Tuesday, September 15, 2015

A Perfect Natural Herbal treatment in Urdu

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج:۔

طبی مشورے:۔

اونٹنی کا دودھ اور قد:۔

میری عمر 17 سال ہے لیکن عمر کے حساب سے میرا قد چھوٹا ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا قد بڑھ جائے ، کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے قد میں اضافہ ہو جائے کسی نے کہا تھا کہ اونٹنی کا دودھ پینے سے قد میں اضافہ ہوتا ہے لیکن آج کل شہر میں تو اونٹنی کا دودھ ملنا بہت مشکل ہے۔ ایک مسئلہ میری بہن کا ہے جس کی عمر 20 سال ہے وہ جسمانی لحاظ سے بہت کمزور ہے ہر وقت بیمار رہتی ہے ، اس کو موشن بھی بہت زیادہ لگے رہتے ہیں ، بہت علاج کراویا لیکن کچھ فرق نہیں پڑتا رنگ بھی پیلا ہے اور ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے سر کے بال بھی بہت کمزور اور پتلے ہیں ۔۔ بالوں کے گھنے اور لمبے کرنے کا حل ضرور بتائیں ۔ (سعدیہ ظفر'سندھ)

جواب:۔ صحت مند آدمی کا قد عام طور پر 25 سال تک بڑھتا ہے ۔ قد کا تعلق وراثت سے بھی ہے اور نزلہ زکام  سے بھی اس کا بہت تعلق ہے ۔ موروثی اثرات کا تو کوئی مداوا نہیں ہے لیکن زکام کا علاج ہمیشہ کسی پرانی طرز کے طبیب سے ہی کروانا چاہیے اس اصول کی خلاف ورزی کرنے سے عموماً قد رک جاتا ہے بلکہ پورے جسم پر ہی برا اثر پڑتا ہے ۔ اونٹنی کو دودھ سے قد کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عربوں کے قد اونٹنی کو دودھ پینے کی وجہ سے لمبے نہیں ہیں ، وہاں تو اب اونٹ ریس کیلئے  رکھے جاتے ہیں ، دودھ ڈبوں کا پیتے ہیں ، بالوں کا گرنا کمزوری کی وجہ سے ہے۔ کمزوری اچھی غذا کے بغیر دور نہیں ہوتی ، اچھی عمدہ غذا کھائیں ، جسم میں طاقت آئے گی تو بال بھی صحت مند ہو جائیں گے ، جسم ناتواں ہو تو تیل اور شیمپو بالوں کے ٹانک سب بے کار ہیں ۔

منہ پر دانے اور جلد کی خرابی:۔

میری عمر سولہ سال ہے ۔ زیادہ خشکی ہے او ر خشکی کوئی عام نہیں بلکہ اس خشکی کی تہیں  جمی ہوئی ہیں ، سر میں جگہ جگہ دانے اور زخم بنے ہوئے ہیں جہاں بہت درد ہوتا ہے ، خشکی کھرچ کر نکالنے کی کوشش کی جائے تو زخموں سے مواد خارج ہوتا ہے اور تکلیف بھی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بالوں میں کنگھی بھی نہیں کر سکتا ، بلکہ بہت زیادہ کمزور ، بے جان ، روکھے سوکھے اور گرتے رہتے ہیں ، ہر طرح کی دوا اور شیمپو استعمال کر چکا ہوں ، جس سے وقتی طور پر افاقہ ہوتا ہے مگر ایک یا دو دن بعد پھر وہی حالت ہو جاتی ہے ، دوسرا مسئلہ میری جلد کا ہے ، میری جلد آئلی ہے اور چہرے اور پیشانی پر دانے ہیں ، کبھی کبھی آنکھوں کے کناروں پر بھی دانے نکل آتے ہیں ، اس کے علاوہ چہرہ بالکل صاف نہیں ہے ، داغ دھبے بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ، تیسرا مسئلہ میرے حافظے اور سستی پن کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتا جو چیز یاد کروں اول تو یاد نہیں ہوتی اگر کسی طرح وہ یاد ہو جائے تو بہت جلد ذہن سے نکل جاتی ہے ۔( شبیر احمد 'آزاد کشمیر)
جواب :۔ آپ عمدہ اصلی عرق ماء اللحم چوب چینی والا دوا ونس میں شربت عناب ایک اونس ملا کر صبح پئیں ، اکیس دن کے بعد دوبارہ لکھیں ، انشاء اللہ اس کے استعمال سے آپ کو بہت جلد فائدہ ہو گا ۔

چھوٹا قد :۔

میرا منہ جسم کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہے اور کمزور ہے عمر تقریبا! بیس سال ہے اس مسئلے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔(علی احمد'کراچی)
جواب :۔ غذااچھی رکھیں ، دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد سو جائیں ، اگر نزلہ ، زکام ۔۔ بلغم کی شکایت نہ ہو تو دودھ ، چاول اور کیلا بھی غذا میں ضرور شامل رکھیں ، کھیل کود کم کریں ۔

خراب گلہ:۔

میری عمر 12 سال ہے ۔ مجھے نعت شریف پڑھنے کا بہت شوق ہے ۔ لیکن میرا گلہ نعت پڑھنے میں ٹھیک نہیں رہتا ، میں جب بھی نعت پڑھتا ہوں میرا دم جلدی فوراً گھٹ جاتا ہے اور میرا گلہ زیادہ تر موٹا رہتا ے ۔( محمد عامر ' لالہ موسی)
سوتے وقت ایک چمچ شہد خالص ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پئیں دو ہفتے میں شفاء ہو گی انشاءاللہ ۔

متلی کی شکایت:۔

متلی کی شکایت رہتی ہے ۔ بہت دن پہلے مری میں گندا ناریل کھانے سے ہیضہ ہوا تھا ۔ بڑی مشکل سے بچی ، وہاں بڑے ہسپتال میں ٹھیک تو ہوئی مگر اس کا اثر باقی ہے ۔)زیبا 'جہلم)
جوارش املی پانچ گرام غذا کے بعد کھائیں ، دودھ ،چاول ، گرما ،وغیرہ سے پرہیز کریں ۔

گردن کالی بڑھا ہوا پیٹ:۔

جسمانی طور پر صحت مند ہوں لیکن باقی جسم کی نسبت پیٹ کچھ بڑھا ہوا ہے ، کوئی حل بتا دیں ، دوسرا مسئلہ رنگ کا ہے رنگ میرا قدرے صاف ہے لیکن گردن بہت زیادہ کالی ہے اور جب پسینہ آتاہے تو بدبو بہت آتی ہے ، بغلوں میں سے سب سے زیادہ آتی ہے ۔ یاد رہے گرم چیزیں موافق نہیں ۔( محمد سعید 'کراچی)
دوپہر کا کھانا کھا کر جارش کمونی چھ گرام کھا کر آدھا کپ عرق بادیان پئیں ، ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں ، غذا کے بعد عمدہ میٹھے سندر خانی انگور ضرور کھائیں ، خربوزہ اور گرما بھی مفید ہے۔

گنٹھیا کا علاج:۔

میری والدہ کو عرصہ چار سال سے گنٹھیا  ہے ۔ ان کی عمر 39 سال ہے ان کے جسم کی تقریباً تمام ہڈیاں درد کرتی ہیں  خصوصاً پاؤں اور ہاتھوں کی ، کمزوری بہت زیادہ ہے ، بہت علاج کروائے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ، دوا کھانے سے درد میں وقتی کمی تو ضرور ہوتی ہے مگر مکمل افاقہ نہیں ہوتا ، پچھلے کسی شمارے میں آپ نے گنٹھیا سے متعلق ایک مریض کو مشورہ دیا تھا کہ مٹھی بھر کچے کالے چنے ایک گلاس تیز گرم پانی میں رات کو بھگو ئیں اور صبح نہار منہ کھا کر اس کا پانی پی لیں ، میری امی جان نے بھی اس نسخے پر بھی عمل کیا لیکن کچھ افاقہ نہیں ہو رہا ، میں یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ اس نسخےپر وہ اور کتنے عرصے عمل کریں ، اگر اس کےعلاوہ کوئی اور دوا بھی تجویز کرنا چاہیں تو ضرور بتا ئیں ۔( صالحہ 'راولپنڈی)
ابھی درج بالا نسخے کو مزید جاری رکھیں اس کے ساتھ آپ عبقری دواخانہ کی "ستر شفائیں" چنے کے برابر دن میں پانچ مرتبہ اپنی والدی کو استعمال کرائیں ۔ بیس دن کے بعد دوبارہ لکھیں ۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر14

No comments:

Post a Comment