہیں جبکہ بعض کے خیال میں یہ رنگ تیز چمک ،چکا چوند ،روشنی اور
بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد مستقبل کے بارے
میں پر امید رہتے ہیں اور حالات بہتر کرنے کے لئے جفاکشی اختیار کرتے ہیں ان لوگوں
میں مشکل حالات برداشت کرنے ، تکالیف کا مقابلہ کرنے اور مسلسل جدوجہد کرنے کی
خوبی پائی جاتی ہے ۔سیا ہ رنگ:۔ یہ رنگ پر اسراریت اور مخفی رازوں کی علامت ہے ،
اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد کے مزاج میں کھوج اور جستجو کا مادہ پایا جاتا ہے
۔ ان کے مزاج میں اطمینان نام کی چیز مشکل ہی سے نظر آتی ہے ۔ البتہ اوپر اوپر سے
یہ بڑے پر سکون نظر آتے ہیں ایسے لوگوں کا رجحان مذہب کی جانب ہوتا ہے آفاقی رازوں
کو عیال کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ یہ رنگ ہر رنگ پر غالب آ جاتا ہے ۔ آپ کے ماحول
میں جو رنگ پائے جاتے ہیں وہ آپ کے ذہن اور نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔
آپ جس رنگ کی میز پر کام کرتے ہیں اور جس رنگ کے لباس پہنتے ہیں وہ آپ کے ذہن کو
متاثر کرتے ہیں ۔ یہی چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کی صحت پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہیں
گہرے رنگوں والے ماحول میں آپ پر تھکن جلدی غالب آ جاتی ہے جب کہ ہلکے رنگ والے
ماحول میں آپ کا ذہن پر سکون رہتا ہے اور آپ خوب کام کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment