قارئین کے طبی اور
روحانی سوال، صرف قارئین کے جواب :۔
چہرے پر بھورے تل :۔
محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے
پر بھورے رنگ کے تل نما داغ ہیں جو چھونے پر محسوس بھی نہیں ہوتے جنہیں فریکل کہا
جاتا ہے ۔ اگر قارئین کو اس کا بہتر حل معلوم ہو تو براہ مہربانی بتا دیں ۔ دعا گو
رہوں گی ۔
جواب:۔ بچیوں کے جسم کےاندرونی نظام میں عمر کے بڑھنے سے تبدیلیاں
آیا کرتی ہیں ۔ ان فطری تبدیلیوں کی وجہ سے بعض اوقات ان کا اثر چہرے کی جلد پر
ظاہر ہو تا ہے ۔ بعض اوقات سال دو سال بعد خود بخود یہ کیل مہاسے غائب ہو جاتے ہیں
مگر بعض بچیوں میں یہ بہت دنوں تک بھی رہ جاتے ہیں آپ آلو
بخارا تین دانے ، گل منڈی تین گرام ، سونف چھ گرام ۔ ان تینوں کو ایک
گلاس پانی میں جوش دیں پھر چھان لیں صبح نہار منہ دو تین ہفتے یہ نباتی دوا پی لیں
۔ اس سےفائدہ ہوگا ، ان تلوں پر لگانے
کیلئے دہی کی بالائی اچھی چیز ہے۔
بازوؤں پر بال :۔
محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہےکہ میرے بازوؤں
پر بہت موٹے مردوں کی طرح بال ہیں جو بہت برے لگتے ہیں ۔ کیا ان بالوں کو صاف کرنا
گناہ تو نہیں ، میں ان بالوں کو صاف کر سکتی ہوں ۔ اور مجھے ان بالوں کا موثر علاج
بھی بتائیں ۔میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھیں ہر وقت سوجھی ہوئی لگتی ہیں
اور چہرے پر بھی کبھی سوجن ہو جاتی ہے جس دن چاول کھاتی ہوں اس دن سوجن اور زیادہ
ہو جاتی ہے ۔ اس دن صاف دکھائی بھی نہیں دیتا آپ میرے مسائل کا حل بتا دیں بڑی
مہربانی ہو گی۔
جواب:۔ غیر ضروری بالوں کے مسائل عموماً ان خواتین کو ہوتے ہیں جن
کے ہامونز میں خرابی پیدا ہو گئی ہو ۔ آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے پوشیدہ کورس لے کر
چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں ،
انشاءاللہ اس کے استعمال سے آپ کے لا تعداد مسائل حل ہو جائیں گے ۔ دورا مسئلہ کے
حل کیلئے آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہر شفاء مدینہ اور ستر شفائیں ڈبی میں دی گئی
ہدایات کے مطابق استعمال کریں ۔
سانولہ رنگ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری رسالہ ہمیں
بہت پسند ہے ہم نے اس سے دینی معلومات اور بہت سے وظائف حاصل کیے ہیں۔ میرا ایک
مسئلہ ہے جو میں قارئین کے سوال قارئین کے جواب میں پیش کررہی ہوں ۔ میرا اور میری
کزن کا رنگ سانولہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی باتیں اور طعنے سننے پڑتے ہیں آپ کو
ئی ٹو ٹکہ بتائیں جس سے ہمارا رنگ سفید ہو جائے اور کوئی کریم یا صابن بھی بتائیں
جس سے جسم اور چہرے کا رنگ سفید ہو جائے ٹو ٹکہ زیادہ مہنگا ہ نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی دے ساری زندگی دعائیں دیں گی۔
جواب:۔ میری بہن یہ نسخہ میری بیوی کا آزمودہ ہے آپ بھی آزمائیے
نہایت سستا اور کارآمد ہے عبقری جنوری 2014ء میں یہ نسخہ چھپ چکا ہے نسخہ درج ذیل
ہے :۔
ھوالشافی:۔کونجی پاؤڈر
40 گرام، گلیسرین خالص 100 گرام، عرق گلاب 100 گرام، لیموں کا رس 100 گرام۔
ان تمام اجزاء کو آپس میں ملا کر لوشن تیار کریں ہلکے ہاتھوں
کے ساتھ صرف رات سوتے وقت استعمال کریں ۔ صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں ۔ انشاءاللہ چند
دن استعمال سے آپ کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہو جائے گا ۔
پاوؤں میں درد :۔
قارئین ! میری امی کے پاؤں کے درد کا عارضہ لاحق ہے ، دن کے
وقت کام کاج کے دوران ان کو یہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن کام کے بعد آرام کے دوران
یعنی رات کے وقت ان کے پاؤں میں سخت درد محسوس ہوتا ہے درد کے ساتھ ساتھ پاؤں پر
سرخ نشانات ظاہر ہو جاتے ہیں۔ جیسے خون جم گیا ہو۔ یہ درد دبانے سے ٹھیک ہوتا ہے
امی زیادہ تکلیف کی وجہ سے اپنے پاؤں چارپائی پر زور زور سے مارتی ہیں ۔ تب تھوڑا
افاقہ ہوتا ہے براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ نسخہ یا روحانی وظیفہ بتا دیں۔
جواب:۔ آپ اپنی والدہ کو نیم گرم دودھ
میں دو عدد چھوٹی الائچی ڈال کر اس کے سات سبز ہریڑ دو عدد استعمال کریں
ناصرف پاؤں کی درد بہتر ہو گی بلکہ اور دوسرے عوارض سے بھی نجات ملے گی انشاءاللہ
کچھ عرصہ استعمال سے آپ کی والدہ بفضل خدا صحت مند ہو جائینگی۔
بے ضرر گلٹی :۔
قارئین ! میری عمر 43 سال ہے شادی شدہ ہوں میرے بائیں کان
کے ساتھ چہرے کی طرف ڈاڑھی والی جگہ پر ایک گلٹی ہے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ بے ضرر
ہے یہ گلٹی تقریباً چار سال پرانی ہے جو نہ تو بڑھ رہی ہے اور نہ ہی کم ہو رہی ہے
اس میں درد بھی نہیں ہوتا اور اگر اس کو اوپر نیچے دائیں بائیں حرکت دیں تو یہ با آسانی
حرکت کرتی ہے ۔ مجھے جلد از جلد اس کا علاج بتائیں ۔
جواب:۔ بھائی ! میری بغل میں اسی طرح کی بے ضرر سی گلٹی تھی
جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا پھر مجھے میرے ایک دوست نے ایک وظیفہ بتایا کہ ہر
نماز پڑھنے کے بعد سانس روک کر سات مرتبہ یا قابض یا مانع پڑھ کر انگلی پر دم کے کے گلٹی پر ملا کرو تقریباً چھ ماہ
ہو گئے ہیں میں یہ وظیفہ کر رہا ہوں اور میری گلٹی ستر فیصد ختم ہو گئی ہے آپ بھی
یہی عمل شروع کریں انشاءاللہ آپ کی گلٹی بھی ختم ہو جائے گی ۔
چھوٹے بچوں کی شوگر :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جونہی عبقری سے تعارف
ہوا اور سچے واقعات اور نسخہ جات میرے اندر ہلچل مچانے لگے میں ماہنامہ عبقری میں
اپنے آزمودہ نسخہ جات و وظائف بھیجتی رہتی ہوں جب سے آپ نےفون کر کے نسخہ کی تصدیق
کی آپ کی عظمت میرے دل میں اور زیادہ بیٹھ گئی کہ کس طرح تصدیق شدہ اور صحیح نسخے
لکھتے ہیں ۔ تھوڑا سا بھی شک ہو جائے تو تصدیق کرتے ہیں کس مشکل سے آپ نے مجھ سے
رابطہ کیا یہ آپ کی سچائی اور عظمت کی مثال ہے محترم حضرت حکیم صاحب ! میرا قارئین
سے سوال ہے
کہ میرا ایک ننھا سا پوتا ہے وہ صرف دو سال کا ہے اسے شوگر
ہو گئی ہے اسے ابھی سے انسولین لگ رہی ہے قارئین سے اس کا حل مطلوب ہے۔
جواب:۔ محترمہ آپ تمام گھر والے نماز کی پابندی کریں ۔ سارا دن
بچے کے قریب سورہ رحمن لگا کر رکھیں تاکہ
بچے کے کانوں میں ہر وقت سورہ رحمن کی تلاوت کی آواز جاتی رہے انشاءاللہ کچھ ہی
عرصہ بعد فرق آپ خود دیکھیں گے۔
مرہم آتشک :۔
میں امریکہ میں رہتا ہوں ، آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ یہاں
علاج کتنا مہنگا ہے معمولی نزلہ زکام کا علاج اگر ڈاکٹر کے پاس کروانے جائیں تو کم
سے کم پانچ سو ڈالر کا خرچہ ہے جو پاکستانی روپے میں دیکھ لیں کتنے بنتے ہیں تو بڑے
امراض کا سپیشلسٹ سے علاج کروانے کا خرچہ تو کسی کے بس میں نہیں ہوتا ہے اس لئے
یہاں لوگ زیادہ تر اپنا علاج خود ہی کرتے ہیں مسئلہ درپیش ہے کہ یہ کھلا اور عریاں
معاشرہ ہے اس لئے انہیں بہت برے اور بڑے مرض ہیں ہمارے پاکستانی ان سے وہ بری
بیماریاں لے لیتے ہیں اور ان بیماریوں کا علاج کسی کے پاس نہیں ہے سپیشلسٹ کے پاس بھی نہیں تو اصل میں آپ مجھے آتشک کا علاج لکھا
دیں ۔
مشورہ؛۔ آتشک کا علاج ایک فاضل پڑھے لکھے طبیب ہی کا کام ہے ہر کسی
کو اس میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے ۔ کیو نکہ غیر طبیب تو اس کی تشخیص بھی نہیں کر
سکتا علاج تو دور کی بات ہے البتہ ایک مرہم کا نسخہ لکھ دیتے ہیں اگر واقعی آتشک
ہو تو اس کے بیرونی استعمال سے فائدہ ہوتا ہے ، نسخہ یہ ہے ۔
گرد چوب چینی دو ماشہ ،
شنگرف تین تولہ ، تو تیائے ہندی شستہ چھ تولہ۔
باریک گرد کی طرح سفوف بنا کر دیسی انڈے کو گرم بھو بھل میں
گرم کر کے زردی نکال کر اس زردی میں ملا دیں اور زخم کو صاف کر کے مرہم کی طرح
لگائیں۔
وحشت اور ضعف قلب :۔
عرصہ دراز سے لیکوریا کی مریضہ ہوں ۔ پانی کی طرح روپے بہا
کر بھی اس مرض سے نجات نہیں ملی ۔ لیکوریا کی دوائیں کھا کھا کر اور بہت سی تکلیفیں
پیدا ہو گئیں۔ بچپن میں نمونیہ ہو گیا تھا ڈاکٹروں نے الرجی بتائی اور کہا بچی بڑی
ہو گی تو خود بخود اچھی ہو جائے گی ۔ مگر باقاعدہ دمہ ہو گیا ، ہاتھ پیر جلتے ہیں
شدید وحشت طاری ہو جاتی ہے دل سخت کمزور
ہو گیا ہے آپ مجھے لیکوریا ، وحشت اور دل کی کمزوری کا علاج بتائیں مگر ایسا علاج
بتائیں جو کم خرچ کر کے کیا جاسکے۔
مشورہ:۔ خمیرہ وارید
تین ماشہ صبح و شام کھائیں
مگر یہ صحیح نسخے سے اصلی بنا ہوا ہو نا ضروری ہے کسی پرانے دیانتدار طبیب کا اپنا
بنایا ہوا خرید کر استعمال کریں انشاءاللہ آپ کی تینوں شکایات کا یہ آسان ،سستا
اور مستقل حل ہے ۔
میلان رحم :۔
کافی عرصہ سے لیکوریا کی شکایت ہے بعض اوقات تو شدید تکلیف
ہو جاتی ہے ۔ سیلان کے ساتھ شدید کمزوری ہو گئی ، جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے ،
دماغی کمزوری بھی ہو گئی ، چلنا پھرنا ، کام کاج مشکل سے ہوتا ہے ۔
مشورہ:۔ معجون سپاری
پاک چھ گرام آدھی پیالی دودھ سے
کھائیں ، شام کو عصر کے وقت سدا جوانی آدھی چمچ کھائیں ، سدا جوانی کا نسخہ یہ ہے کھوپرا خشک ، چھوارے ، کشمش ، سندر خانی، مغز اخروٹ ، چینی سب
دوائیں ہموزن کوٹ کر رکھ لیں ، انشاءاللہ شفاء ہو گی یہ بہت عمدہ غذائی دوا ہے۔
عجیب کمزوری :۔
لکھتے ہوئے شرم آ رہی ہے مگر شرعی امر ہے ۔ علاج بہت کروایا
ہے فائدہ نہیں ہوا مسئلہ حق زوجیت کے بعد جسم میں رعشہ طاری ہوجاتا ہے۔
مشورہ:۔ معجون مومیائی
دو ماشہ دودھ کے ساتھ صبح
نہار منہ کھائیں کچھ عرصہ استعمال کریں پھر کمال خود دیکھیں ۔
منہ پک جاتا ہے :۔
میری عمر 34 سال ہے ۔ گزشتہ دو سالوں سے مجھے معدے کی تکلیف
ہے کبھی پیٹ میں گرمائش ہوتی ہے اس تکلیف کی وجہ سے میرا منہ پک جاتا ہے جس کی وجہ
سے زبان کی اوپر والی تہہ خراب ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے منہ میں درد ہوتا ہے ، کبھی
منہ میں چھالے بھی ہو جاتے ہیں کافی دوا کھانے کے بعد ٹھیک ہوتا ہوں لیکن پھر
تکلیف ہو جاتی ہے اسپغول بھی استعمال کرتا ہوں قبض نہیں ہے کبھی بھی سر میں درد
ہوتا ہے میں چھالیہ گٹکا بھی استعمال نہیں کرتا ۔
مشورہ :۔ غذا کے بعد جوارش شاہی چھ گرام
دوپہر رات کو کھائیں ، کتھا اصلی ، دانہ الائچی خورد ، باریک پیس کر
منہ کے چھالوں پر چھڑکیں ۔ دلیہ ، دودھ مکھن سبزیاں ، روٹی کھائیں تین ہفتے کے بعد
لکھیں ، امید ہے انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔
بری عادت :۔
یہ مسئلہ میری ایک دوست کا ہے ۔ وہ بچپن سے بری عادت میں مبتال
تھی ، سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں وہ عادت تو چھوٹ گئی ، پھر بے خوابی کی شکایت
شروع ہو گئی اب اس کی عمر 28 سال ہے اور شادی قریب ہے اور لیکوریا کے ساتھ ٹانگوں
اور کمر میں درد بھی رہتا ہے۔
مشورہ:۔ وہ بری عادت تو
جاتی رہی مگر اس کی یاد باقی ہے اور یہی اصل مرض ہے ۔ جب عادت ختم ہو گئی تو بات
ختم ہو گئی رات گئی بات گئی اب اسے بھول جائیں یہ اصل علاج ہے باقی رہا لیکوریا تو
وہ کمزوری کی وجہ سے ہے کمزوری غذا کی قلت کی وجہ سے ہے غذا کی کمی کو درو کریں
اچھی عمدہ غذا مسلسل باقاعدگی سے شدید بھوک رکھ کر کھائیں۔ صبح کو ایک وقت معجون سپاری آدھی چمچ کھا لیا کریں ۔ ایک ماہ کے بعد
دوا بند کر دیں مگر غذ ا مسلسل جاری رکھیں بس کافی ہے البتہ شادی کی عمر ہو تو
شادی ہو جانی چاہیے ۔ اس میں تاخیر سے عموماً لڑکیوں کی صحت خراب ہو جاتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment