Friday, November 13, 2015

کچن سے3 چیزیں لیں بے شمار امراض سے نجات پائیں

کچن سے3 چیزیں لیں بے شمار امراض سے نجات پائیں :۔


٭ اجوائن دیسی 15 گرام ، اور کلونجی 3 گرام ۔ رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بھگو دیں ، یہ ٹائیفائیڈ کا بہترین علاج ہے صبح سردائی کی طرح گھوٹ کر پلا دیں اگر موسم سرما ہوتویہ پانی نیم گرم کر لیں ۔ کچھ دن استعمال سے مریض تندرست ہو جائے گا ۔

موٹاپا کے علاج کیلئے :۔

کلونجی 50 گرام ،لاکھ عمدہ 50 گرام، زیرہ سیاہ اعلی 50 گرام،تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر لیں ۔ دن میں ایک یا دو کیپسول کھانے سے قبل پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔حیرت انگیز فائدہ ہو گا ۔

٭ ادرک کو نصف وزن زعفران کے ساتھ خالص سرکہ میں پیس کر پیشانی پر ضماد  کرنا درد شقیقہ اور درد عصابہ کیلئے بے حد مفید ہے۔
٭ ادرک نو ماشہ لے کر باریک پیس لیں اور شہد میں ملا کر عرق دار چینی کے ساتھ کھائیں اور اس دوا کو روغن نرگس یا روغن فرقیون یا کسی اور روغن میں ملا کر مقام ماؤف پر مالش کریں یہ نسخہ جسم کے کسی حصے کے ڈھیلا ہو جانے میں بے حد مفید ہے ۔
٭ سونٹھ چھ ماشہ لے کر ذرا جو کوب کر کے رات کو بارہ تولے عرق بادیان میں بھگو دیں ۔ صبح اس کا زلال لے کر شربت ورد سے شریں کرکے نہار منہ استعمال کریں سدد اور دوار کیلئے مفید ہے ۔ ادرک کا مربہ ایک تولہ کی مقدار میں کھاتے رہنا اور اسے کوٹ کر چھ ماہ شہد کے ساتھ کھائیں اور اس دوا کو انگوزہ و جائفل کے ساتھ کسی مناسب روغن میں ملا کر مالش کریں ۔ کسی عضو کے بے حس ہو جانے میں نہایت مفید ہے ۔
٭ ادرک یا اس کا مربہ اعضا کے پھڑکنے کی بیماری میں اسی طرح مفید اور مجرب ہے جیسے فالج ، لقوہ میں ۔ بعض اطبائے مسلمان و یونان نے اپنے تجربہ و مشاہدہ کی بنا پر لکھا ہے ۔
٭ اگر اس دوا سونٹھ کو قند اور نباتات کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو سر کے عضلات سے غلیظ بلغم کو نکالتا ہے اور فاسد مواد اور رطوبات معدہ کو خارج کرتا اور  آئندہ ان کی پیدائش روک دیتا ہے ۔
٭ ادرک کے جو شاندہ میں شہد ملا کر پنیے سے اعصاب کی برودت دور ہو جاتی ہے ۔
٭ سونٹھ چھ ماشہ لے کر نانخورہ یا عرق بادیان دس تولہ میں بھگو کر اور اس کا زلال لے کر سکنجبین سے شیریں کر کے نہار منہ اور رات کو سوتے وقت لے لیں ۔ نیند میں ڈرنے کی شکایت دور ہو جائے گی ۔
٭ ادرک چھ ماشہ لے کر باریک کر کے عرق دار چینی و شہد میں ملا کر کھائیں ۔ اور اس دوا کو سرکہ و روغن نرگس میں ملا کر سر پر ملیں سر سام کیلئے بے حد مفید ہے ۔
٭ ادرک اور عقر قرحا کو ہم وزن بارک کوٹ کر شہد میں ملا کر کھائیں خصوصاً عرق دار چینی اور شربت اسطخدوس سے کھانا مرگی کا خاتمہ کرتا ہے ۔یہ دوا بچوں کی مرگی میں بھی بے حد مفید ہے ۔
٭ ادرک کی گرہ منہ میں رکھ کر ہر وقت چباتے رہنا اس کے سفوف چھ ماشہ میں ملا کر کھانا اور اس کو کسی مناسب روغن میں ملا کر مقام ماؤف پر ملنا لقوہ کے لئے خصوصاً مفید ہے ۔
٭ سونٹھ کو مربہ بقدر ایک تولہ یا سفوف بقدر چھ ماشہ اشربہ مناسب سے کھاتے رہنا اور اس دوا کو کسی مناس روغن میں ملا کر مالش کرنا اور رعشہ کیلئے فائدہ مند ہے ۔
٭ادرک کا مربہ ایک تولہ یا سفوف ادرک چھ ماشہ ماء العسل کے ساتھ بلا ناغہ کھاتے رہنا فالج میں مفید ہے ۔ اسی طرح ادرک کو روغن جوز بوا اور خرول میں ملا کر اور روغن کنجد کا اضافہ کر کے مفلوج مقام پر مالش کرنے سے فائدہ پہنچتا ہے ۔
٭ادرک کو سفوف کے طور پر تازہ پانی یا کسی مناسب عرق یا شربت سے کھانا نزلہ و زکام کی شدت کو جلد روک دیتا ہے اور اس کے استعمال سے ناک سے بار بار پانی کا بہنا بھی بند ہو جاتا ہے ۔
٭ حکیم ابن نوح لکھتے ہیں ادرک کو خالص گلاب میں پیس کر مریض کے حلق میں ٹپکانا اور اس دوا کو بادروج یا بادرنجبویہ  کے پانی میں پیس کر دل کے مقام پر لیپ کرنا غشی کو دور کر دیتا ہے۔
٭ حکیم ذوق نے اپنے تجربہ و مشاہدہ کی بناء پر لکھا ہے کہ ادرک مبرودالمز اج اشخاص کے ضعف قلب کو دور کرنے کی لاثانی دوا اور چونکہ یہ ایک محرک چیز ہے اس لئے اس کے استعمال سے دوران خون تیز ہو کر دل کا فعل بڑھ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کی کمزوری بھی زائل ہو جاتی ہے ۔
٭ یہی فاضل حکیم لکھتے ہیں ،اپنی عطریت کی وجہ سے دل پر برہ راست اثر انداز ہوتی ہے ۔اس لیے اس کو جسم میں خوشبو پہنچانے والی ادویات میں شمار کیا جاتا ہے ۔
٭ ادرک کا کھانا اس کو آب ریحان یا آب فرنج مشک میں پیس کر دل کے مقام پر ضماد کرنا اختلاج قلب کو زائل کرتا ہے ۔
٭امام سویدی کا تجربہ ہے اور مشاہیر اطبائے اسلام نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ ادرک آٹے کی طرح باریک پیس کر تین گنا شہد میں ملا لیں۔پھر اس میں اس کا چوتھا ئی وزن روغن بابو نہ ملا کر اس مرکب کو زبان پر ملتے رہیں ۔ بہت جلد زبان کا تشنج دو ر ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ جوشاندہ ادرک میں کسی قدر شہد ملا کر کلیاں کرنے سے بھی یہ مرض بہت جلد دور ہو جاتا ہے ۔
٭پسا ہوا ادرک مسوڑھوں پر ملیں یا اس کے جوشاندہ سے کلیاں کریں اس سے بلغمی ورم دور ہو جاتا ہے ۔
٭  ایک ہندی طبیب کا قول ہے ادرک سرسوں کے کچے تیل میں ملا کر دانتوں پر ملنے سے اس کی ترشی کا ازالہ ہو جاتا ہے اور وہ صاف اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment