کچھ وظائف جو آزمودہ
ہیں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کچھ وظائف ایک
کتاب "اسلامی وظائف کا انسائیکلو پیڈیا " سے چند سال پہلے پڑھے اور
انہیں آزمایاتو بہت خوب پایا ۔ جن جن کو بتایا انہوں نے بھی اس کے خوب فوائد بتائے
۔تو میں نے سوچا کیوں نہ یہ وظائف میں ماہنامہ عبقری کے لاکھوں قارئین تک پہنچاؤں
کیونکہ اس کے پڑھنے سے لاکھوں کا فائدہ ہو گا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن
جائے گا ۔ وظائف درج ذیل ہیں ۔
نظر کی کمزوری دور کرنے
کیلئے :۔
اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو جائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ
عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر
ٹھہر جائے گی اور مزید کمزور نہ ہو گی ۔ عمل یہ ہے ہر نماز ے بعد تین مرتبہ یہ آیت
پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر دیں اور آنکھوں پر پھیر لیں ۔ اس آیت کو
ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے روزانہ یہ عمل کرتےر ہیں ۔
فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ اليوم
حَدِيدٌ
فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ ﴿۲۲﴾
فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ ﴿۲۲﴾
بھڑ اور
بچھو کاٹے کا علاج :۔
بھڑ اور بچھو کے
کاٹنے پر ایک بار درود شریف پڑھ کر پھر ایک سانس میں یہ آیت سات بار پڑھیں اور
متاثرہ جگہ پر دم کر دیں۔ تین بار یہی عمل دہرائیں ۔ دن میں کم از کم تین بار ایسا
کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا اور تکلیف ختم ہو جائے گی آیت مبارکہ یہ ہے ۔
إِنَّهُمْ
يَكِيدُونَ كَيْداً وَأَكِيدُ كَيْداً
جانور
کی شرارت سے حفاظت کا عمل :۔
اگر کوئی جانور
یعنی اونٹ یا گھوڑا وغیرہ سواری کے وقت شرارت وغیرہ کرے یا سوار نہ ہونے دے تو اس
آیۃ مبارکہ کو تین دفعہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دے انشاءاللہ جانور
شرارت سے رک جائے گا ۔ آیت مبارکہ یہ ہے ۔
سانپ کے
زہر سے محفوظ رہنے کا عمل :۔
سانپ کے کاٹنے کے
بعد زہر سے محفوظ رہنے کیلئے سورہ فاتحہ اور آیۃالکرسی ایک دفعہ پڑھیں ۔ اس کے بعد
چاروں قل تین تین دفعہ پڑھیں اور نمک پر دم کر دیں ۔ مریض یہ نمک کھاتا رہے اور
اسی نمک کو متاثرہ جگہ پر بھی ملیں ۔ انشاءاللہ تعالی صحت ہو جائے گی ۔
دل کی
شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ :۔
درج بالا وظائف کے
ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کہلئے اکسیر ہے ۔ یہ نسخہ لاتعداد
لوگوں کا آزمودہ ہے عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
ھوالشافی:۔ لیموں کا رس ایک پیالی
ادرک کا رس ایک پیالی ۔ لہسن کارس ایک پیالی، سیب کا رس ایک پیالی، ان چاروں کو
ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد
ملا لیں ۔ جب یہ نسخہ تیا ہو جائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک
مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں ۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے
استعمال کریں ، انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی ۔
بے اولاد خواتین کیلئے لا جواب آزمودہ نسخہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ بچہ دانی میں
بچہ پیدا کرنے والے جراثیم پیدا کرتا ہے ۔
ھوالشافی :۔تخم کونچ
160 گرام ، تخم حیات 100 گرام، تخم سرس 100 گرام،ان سب کو بالکل باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں ۔ پھر سب کو مکس
کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ ایک چمچہ صبح ایک چمچہ دوپہر ایک چمچہ رات کو
دودھ کے ساتھ استعمال کریں چالیس دن کا کورس ہے ۔
آسیبی خلل س بچنے کیلئے
:۔
درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ
انشاءاللہ ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے ۔
بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع
العليم۔ اعوذ بكلمات الله التامه من کل شیطان
و هامة ومن كل عین لامۃ و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی الہ و اصحابہ
اجمعین
بچہ روتا ہوتو :۔
ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی سات بار یہ الفاظ لکی کر بچے کے گلے میں ڈالیں
انشاءاللہ رونا بند ہو جائے گا ۔
ناف کے درد کیلئے :۔
وانا
علی ذھاب بہ لقدرون سات بار پڑھ کر دم کریں انشاءاللہ تعالیٰ درد
ختم ہو جائے گا ۔
آسان طبی نسخہ جات :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ آسان
آزمودہ طبی نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کر رہا ہوں ۔
پٹھوں کے امراض کیلئے
:۔
کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر
گھکیوار کا رس اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دو انچ اوپر آ جائے پھر سائے میں محفوظ
رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسی طریقہ سے ادرک کا رس دو مرتبہ خشک وتر کر لیں ۔
پھر ہاون دستہ میں باریک کر لیں ۔ نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے ۔
دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور
اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا ۔ ہاضم قبض کشا ہے ۔ دورتی ملائی میں رکھ کر یا
دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔ پٹھوں کے کل امراض مثلا ً لقوہ ، فالج ، وجع المفاصل
، درد ریحی ، ضعف باہ ، ضعف اعصاب کیلئے
مفید ہے ۔
کا ن کے امراض کا روغن
:۔
کیکر کے پھول دو تولہ ، روغن سرسوں پانچ تولہ میں جلا کر
تیل کو صاف کر کے محفوظ کرلیں ، چار قطرے کان میں ڈالیں ۔ سردی کا موسم ہو تو نیم
گرم کرلیں ۔ کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہو تو اس روغن سے فی الفور آرام آ جاتا ہے
۔
دانتوں کا صاف کرنے
والا منجن :۔
پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفوف بنا لیں ۔ برش یا
مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں ، یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے اور
دانتوں کا خون بند کرتا ہے ۔
معدہ کیلئے مفید
سفوف :۔
مصطلگی رومی ،دانہ الائچی ،خورد، طباشیر ہر ایک تین ماشہ ،
مصری نو ماشہ ۔ ان سب کا سفوف بنا لیں تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں ، حد
درجہ مقوی معدہ ہے ۔ بھوک بڑھاتا ہے اور اسہال کیلئے بھی مفید ہے ۔
شربت کھانسی
لاجواب :۔
عناب تیس دانے ، لسوڑیاں پچاس عدد خطمی ، خبازی ، گل بنفشہ ہر ایک ایک تولہ انجیر
بیس عدد ، زوفاتین تولہ ، ملٹھی تین تولہ ، پرساؤ شان دو تولہ ، مصری آدھا کلو ،
مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک کلو پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں ، جب
پانی آدھا کلو رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیار کریں ، تین تولہ یہ
شربت پانچ تولہ عرق گاؤ زبان اور قدرے پانی ملا کر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں
، معمولی نزلہ ، زکام و کھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے ، یہ
شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ و زکام پختہ و عام ، نمونیہ ، سل کیلئے اکسیر و
عجیب و غریب خاص چیز ہے بلغم کو پکا کر
نکالتا ہے ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہو جائے اور
زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے ۔
پتھری کیلئے لاجواب کشتہ
سنگ یہود :۔
سنگ یہود پانچ تولہ کو مولی کے ایک کلو پانی میں کھرل کر کے
ٹکیہ بنا لیں اور گل حکمت کر کے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر
سفوف بنالیں دو رتی خوراک کچی لسی سے صبح و شا م استعمال کرائیں ، یہ کشتہ پتھری
ریگ گردہ ، سوزاک وغیرہ کیلئے مجرب المجرب ہے ۔
معدہ و قلب کو طاقت اور
پوشیدہ امراض سے نجات :۔
تالمکھا نہ چاتولہ ، طباشیر دو تولہ، کشتہ قلعی تین ماشہ ،
دانہ الائچی خورد چھ ماشہ سب کو سفوف بنا لیں ، تین ماشہ صبح و شام ہمراہ شیر گاؤ
استعمال کرائیں ، خصوصاً جن کے مزاج میں زیادہ گرمی ہو اور اعضاء رئیسہ کمزور ہوں
ان کیلئے ازحد مفید ہے منی کو گاڑھا کرتا ہے معدہ قلب کو طاقت دیتا ہے ۔
رعشہ و فالج کیلئے عمدہ
ترین نسخہ :۔
سم الفارسفید ، پھٹکڑی ، نوچادر تمام ہموزن لیں اور تینوں
کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں زیادہ باریک نہ کریں پھر ایک مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر
ٹین کا اک پترہ بطور ڈھکن لگا کر ا س میں ایک سوراخ کر لیں اور ڈھکن کو اردگرد سے
مٹی سے اچھی طرح سے بند کر دیں پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں ، جب سوراخ سے
دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آہنی سلاخ ڈال کر اسے ہلانا شروع کر یں۔ جب سفید
دھواں نکلنا شروع ہو تو کوزہ کو اتار لیں ، جب سرد ہو جائے تو سب کو پیس لیں ۔ ایک
چاول مکھن یا ملائی سے دیں ۔ یہ بے نظیر نسخہ رعشہ کیلئے خاص ہے ۔ اور فالج ، لقوہ
، استر خا ، تشنج ، خدر، درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کیلئے عمدہ ترین چیز ہے ۔
خاص الخاص مخفی کشتہ ہے ۔
یر قان زرد اور سیاہ
کیلئے نہایت مفید :۔
پھٹکڑی سفید توے پر بریاں کر کے پیس لیں ۔ پہلے دن ایک چٹکی
، دوسرے دن دو چٹکی ، تیسرے دن تین چٹکی دہی کے ہمراہ استعمال کریں ، تین دن کے
بعد تین چٹکیاں روزانہ استعمال کرتے رہیں۔ یرقان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید ہے
اکثر اوقات ایک ہفتہ میں حکمی شفاء بخشتی ہے ۔ لا تعداد دفعہ آزمایا ہو ا نسخہ ہے
۔
بسم اللہ کی برکت :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک جگہ پڑھا تھا
کہ اگر ﷽ کسی کاغذ پر لکھ کر سر درد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا
درد ٹھیک ہو جاتا ہے ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے
سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ
کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سر درد ٹھیک
ہو گیا ۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے او بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور
اللہ کرم کر دیتے ہیں ۔
﷽ کا مجرب و سریع الاثر
عمل :۔
اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ، مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر
ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ کر دو
رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں پھر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا
کریں۔یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں ۔ اس طرح کل بارہ ہزار مرتبہ ﷽ کی تلاوت ہو جائے
گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور دعا ، دعا میں ہر بار ایک حاجت پیش کر دی جائے
دو یا تین حاجتیں اس سے زیادہ نہیں یہ عمل بے حد مؤثر اور مفید ہے ناجائز کاموں کیلئے ہر گز نہ کریں اور نہ ہی
فضول اور مکروہ کاموں کیلئے ۔
گردے کے درد اور پتھری
کا آزمودہ علاج :۔
عرق گلاب لے کر اس پر اکتالیس بار درج ذیل آیت پڑھ کر دم
کریں ۔
﴿أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ *وَلِسَاناً وَشَفَتَيْنِ
*وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ*
پھر سات دن ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملا کر مریض
کو پلائیں انشاءاللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے ۔
دماغی کمزوری کیلئے
اکسیر دوائی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس دماغی کمزوری
دور کرنے کی ایک اکسیر دوا ہے ۔ یقیناً قارئین عبقری اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں
گے ۔
سفوف برہمی دس تولہ ، دیسی گھی ساٹھ تولہ ، مغز خیار ین ایک
تولہ ۔ مغز کدو ایک تولہ ، مغز بادام ایک تولہ ، مال کنگنی پانچ تولہ ، الائچی
سفید دو تولہ ، بوٹی سنکھاہولی اڑھائی تولہ ، ستاور دو تولہ ، مغز خربوزہ ایک تولہ ، مغز تربوز ایک تولہ ، ست گلو
ایک تولہ ، مصری دو تولہ ، اول سفوف برہمی کو آدھ کلو پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں
۔ آدھا کلو رہ جانے پر حسب ضرورت گھی ڈال کر پانی خشک کر لیں بعد ازاں باقی تمام
اشیاء ملا کر خوب گھو ٹیں تیار ہے ۔
فوائد :۔ حافظہ کو تیز کرتی ہے یا داشت کو بڑھاتی ہے عقل حیران ہو
جاتی ہے ایک دفعہ کا پڑھا ہوا مدتوں نہیں بھولتا طالب علموں، وکلاء ، اور علماء
کرام کیلئےکمال کی چیز ہے ۔ بس کچھ عرصہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔
ترکیب استعمال :۔ ایک سے دو رتی روزانہ صبح نہار منہ ہمراہ دودھ استعمال کریں
۔
Ubqari se mutaliq aur degar zaeef or mangharat riwayat se bakhabar rahne k liye hamari website visit karein www.zaeefhadith.com
ReplyDelete