Monday, September 21, 2015

کاغذ پر دعا لکھ کر پانی میں بہا ئی اور دیرینہ حاجت پوری:۔

کاغذ پر دعا لکھ کر پانی میں بہا ئی اور دیرینہ حاجت پوری:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کی ذات آپ ، آپ کے اہل خانہ اور جتنے بھی آپ کے ساتھی دکھی انسانیت کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ہمیشہ تندرست ،صحت مند اور خوش رکھے۔ اللہ پاک  آپ کے ساتھ ساتھ تمام امت مسلمہ بلکہ ہر انسان کے ساتھ عافیت کا معاملہ فرمائے۔ عبقری کا قاری ہوں ۔ اس خط میں کچھ عبقری میں لکھی ہوئی باتیں اور آپ کے درس میں بتائے ہوئے سورہ مومنون اور اذان سے عمل کے کچھ فوائد بتانا چاہتا ہوں اذان اور افحسبتم کے عمل (سورہ مومنون کی آخری آیات اور اذان سات سات مرتبہ دن میں بار بار پڑھیں ) اس سے میرا ایک امتحان پاس ہوا جس کا مجھے یقین ہی نہیں تھا ۔ میں تین دفعہ اس امتحان میں ناکام ہوا تھا اس عمل کی برکت سے اللہ پاک کی نوازش سے میرا یہ مسئلہ حل ہو گیا ۔ اس عمل کی برکت سے ہمیں کاروبار میں بھی دن بدن فائدہ ہو رہا ہے ۔ ہم نے حلال کی تلاش میں دبیئ میں ایک کاروبار شروع کیا تھا اس میں دن بدن ترقی ہو رہی ہے ۔ اس کے لئے ہم صدقہ بھی کر رہے ہیں ۔ آپ دعا فرمائیں ۔ اللہ پاک اسی طرح اس کا روبار میں ترقی عطا فرماتا رہے ۔

جنوری 2013 کے عبقری میں ایک عمل چھپا تھا شیخ جمال الدین یونس رحمۃ اللہ علیہ سجادندی کی روح کو
دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ایصال ثواب کر دیا جائے اور ایک کاغذ پر دعا لکھ کر پانی میں اسے بہا دیا جائے تو ہفتے کے اندر اندر ہر جائز حاجت پوری ہو جاتی ہے ۔ میرے والد کو دو مہینے پہلے شدید معدے کی تکلیف شروع ہو گئی ، ساری ساری رات وہ سو نہیں سکتے ۔ معدے میں شدید درد ہوتا رہتا ۔ معدے کے اندر پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ جاتا تھا ۔ اگر کچھ کھا لیتے تو درد اور بڑھ جاتا، ہم نے کافی ڈاکٹر ز کو دکھایا لیکن حالت دن بدن بگڑتی جا رہی تھی ۔ پھر میں نے دو رکعت نفل پڑھ کر شیخ جمال الدین یونس رحمۃ اللہ علیہ سجادندی کی روح کو ایصال ثواب پہنچایا اور بہتے پانی میں کاغذ پر دعا لکھ کر پانی میں بہا دی ، آپ یقین جانیں صرف تین دن میں میرے والد صاحب کی تکلیف دور ہو گئی ۔ اس کے بعد میں نے جس حاجت کیلئے اس عمل کوکیا میری ہر جائز حاجت پوری ہو گئی۔
میں الرجی کا مریض تھا ۔ مارچ اپریل میں بہت تکلیف ہوتی تھی ۔ ہر وقت چھینکیں ، نزلہ ، زکام اور سانس کی تکلیف ہوتی ۔ میں اپنے ان امراض سے نجات کیلئے روزانہ روحانی غسل ( غسل کرنے سےپہلے اور آخر درود شریف پڑھیں ، دوران غسل دل ہی دل میں باتھ روم جانے والی دعا مسلسل پڑھیں ) کرنا شروع کر دیا ۔ روحانی غسل کی بدولت اور ہر نماز میں آخری چھ سورتیں پڑھنے کی وجہ سے میں اب بلکل تندرست ہوں ۔

امتحان کیلئے داخلہ اعمال سے کیا :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2009 کی بات ہے میں نے امتحان دینے تھے ،میں نے چونکہ گھر میں تیاری کی تھی اور امتحان میں چند دن باقی تھے ، اپنے والد صاحب سے عرض کیا کہ میرا داخلہ فارم بھجو ا دیں تو میرے ابو جی کو غصہ آ گیا کہ تم نے اپنی مرضی سے گھر میں تیاری کی ہے ۔ یونیورسٹی میں اپنی مرضی سے امتحان لیا جاتا ہے گھر میں تیاری کرنے والوں کا نہیں تو جب میں ابو جی سے دوبارہ عرض کیا تو ابو نے کہا میں نے وہاں بات کی ہے۔ میں نے اس دوران  31
 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
بار عشا ء کی نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دی اس وظیفہ کو تین دن پورے ہوئے اور ادھر سے ابو جی میرا داخلہ فارم لے آئے اور میں نے اس آیت اور دعا کی برکت سے اپنے امتحانات دیئے ۔ اور کامیاب ہوئی ۔ اس کے علاوہ میرے گلےمیں ٹانسلز تھے میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا شروع کر دیا جس سے اب کافی دیر ہو گئی ہے میرے گلے میں کبھی درد نہیں ہوا ۔ غدود پہلے سے کافی کم ہو گئے ہیں انشاءاللہ مجھے امید ہے کہ اس عمل کی برکت سے وہ بھی ختم ہو جائیں گے ۔

پاؤں پر الرجی ایک بار عمل کرنے سے ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کم و بیش چھ سات سال سے میرے پاؤں پر پانی لگنے سے الرجی ہو جاتی تھی جس سے بہت زیادہ خارش ہوتی ۔ میں نے اس کیلئے روحانی غسل کرنا شروع کر دیا ، صرف پہلی ہی بار روحانی غسل کرنے سے الرجی ختم ہو گئی ۔ اب میں روحانی غسل جسم کی دردوں ، روح کو تازہ کرنے اور گنا ہوں کے اثرکو ذائل کرنے کیلئے روحانی غسل کرتی ہوں ۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر30

1 comment:

  1. اسلام و علیکم میں نے بورنگ کرواءی ھے مگر پانی بہت کم ھے 24 گنٹے میں 1-2 ڈرم. کوءی عمل بتاءے کے جس کی برکت سے پانی میں برکت ھو

    ReplyDelete