Tuesday, November 17, 2015

لاعلاج بیٹا موتی مسجد کے عمل سے بالکل ٹھیک

لاعلاج بیٹا موتی مسجد کے عمل سے بالکل ٹھیک :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے تقریباً بارہ تیرہ سال سے مسئلہ ہے ۔ میرے سات کوئی چیز ہے میں مختلف عاملوں کے پاس بھی گئی ، لیکن مجھے آرام نہیں ہوا یعنی وقتی طورپر تھوڑا سا آرام ہوتا پھر کچھ عرصے کے بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو جاتی ۔ مجھے جب بھی پرابلم ہوتی ہے مجھےا لٹی شروع ہو جاتی اور الٹی آتی بھی نہیں تھی صرف شدید کھانسی اور قے ہوتی ۔ میری آواز اتنی زیادہ ہو تی کہ پورے محلے کے لوگ وہ آواز سنتے ۔ آج سے تقریباً دو سال قبل مجھے اپنے خالہ زاد بھائی جو میرے بڑے بہنوئی بھی ہیں انہوں نے مجھے "یاقھار" کا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتایا جب میں نے یہ وظیفہ شروع کیا تو مجھے تکلیف شروع ہو گئی یعنی ایسے تکلیف شروع ہو گئی یعنی کوئی چیز مجھے یہ وظیفہ پڑھنے سے روک رہی ہے پھر میں نے "یاقھار" کا پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل 91 دن کیا۔ جب میں نے یہ عمل شروع کیا تو مجھے تکلیف اور زیادہ ہو گئی پہلے تو مجھےا لٹی آتی تھی مگر اندر سے کچھ نہیں نکلا تھا مگر اب کی بار باقاعدہ الٹیاں لگ گئیں اور جو بھی کھاتی اسی وقت باہر نکل آتا ۔ بہت سارے عاملوں نے کہا تھا کہ آپ کو باقاعدہ الٹی لگ جائے گی تو آپ ٹھیک ہو جائیں گی ۔ مگر ان کو بے حساب پیسہ دینے کے باوجود بھی مجھے باقاعدہ الٹی نہ لگتی بلکہ صرف شدید قسم کی کھانسی آتی اور اندر سے کچھ نہ نکلتا ۔ یہ وظیفہ "یاقھار" شروع کیا تو مجھے باقاعدہ الٹی لگ گئی اور کچھ عرصہ بعد میری صحت آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہو گئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ اکثر میرے کپڑوں کے ساتھ خون کے چھینٹے لگے ہوتے تھے اور وہ خون کے داغ میں جتنی بھی کوشش کرتی وہ داغ ختم نہیں ہوتے تھے جوں ہی میں نے یہ وظیفہ شروع کیا مجھے خواب میں مختلف چیزوں نے ڈرانا شروع کر دیا کبھی خواب میں مجھے بڑے بڑے سانپ نظر آتے اور کبھی خوفناک قسم کے کتے نظر آتے جو مجھ پر حملہ آور ہوتے لیکن میں ان سے بچ جاتی ۔ محترم حضرت حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو دراز عمر عطا فرمائے ۔ میں تقریباً دو سال سے  وظیفہ کر رہی ہوں یعنی دو ہزار سے زائد مرتبہ"یاقھار"  روزانہ پڑھ لیتی ہوں میری عمر تقریبا ً  چھبیس سال ہے ۔ اب میری صورتحال یہ ہے کہ جب سے یہ وظیفہ شروع کیا ہے میری صحت بہت بہتر ہو گئی ہے اور اس کے بعد سے مجھے اب تک تکلیف بھی نہیں ہوئے البتہ کچھ چیزیں مجھے اب بھی خواب میں آ کر ڈراتی ہیں کہ یہ وظیفہ چھوڑ دیں یہ وظیفہ شروع کرنے کے بعد تقریباً دو تین مرتبہ گھر میں خون کے چھینٹے فرش کے اوپر پڑے ہوئے نظر آئے لیکن میرے کپڑوں کے اوپر اللہ پاک کے فضل و کرم سے اب کبھی خون نظر نہیں آیا ۔

بیمار بیٹا تندرست ہو گیا :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرض ہے کہ میر ا بیٹا پچھلے 3 سا ل سے بیمار تھا ظاہری طور پر وہ تندرست معلوم ہوتا ہے اس کی عمر 29 سال ہے اور شادی شدہ ہے ۔ اس کا رویہ ابنارمل رہتا تھا ۔ نہ کچھ کھاتا تھا نہ پیتا ۔ کبھی یہ کیفیت ہوتی کہ سارا دن کھاتا ہی رہتا یا پھر چپ چاپ اور الگ تھلگ ہو جاتا ۔ گھر والوں سے نفرت محسوس کرنے لگتا کاروبار بھی نہیں کرتا ہفتے میں دو دن ہی ٹھیک گزرتے ان دنوں میں بھی رویہ عجیب ہی لگتا ۔بہت زیادہ خوش اور جوش میں لگتا اور جب کیفیت خراب ہونا شروع ہوتی تو سر پکڑ لیتا اور کہتا مجھے مت بلاؤ میرے سر میں درد ہے ۔ پھر آنکھوں پر بوجھ پڑ جاتا اور ایسا لگتا اپنے حواس میں نہیں ۔ دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے بے حس ہو جاتا ۔ کسی کی خوشی اور غمی سے کوئی غرض نہیں پاس بیٹھ کر کوئی روئے بھی تو اس کی کوئی غرض نہیں رہتی یا شاید اسے اندازہ ہی نہ ہوتا کبھی کبھی تو سارا سارا دن سویا رہتا ۔ لاکھ علاج کروائے ڈاکٹری اور روحانی پر سب نے خوب لوٹا فرق بالکل نہ پڑتا ، پھر ہمارے ہاتھ ماہنامہ عبقری لگا اس سے دیکھ کر سورہ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پڑ ھ کر اس پر د م کرتی یہ عمل اکتالیس دن کیا ۔ اس کے بعد ہم نے اسے مسلسل سارا دن "یاقھار" پڑھ پڑھ کر اسے پلایا جس سے فرق پڑنا شروع ہو گیا ۔ ساتھ ہی رمضان المبارک شروع ہو گیا اور میں رمضان میں بار بار موتی مسجد گئی اور نوافل ادا کر کر کے اپنے بیٹے کیلئے دعائیں مانگیں اللہ نے بہت کرم کیا موتی مسجد جانے کے بعد خواب میں اشارہ ہوا کہ اپنے بیٹے کو منزل پڑھ کر دم کر کے پلائیں میں نے یہ عمل بھی کیا تو میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہو گیا ۔ اب تو عبقری ہی میرا پیرو مرشد ہے اللہ پاک میرے پیرو مرشد کا سایہ قیامت تک ہمارے سروں پر قائم رکھے م میں آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی پر اسراری صاحب کو بہت دعائیں دیتی ہوں کہ اللہ رب العزت آپ دونوں کو طویل عمر عطا فرمائے ۔ 

No comments:

Post a Comment