گمشدہ چیز فرد اور
سرمایہ پانےکا وظیفہ:۔
گمشدہ موبائل وظیفے کی
برکت سے مل گیا:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک اللہ والے دوست
گڑھی شاہو میں رہائش پذیر ہیں پچھلے سال وہ حج مبارک کی سعادت کیلئے جا رہے تھے کہ
ائیر پورٹ پہنچنے سے پہلے گھر پر ہی ان کا موبائل فون گم ہو گیا ، اس میں کچھ دیر
پہلے ہی سعودی عرب کے جو تمام موبائل نمبرز تھے فیڈ کیے تھے ، بزرگ ربڑ کی جوتی
لینے مقامی شوز کی دکان تک گئے تھے واپس آئے موبائل کا نام و نشان تک نہ تھا ۔ سب
احباب پر یشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ، اس دکان پر بھی گئے جہاں سے جوتا لیا تھا
وہاں پر بھی نہ ملا ۔ خیر میں نے اپنے انفرادی طور آپ کا ایک مرتبہ درس میں بتایا
گیا وظیفہ ۔۔۔۔۔پڑھنا شروع کر دیا ۔ مجھے اندر سے ایک امید تھی کہ موبائل ضرور مل
جائے گا ۔ جب ہر طرف سے ناامیدی ہو گئی تو نیا موبائل خریدنے کی باتیں ہو رہی تھیں
مگر میں مکمل یقین توجہ اور دھیان سے وظیفہ پڑھتا رہا ۔ اسی اثناء میں گھر کے اندر
ہی سے دروازہ کھٹکھٹایا اور خاتون نے آ کر بزرگ کو فون پکڑا دیا اور کہا کہ اندر
کسی کمرے میں بند پڑا تھا جبکہ بزرگ ادھر گئے ہی نہیں تھے ۔ سب نے اللہ پاک کا شکر
ادا کیا لیکن ان پریشان کن لمحوں میں ہر ایک کے چہرے پر اداسی اور موبائل ملنے کے
سب کے چہروں پر خوشی لمحات میں بیان نہیں کر سکتا۔
چوری شدہ 22 ہزار ایک
ماہ بعد واپس مل گئے :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے پڑھتے مجھے
دو سال ہوگئے ہیں ، اس دوران میں نے تسبیح خانہ میں آ کر آپ کے درس بھی سنے ، درس
نے میری زندگی بدل دی۔ آپ کے درس اور وظائف کی برکت سے الحمدللہ زندگی کے مسائل
مسائل نہیں رہے آپ نے اپنے درس میں ایک مرتبہ ایک وظیفہ۔۔۔۔۔بتایا تھا ۔ اس وظیفے
کی برکات اگر میں لکھنا شروع کروں تو ختم ہی نہ ہوں ۔ یہاں میں صرف ایک واقعہ
بتانا چاہوں گی کہ میرے گھر سے 22 ہزار وپے چوری ہوگئے تھے ۔ میں نے یہ وظیفہ
پڑھنا شروع کر دیا ۔ دن رات ہزاروں کی تعداد میں پڑھتی رہی ۔ اللہ پاک کی رحمت سے
وہ بائیس ہزار کام والی اٹھا کر لے گئی تھی ، ایک ماہ بعد واپس کر گئی کہ میری
بیٹی نقلی پیسے سمجھ کر لے گئی تھی ۔ میں نے یہ وظیفہ یقین سے پڑھا اور ہر کسی سے
کہتی تھی کہ مجھے اللہ پاک پر بھروسہ ہے ۔ میرے پیسے اس وظیفے کی برکت سے ضرور
واپس مل جائیں گے اور اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے یہ سچ ثابت کر دیا ۔
گھر بلا کر پیسے دے
دئیے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میری والدہ آپکا
رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ۔ ابھی مہینے کا آخر ہی ہوتا ہے کہ میری والدہ
بار بار مجھے کہتی ہیں کہ جا کر بک سٹال پر پتہ کر کے آؤ عبقری آ گیا کہ نہیں ۔
الحمدللہ ! اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے ہم خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
میری والدہ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات رشتہ داروں اور ہمسایوں کو خوب بتاتی
ہیں ۔ جن سے انہیں لاجواب فوائد حاص ہوتے ہیں ۔ خاص کر آپ کے روحانی آرٹیکل سے
وظیفہ ۔۔۔۔۔ نے تو ہمارا چار سال پرانہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ۔ جس کی ہمیں بالکل
بھی امید نہ تھی ۔ مسئلہ یہ تھا کہ لاہور میں ایک بندے نے تقریباً آٹھ لاکھ کے
قریب ہمارے پیسے دینے تھے ۔ اور میں رقم کے حصول کیلئے یہی وظیفہ تقریباً تین ماہ
پڑھا تو اس بندے کا مجھے فون آیا کہ میں آپ کے پیسے دینا چاہتا ہوں آپ میرے گھر
لاہور آئیں ۔ فون سننے کے بعد تو جیسے میں سکتے میں ہی آ گیا کچھ دیر بعد حواس
بحال ہوئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جسے سن کر خوشی سے ان کے آنسو نکل
گئے ۔ اگلے دن میں لاہور کیلئے روانہ ہوا اس شخص کے گھر گیا اس نے میرا بہت اکرام
کیا اور مجھے میری رقم واپس کر دی۔
اغوا شدہ بھتیجا وظیفے
کی برکت سے بازیاب:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو آپ کی
تمام نسلوں کو خوش اور آباد رکھے آپ کا ماہنامہ عبقری اس دور میں امید کا چراغ ہے
جو ہر ماہ لاکھوں گھروں کو روشن کرتا ہے اس میں چھپے ہوئے وظائف اور دعائیں بہت سے
دکھی لوگوں کا سہارا بن گئی ہیں ۔ اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل گمشدہ چیز فرد
سرمایہ پانے کا وظیفہ ہم نے خود آزمایا ہے ۔ میرا بھتیجا پچھلے سال اغوا ہو گیا
تھا ، جب وہ اغوا ہوا ہم نے اسی دن سے ۔۔۔۔۔ کھلا پڑھنا شروع کر دیا ہمارے گھر کے ہر فرد کی زبان پر یہ ورد رواں
رہتا تھا ۔ چار ماہ مسلسل ہم نے یہ ورد کیا تو چار ماہ کے بعد ان لوگوں نے اس کو
چھوڑا ہے ۔ الحمدللہ ! وہ صحیح سلامت آ گیا ، اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس نے
ہمیں اس وظیفے کی برکت سے ہمارا بچہ بغیر کسی تاوان کے واپس کر دیا ۔ عبقری کی
دوائیں خاص طور پر روحانی پھکی اور ستر شفائیں ہم لوگ با قاعدگی سے استعمال کرتے
ہیں اس سے ہائی بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے ۔ بہت فائدے کی چیز ہے ۔( جاری ہے )
No comments:
Post a Comment