رحمت ، برکت اور عافیت
کے دروازے کھلوانےکا وظیفہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً دو سال سے
ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں ۔ ویسے تو اس رسالے کے سارے مضمون ہی زبردست ہوتے ہیں
مگر "جنات کا پیدائشی دوست" خصوصاً بہت ہی زبردست ہوتا ہے ۔ اس میں
موجود وظائف تیر بہدف ہوتے ہیں میں نے "جنات کا پیدائشی دوست" مضمون میں
سے ایک وظیفہ محمد رسول اللہ پڑھنا شروع
کیا جو کہ الحمدللہ میں نے پچاس لاکھ اللہ کی عطا اور رحمت سے مکمل کر لیا ہے اور
اب یہ حال ہے کہ سو رہی ہوں تو دل پڑھتا ہے محمد رسول
اللہ اس وظیفے کی برکت ہے کہ اللہ پاک نے ہمارے کاروبار میں برکت اور
حمت کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کس جگہ سے رزق آ رہا ہے
کوئی چیز لینے کا سوچتی ہوں تو اللہ پاک
راستے خود ہی بنا دیتا ہے ۔ ابھی بھی میرا دن رات کا یہی وظیفہ معمول ہے ۔ اس
دوران میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ بھی ہوا میں نماز پڑھ کر دعا مانگ رہی تھی کہ
اچانک یوں محسوس ہوا جیسے میرے چہرے پر بارش کی طرح کوئی پھوار پڑ ھ رہی ہے ۔ ایسے
جیسے چہرے پر کوئی چیز گر رہی ہے ۔اور میرا جسم ہلکا ہو گیا ہے ۔ میں نے زور و شور
سے دعائیں مانگنا شروع کر دیں ۔ پھر خود ہی یہ سلسلہ رک گیا مجھے ایسا محسوس ہوا
جیسے اللہ پاک کی رحمت مجھ پر برس رہی ہے ۔ میں ابھی تک اس کرم پر حیران اور اللہ
کی شکر گزار ہوں یہ میری زندگی کا ایک عجیب واقعہ ہے سنا تھا اللہ پاک کی رحمت
برستی ہے اللہ پاک نے سچ مچ مجھ پر اپنی رحمت برسا دی ،شکر الحمدللہ یہ سب اس
وظیفے کی برکت ہے۔اس کے علاوہ ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک جھولے پر
بیٹھی ہوں اور ہوا میں بھی سانپ ہیں اور زمین پر بھی لیکن مجھے کچھ نہیں کہتے میں
مسلسل محمد رسول اللہ پڑھ رہی ہوں ۔ پھر
میں انگلی سے اشارہ کرتی ہوں تو سارے سانپ مر جاتے ہیں ۔ بس آخر میں اتنا کہنا
چاہوں گی کہ یا اللہ تیرا اور تیرے بندوں کا شکر جو یہ وظائف مجھ تک پہنچا نے کا
سبب بن رہے ہیں اور وہ آپ ہیں اللہ پاک آپ کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
اپنی رحمت کے سائےمیں رکھے اور آپ ﷺ کے پہلو میں آپ کو اللہ پاک جگہ دے آمین ثم
آمین۔
موتی مسجد کے عمل سے حج
کا ویزہ آ گیا :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے میں موتی
مسجد کا پڑھا پڑھ کر دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ میں موتی مسجد میں جا کر عمل
کر وں ۔جب میں موتی مسجد میں گئی تو وہاں اعمال کرنے کے بہت فوائد حاصل ہوئے وہاں
جا کر اللہ پاک سے جو بھی مانگا اللہ پاک نے پورا کیا ۔ الحمدللہ بہن کو حج کا
ویزہ نہیں مل رہا تھا وہاں جاکر نوافل پڑھے اس کے علاہ بچی کے امتحانات کے اچھے
نتائج کیلئے بھی ہم نے نفل پڑھے ۔ اگلے ہی دن بہن کا ویزہ آ گیا بچی بہت اچھے
نمبرز سے پاس ہو گئی ۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر44
No comments:
Post a Comment