Monday, November 16, 2015

تہدیدی نامہ نے مکار عاملین سے جان چھڑوادی

تہدیدی نامہ نے مکار عاملین سے جان چھڑوادی :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چھ ماہ سے عبقری کی قاری ہوں اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے جو آپ اللہ پاک کی مرضی سے لوگوں کے مسائل حل کرتے ہیں اور اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت میں آپ کی سوچوں سے بڑھ کر آپ کو عطا فرمائے ۔ آمین ! ہم نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے بندشوں اور جادو میں گھرے ہوئے تھے ۔ میرے والدین علاج کرا کرا کے تھک چکے تھے ۔ الٹا نقصان ہی ہوتا تھا، حالات اور تنگ ہو جاتے ۔ میرا دل اتنا گھبراتا جیسے پھٹنے لگا ہو اور ایسے محسوس ہوتا کہ جادو اترنے کی بجائے اور ہو رہا ہے ۔ ہم پھر علاج کروانا چھوڑ دیتے لیکن کاموں میں بند ش ہونے کی وجہ سے میرے والدین کسی اور عامل کے پاس جانا شروع کر دیتے جن میں سے ایک عامل نے مجھےفون پر دم کرنے کے بہانے مجھ سے باتیں اور دوستی کرنی شروع کر دی ۔ اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور میں ان کی عزت ہی کرتی رہی ۔ میری زبان میں بھی تین سال سے بندش تھی ۔ باتیں نہیں ٹھیک کرتی لیکن عربی نہیں پڑھی جاتی اس وجہ سے میری آنٹی نے مجھے منزل پڑھنے کیلئے دی پانچ دن ہی پڑھی تو منزل کی برکت سے وہ عامل برا لگنے لگ گیا ۔ ہم نے فوراً اس سے رابطہ ختم کر دیا ۔ پھر اس نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ میں بتا نہیں سکتی ہم نے اسے اللہ پاک کا واسطہ دیا پھر اس نے ہماری جان چھوڑی ۔پھر ایک سال کے بعد میری پھوپھی ایک عامل کو لے کر ہمارے گھر آئیں اس عامل نے کہا کہ چارسو جن میرے ساتھ اور باقی گھر والوں کو ایک سو جن چمٹے ہوئے ہیں ،چند ہی دنوں میں میری حالت مزید خراب ہوگئی امی نے اسے میری حالت بتائی تو کہنے لگا کہ ان کو فون پر دم کروالیا کریں میں پہلے بھی ڈری ہوئی تھی لہذا ہم نے ادھر سے بھی رابطہ ختم کر لیا ۔ پھر دو تین ماہ بعد کسی اور عامل کے بارے میں سنا ۔ جس کے بارے میں مشہور تھا کہ بہت اچھا انسان ہے بغیر پیسوں کے کام کرتا ہے اور فوراً کام ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس کے پاس گئے اس نے کہا کہ آپ کے گھر آنا ہے پھر ہی آپ کے  کام صحیح ہونگے آپ کے گھر بہت بڑی بلا ہے جو آپ کو ہر وقت پریشان رکھتی ہے اور ہر کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور وہ ان کو چمٹی ہوئی ہے اور وہ مذہب کی عیسائی ہے جس وجہ سے ان کی زبان میں بندش ہے اور اس کی شادی بھی نہیں ہونے دے رہی اور ایک بات اور عجیب کہی کہ چوبیس گھنٹے میں ایک مرتبہ ان کا چہرہ تبدیل ہوتا ہے لیکن میرے گھر والوں کو اور نہ ہی مجھے کبھی کوئی جن نظر آیا اور نہ ہی میرا چہرہ تبدیل ہوتے دیکھا گیا اور نہ ہی مجھے کبھی کسی قسم کا دورہ پڑا ہے اور یہ بھی کہا کہ اپنے گھر کسی عامل کو نہیں آنے دینا ۔ان کا مسئلہ سنگین ہے پھر وہی عامل مجھے اور میری چھوٹی بہن کو اپنی بیٹیاں بنا کر گیا چار دن  سکون ملا پھر ویسے ہی حالات ہو گئے جیسے پہلے عاملوں کی طرح ہوتے تھے گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہر کوئی خاص کر میرے ساتھ لڑتا ، جھگڑتا ، آٹھ مہینے تک ایسے ہی ہوتا رہا اور عامل لارے لگاتا رہا کہ سارے کام ہو جائیں گے لیکن کچھ نہ ہوا اور گھر کے حالات مزید بگڑ گئے ۔ پھر میں نے خود ہی عبقری میں تہدیدی نامہ لکھ کر گھر میں لگایا تعویذ بنا کر سب نے گلوں میں باندھے پھر تہدیدی نامہ کی برکت کی وجہ سے پتہ چلا کہ اس عامل نے ہی ہمارے گھر کے حالات مزید خراب کیے تھے مگر اب الحمدللہ اس تہدیدی نامہ کی برکت سے ہمارے گھر میں سکون آ گیا ہے ۔میری طبیعت بھی خراب نہیں ہوتی لڑائی جھگڑے ڈر لگنا سب ختم ہو گیا ہے اور خاص کر ہماری نام نہاد جھوٹے مکار عاملوں سے جان چھوٹ گئی ہے ۔

No comments:

Post a Comment