ہر قسم کے مرض سے نجات
:۔
اگر کسی شخص کو بہت سی بیماریاں لپٹ گئی ہوں یا ایسی بیماری
چمٹ گئی ہو جو دواؤں سے بھی دور نہیں ہو رہی ہے تو اس کیلئے ایک کوری مٹی کا پیالہ
لیں اور اس کو دھو کر اس میں پانی بھر کر رکھ لیں اور باوضو
اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھیں ، درمیان میں سورہ فاتحۃ چالیس مرتبہ
پڑھ کر اس پانی پر دم کریں اور صبح ناشتہ سے قبل ، گیارہ بجے دن ،بعد نمازعصر سورج غروب ہونے سے قبل اور سوتے وقت مریض کو وہ
پانی پلائیں ، یہ عمل ایک ہفتہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد صحت یاب ہو جائے
گا اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مریض صحیح اور تندرست
نہ ہو جائے یہ عمل روزانہ بعد نماز فجر کرنا ہے اگر بعد نماز فجر ممکن نہ ہو تو بعد
نماز عشاء کر لیا کریں۔
No comments:
Post a Comment