کمزوری دور کرنے کیلئے
شکر قند کھائیں :۔
آلوکے خاندان سے تعلق رکھنے والی مشہور جڑ شکر قند کا
سائنسی پیمانوں پر تجزیہ کرنے سے معلوم
ہوا ہے کہ جسمانی کمزوری سے پریشان ایسے افراد جو دبلے پن سے چھٹکارا پانے کیلئے
باڈی بلڈنگ ثقیل اغذیہ اور چربیلے مادوں پر مشتمل غذا لیتے ہیں اسی طرح جو افراد
دوائیں کھا کر اپنے جسم کے کمزور حصوں کو
بھرنے کی کوشش کرتے ہیں ان سب کیلئے محض شکر قند کا استعمال کر لینا ہی کافی ہے ۔
اسی طرح وہ نوجوان جو اپنے ہاتھوں اپنی صحت تباہ کر لیتے ہیں ۔ اور بہت سی صنفی
عوارض کی زد میں آ کر جسم اور اعصاب کی کمزوری کی شکایت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان
کیلئے بھی شیریں اور ذائقے دار شکر قند کا مخصوص طریقے سے استعمال بہت ہی موثر
خصوصیات کا حامل سمجھا گیا ہے ۔ سائنسی تجزئیے سے معلوم ہوا ہے کہ معتدل مزاج کی
حامل شکر قند نشاستے اور قدرتی شکر کا مجموعہ ہے ۔ جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ان
دونوں اجزاء کی ضرورت پروٹین سے بھی زیادہ ہے ۔ لندن کے ایک ماہر تجزیہ کے مطابق
لوگ اپنا وزن بڑھانے کی کوشش میں جتنی پروٹین کھا سکتے ہیں کھا لیتے ہیں جو کہ
جسمانی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست نہیں ایسے افراد کی نظروں کے سامنے ان تن
سازوں کی مثال ہے ۔جو ناشتے میں درجن بھر انڈے کی سفیدی اور کھانے میں کئی مرغ اڑا
جاتے ہیں لیکن چونکہ دبلے پتلے افراد کو ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ عضلات کو دبیز
بنایا جائے لہذا ان کیلئے پروٹین سے زیادہ نشاستے کی اہمیت ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ
ذہنی نشوو نما اور جسمانی شکست و ریخت کی اصلاح کیلئے پروٹین اہم ہے لیکن جب آپ
نشاستے کے حصول کی خاطر بعض غذائیں استعمال کرتے ہیں تو جسم کو خودبخود پروٹین بھی
حاصل ہو تی ہے ۔ اس لحاظ سے بھی جسمانی کمزوری کی اصلاح کیلئے شکر قند کے استعمال
کی اہمیت مزید اجاگر ہو جاتی ہے کیو نکہ اس میں پروٹین اور نشاستے کے ساتھ ساتھ
گلو کوز ، تانبا ، وٹامن اے ، بی ، سی اور ای بھی شامل ہوتا ہے شکر قند ابال کر یا
بھوبھل میں بھون کر کھائی جاتی ہے اطباء کے مطابق اسے ابالنے سے زیادہ بھو بھل میں
بھون کر کھانا زیادہ مناسب اور فائدہ مند ہے ۔ اسے دودھ میں ملا کر کھیر بنا کر
کھانے سے ایک تو حس ذائقہ کی تسکین ہوتی ہے اور دوسرے یہ جسم کو طاقتور اور فربہ
بناتی ہے ۔ اسی طرح اگر اسے محض چینی کے ہمراہ استعمال کیا جائے تو جریان جیسے مرض
کیلئے بے حد مفید ہے ۔ اسی طرح اس کا حلوہ بنا کر کھانے سے جسم کو بہت زیادہ
غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور صنفی قوت کی تقویت کیلئے شکر
قند کا حلوہ ایک بہترین قدرتی ٖغذا ہے ۔۔ آئیے ! اب ہم شکر قند کے مقوی حلوے کی ترکیب ملاحظہ کرتے
ہیں شکر قند کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر خشک کر لیں اس کے بعد کوٹ لیں اور
چھان کر آٹا بنائیں ۔ تقریباً 30 گرام ، یہ آٹا 25 گرام ، گھی میں بھونیں اور آدھا
یاؤ چینی یا شہد کا قوام شامل کر کے حلوا بنا لیں ۔ اگر چاہیں تو ذائقے اور غذائین
میں اضافے کیلئے اس میں بادام ۔ پستہ اور کھوپرے کی گریاں باریک کتر کر ملادیں۔
فربہ افراد اور وہ لوگ جن کا معدہ پہلے ہی کمزور ہو یعنی بد ہضمی کا شکار رہتے ہوں
انہیں شکر قند کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن شکر قند کے ثقیل پن اور دیر
ہضم ہونے کی اصلاح شہد سے کی جاسکتی ہے ۔ اس طرح ہر فرد کیلئے اس کا استعمال موثر
اور توانائی کے حصول کا ایک عمدہ قدرتی ذریعہ بن جاتا ہے ۔ جسمانی کمزوری دور کرنے
اور صنفی طور پر طاقتور ہونے کیلئے شکر قند کا صبح نہار منہ ناشتے کی صورت میں
استعمال بھی بہت مفید ہے ۔ اس کیلئے کم از کم سو گرام شکر قند ابال کر کھائیں اس
کے ساتھ 12 دانے بادام کی گری اور تقریباً 25 گرام کشمش رات کو پانی میں بھگو کر
رکھیں اور صبح شکر قند کے ہمراہ پانی پھینک کر کھالیں اور پھر ایک گلاس دودھ میں
ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں اس طرح کچھ ہی عرصے میں آپ ذہنی اور جسمانی طور پر
بالیدہ ہو سکتے ہیں اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اس کے مفید اثرات اور بھی
جلد سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment