گمشدہ کی تلاش:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! مجھے ایک بہت ہی مجرب
وظیفہ کا علم ہے جو میں عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں ۔ میری جب بھی کوئی چیز
گم ہو جاتی ہے یا میں کہیں رکھ دوں تو یاد نہ رہے ۔ بے شک چھوٹی ہو یا بڑی ، رقم
ہو یا زیور ، مجھے ڈھونڈنے میں اللہ کا شکر ہے کبھی دشواری نہیں ہوئی ۔ میں بس
فورا ً
انا للہ
و انا الیہ راجعون
صرف تین بار پڑھ لیتی ہوں ، ذرا دیر ہو جائے تو دل میں
پڑھتی رہتی ہوں ساتھ ڈھونڈتی رہتی ہوں یا اگر پیسے یا کوئی چیز کسی کو دی ہے اور
یاد نہیں یا کوئی بات یاد نہیں تو یہ پڑھنے سے یاد آ جاتی ہے ۔ یہ میرا بہت آزمایا
ہو وظیفہ ہے اور جس کسی کو بتا یا ضرور فائدہ ہو ا ہے قارئین! آپ بھی آزمائیں اور
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر16
No comments:
Post a Comment