قارئین کے طبی اور
روحانی سوال صرف قارئین کے جواب:۔
موٹاپے سے علاج:۔
محترم قارئین ! میری عمر 22 سال ہے ۔ اور میرا وزن روز بروز
بڑھتا جارہا ہے میں اس معاملے میں بہت پریشان ہوں لوگ مجھے طرح طرح کے ناموں سے
پکارتے ہیں کوئی علاج بتا دیں ۔ دوسرا مسئلہ میرا یہ ہے کہ میں اکثر چھوٹی چھوٹی
باتوں پر لڑتا رہتا ہوں ، مجھے کوئی حل بتائیں شکریہ ! ( محمد فہد بشیر 'میانوالی)
جواب :۔ واقعی وزن بڑھنا کوئی اچھی بات نہیں ہے ، اس کا اثر عمر کے
جواں دور میں بظاہر نہیں پڑتا ، مگر عمر کے آخر دور میں قلب ضرور متاثر ہوتا
ہے ۔ ہوتا یہ ہے کہ جتنا گوشت اور چربی
جسم پر چڑھے گی خون کی اور دوران خون کی اتنی ہی ضرورت ہو گی اور خون کا سفر بھی
طویل ہو جائے گا ، اس کیلئے دل کو زیادہ طاقت سے خون کے دوران کو پمپ کرنا ہوتا ہے
جس کی وجہ سے دل تھک جاتا ہے ، اتنا سمجھ لینے کے بعد آپ غور کریں اور اپنی غذااور
خوراک پر نظر ثانی کریں میں یہ مشورہ دوں گا کہ سب سے پہلے تو اپنی غذاکم کریں ۔
میرا مقصد یہ ہے کہ تھوڑی بھوک رکھ کر کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے ، اس کمی سے
ضرور فائدہ ہو گا ۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے غذائی احتیاط اور ورزش دونوں مفید ہیں
دواؤں پر بھروسہ کم سے کم کرنا چاہیے اسی طرح آپ اپنی غذا میں تبدیلی کریں گے تو
آپ کا غصہ بھی کم ہو گا ۔ روحانی علاج کے طور پر ہر وقت باوضورہیں آپ کو غصہ نہیں
آئیگا ۔
نوکری کا مسئلہ :۔
محترم قارئین !میں پچھلے چار سال سے بیروزگار ہوں ، لاکھ
کوشش کرتاہوں نوکری تلاش کرنےکی ، جگہ جگہ سی ویز جمع کروائیں مگر کہیں سے بھی
جواب نہیں آیا صبح سے لیکر شام ہر روز نوکری کیلئے دربدر بھٹکتا ہوں مگر ناکام
رہتا ہوں آپ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ۔
جواب :۔ محترم! آپ پریشان
نہ ہوں اللہ پاک سب ٹھیک کر دے گا ۔ اللہ پاک اپنے بندے سے بہت پیار کرتا ہے ۔ میں
آپ کو نوکری کیلئے ایک وظیفہ بھیج رہا ہوں یہ ضرور کرنا انشاءاللہ نوکری مل جائے
گی ، وہ یہ ہے سورہ والضحیٰ میں 9 ک ہیں نو دن ہر ک پر نو دفعہ یا کریم پڑھنا ہے
نو دن میں کام نہ ہو تو اٹھارہ دن کر لیں اٹھارہ دن میں کام نہ ہو تو ستائیس دن کر
لیں انشاءاللہ نوکری مل جائے گی ۔
نافرمان اور نشے باز
جوان بیٹا :۔
میرا نوجوا ن بیٹا جو عرصہ سے آوارہ لوگوں کے ماحول میں
داخل ہو گیا ہے چرس پیتا ہے رات کو گھر دیر سے آتا ہے گھر آ کر بھی نشہ کرتا ہے
صبح دیر تک سویا رہتا ہے ، لڑائی جھگڑا غلیظ گالیاں نکالتا ہے اس کی بد بختی کی وجہ
سے اس کی والدہ دل کی مریضہ بن چکی ہے کوئی کام نہیں کرتا ۔
جواب :۔ محترمہ ! آپ درج ذیل وظیفہ دی گئی ترتیب کے
مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے پڑھیں انشاءاللہ آپ کا بیٹا بہت جلد راہ راست پر آ
جائے گا ۔"یا ممیت ، یا قابض، یا مانع، یا صبور"
ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھ کر اولاد کی تربیت کیلئے اللہ پاک سے دعا کریں ۔
نہایت کمزور:۔
میری عمر 23 سال ہے اور میں بہت کمزور ہوں ، خوراک بھی اچھی
ہے لیکن دیکھنے والے کہتے ہیں تمہیں کھانے کو کچھ نہیں ملتا ، میری سکن بہت پتلی
ہے منہ کے اندرونی حصے کی بہت چھوٹی چھوٹی نبض بھی نظر آتی ہیں سر کے بال بھی بہت
گرتے ہیں کوئی مفید مشورہ عنایت فرمائیں ۔
جواب :۔ مناسب ورزش پر
توجہ سب سے پہلے کرنی چاہیے صبح کم ازکم ایک ڈیڑھ میل تیز رفتار کیساتھ چلنا چاہیے
ناشتے میں کشمش 25 گرام ۔ مغز بادام شیریں بارہ دانے لازماً کھانے شروع کر دیں ان
دنوں کو رات کے وقت بھگو دیں اور صبح کھا لیں
اس کیساتھ ڈیڑھ پاؤ خالص دودھ پی لیں ۔
امتحان میں کامیابی :۔
میں نے کئی مرتبہ بی اے کا امتحان دیا مگر پاس نہ ہو سکی اس
پریشانی کا کوئی حل بتائیں ۔
جواب :۔محترمہ ! آپ پریشان نہ ہوں آپ کی پریشانی کا حل یہ ہے کہ آپ
نماز فجر کے بعد سور الم نشرح 7 مرتبہ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھیں اور
جہاں تک ہو سکے اپنے پیپرز کی تیاری کریں آپ کو بھولے گا بھی نہیں اور پیپر بھی بہت اچھا ہو گا ۔
بواسیر:۔
مجھے بواسیر خونی موہکوں والی ہے تقریباً دو سال پہلے میں نے
آپریشن کروایا لیکن اب پھر تکلیف شروع ہو گئی ہے قارئین ! مجھے کوئی نسخہ بتائیں
کہ میری یہ تکلیف ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے۔
جواب :۔
میری بہن ! کسی بھی صورت قبض نہیں رہنا چاہیے غذا کو ایسی رکھیں کہ جو قابض
نہ ہو پانی زیادہ پئیں روٹی بے چھنے آٹے
کی ہونی چاہیے دوائی کے طور عبقری کا ایک کورس ہے بواسیر سے نجات کورس یہ میرا
آزمودہ ہے آپ بھی کچھ ماہ استعمال کریں رات کو سوتے وقت گلقند آفتابی 24 گرام نیم
گرم پانی کے ساتھ کھائیں ۔
دیسی شیمپو یا صابن :۔
محترم قارئین ! السلام علیکم ! شیمپو بالو ں کو کمزور کر
دیتے ہیں میری تمام قارئین سے التجا ہے کہ کوئی ایسا صابن بتا ئیں جس کے استعمال
سے بال گرنا بند بالوں میں چمک اور بال لمبے گھنے ہو جائیں جو خود آپ لوگوں نے بھی
آزمایا ہو ۔
جواب:۔ گھیکو ارکا پودا بہت عام ہے دو تین انچ کا ایک ٹکڑا لیکر
اس میں سے گود ا نکال لیں اس گودے کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگاکر مساج کریں
اور دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں ، بال دھونے کیلئے پسے ہو ئے ریٹھے
استعمال کریں ہر قسم کے شیمپو کا استعما ل بند کر دیں یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ
کرنا ہے دو ماہ کے بعد آپ اپنے بالوں کو جاندار خوبصورت سلکی اور لمبے ہوتے ہوئے
محسوس کریں گی ۔
قد بڑھانے کا آزمودہ
عمل :۔
میری عمر انیس سال ہے اور قد صرف چار فٹ ہے جس کی وجہ سے
میں ہر جگہ احساس کمتری کا شکار رہتا ہوں ، براہ مہرابانی کوئی قد بڑھانے کا عمل
یا نسخہ بتا دیں ۔
جواب :۔ یہ عمل میرا آزمودہ ہے آپ بھی کیجئے آدھا گلاس پانی پہلے
درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں اس کے بعد پھر سورۃ یوسف کی پہلی آیت تین مرتبہ اس کے
بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو
بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کی تین سانسوں میں پی لیں ، یہ عمل ایک مرتبہ صبح
اور ایک مرتبہ شام کریں ، یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے ، اگر کوئی ناغہ آئے تو
اگلے دن مزید ایک دن پڑھیں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر13
No comments:
Post a Comment