قوت باہ کیلئے :۔
اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہو اور مکمل طور پر کامیابی نہ
ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت عمدہ اور تجربہ شدہ ہے باوضو اول و آخر سات مرتبہ
درود شریف پڑھیں اس کے بعد سات مرتبہ سورۃ فاتحۃ ، سات مرتبہ آیت الکرسی ، سات
مرتبہ سورۃ حشر کی آخری تین آیات آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک کلو
کھجور پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ سات عدد نہار منہ کھا لیا کریں انشاءاللہ
تعالیٰ ایک ماہ مسلسل عمل کرنے کی برکت سے صحت بحال ہو جائے گی اور قوت میں
استحکام پیدا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment