چہرے کے غیر ضروری بال ختم:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے چند سالوں سے ماہنامہ عبقری کی قاری ہوں اور آپ کے درس ہر جمعرات انٹر نیٹ پر لائیو سنتی ہوں ۔ اس ماہنامہ نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں ۔ الحمدللہ ! آپ کے درس نے مجھے اعمال پر لگا دیا ہے ۔ میری زندگی کو ایک مقصد دے دیا ہے ۔ اب ہر وقت زبان پر کچھ نہ کچھ ذکر اذکار جاری رہتے ہیں ۔ جیسے کھانا کھانے سےپہلے کی دعا ۔ ہر نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر ایک ہر وقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ مجھے لیکوریا کا مرض تھا اس کے حل کیلئے
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر35
الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ
صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھتی ہوں ۔ جس سے مجھے کافی فرق پڑ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ عرصہ سے میرے چہرے پر بال آ رہے تھے اس کے حل کیلئے میں نے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یااللہ ،یاخالق ، یامصور ، یاجمیل ،پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔اس وظیفے کی برکت سے میرے چہرے کے بال ختم ہو رہے ہیں ۔ الحمدللہ! اب تو میں نے تہجد بھی پڑھنی شروع کر دی ہے ۔ آدھے سر کا درد ہو یا نزلہ زکام و فلو میں نے سرسوں کا تیل نیم گرم کر کے نمک ڈال کر لگا نے کا بہت سے مریضوں کا بتا یا الحمدللہ سب کو فائدہ ہوا ۔ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر35
No comments:
Post a Comment