گمشدہ چیز فرد اور
سرمایہ پانےکا وظیفہ :۔
لیپ ٹاپ ملنے کی عجب
کہانی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت
و عافیت والی زندگی عطا کرے اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے ۔اللہ
تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ میرا عبقری سے تعلق کچھ پرانا
نہیں بلکہ صرف ایک وظیفے نے مجھے عبقری کا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ ہو ا کچھ یوں کہ
میرے بیٹے نے بڑی مشکل سے پیسے اکٹھے کر کر کے ایک لیپ ٹاپ لیا ۔ ابھی لئے ہوئے دو
ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک مرتبہ دفتر سے گھر آتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے اس سے گن
پوائنٹ پر لیپ ٹاپ چھین لیا ۔ میرا بیٹا بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں گھر آیا ،
جب اس نے یہ بات بتائی تو میں بھی پریشان ہو گئی ۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر
اپنی ایک دوست سے کیا تو اس نے مجھے ایک وظیفہ بتایا جو تھا۔" یا رب موسی یا رب کلیم ﷽" اور ماہنامہ عبقری اور آپ دامت برکاتہم کے بارے میں تفصیل
سے سارا بتایا اور موتی مسجد میں جا کر نوافل ادا کرنے کا بھی کہا۔ مزید اس نے اس
وظیفے کے متعلق عبقری میں چھپے واقعات سنائے تو مجھے ایک امید لگی کہ انشاءاللہ اس
وظیفے کی برکت سے میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور مل جائے گا ۔ میں نے باوضو رہ کر اس
وظیفے کو خوب کثرت سے پڑھا ۔ ابھی تعداد 76 ہزار پر پہنچی تھی تو موتی مسجد میں جا
کر نوافل بھی ادا کر آئی ۔ بس ! پھر کیا تھا میرے بیٹے نے تھانے میں ایف آئی آر
کٹوا رکھی تھی ۔ ابھی موتی مسجد سے نوافل ادا کر کے گھر پہنچی ہی تھی کہ تھانے سے
میرے بیٹے کو کال آ گئی کہ آ کر اپنے پیسے لے لو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ
ہم نے لیپ ٹاپ بیچ دیا تھا ۔ تھوڑی ہی دیر میں میرا بیٹا چھبیس ہزار لے کر گھر آیا
تو میں نے شکرانے کے نوفل ادا کیے اور حضرت دامت برکاتہم آپ کیلئے تب سے ہر نماز کے بعد آپ کی صحت و
تندرستی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ۔ ہر پل ہر لمحہ آپ کیلئے دعائیں کرتی رہتی ہوں ۔
آپ کے رسالے میں چھپے ایک وظیفے نے مجھے اور میرے بیٹے کو اتنی بڑی پریشانی سے چند
دنوں میں نکال لیا ۔ لوگوں نے ہمیں بہت ناامید کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اب آپ کو کبھی
نہیں ملے گا اس کیلئے بھاگ دوڑ مت کریں لوگوں کی گاڑیاں چھینی جاتی ہیں وہ نہیں
ملتیں تو یہ لیپ ٹاپ کیا چیز ہے ۔ مگر آپ کے وظیفے نے مجھے حوصلہ دیئے رکھا ۔ مجھے
یقین تھا کہ یہ وظیفہ میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور واپس دلا ئے گا اور واقعی مجھے واپس
مل بھی گیا ۔
شدید ترین رش میں
بہترین سواری مل گئی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں ماہنامہ عبقری
پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اس
ماہنامہ نے میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل حل کیے ۔ اس میں موجود وظائف میرے
قریبی رشتہ داروں ، عزیزوں ، دوستوں کے مسائل کا بھی آزمودہ حل ہیں ۔ خاص طور پر
اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل میں وظیفہ " یا رب موسی یا رب کلیم ﷽"توہم بہت بہت زیادہ آزما رہے ہیں ۔ گھر میں کوئی چیز بھی تم
ہو جائے سب یہی پڑھنا شروع کر دیتے ہیں لمحوں میں مل جاتی ہے ۔ کوئی ناراض ہو جائے
، مان نہ رہا ہو ہم یہی وظیفہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ناراض مان جاتے ہیں۔ ابھی کل
ہی کی بات ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ بھانجے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جا رہی تھی ،
رش بہت زیادہ تھی اور گاڑی نہیں مل رہی تھی ۔ میں چند بار ہی یہ وظیفہ پڑھا تو
گاڑی بالکل سہولت کے ساتھ مل گئی اور جس ڈاکٹر کے پاس جانا تھا اس کے پاس ہمیشہ ہی
بہت رش ہوتا ہے ۔ راستے میں بھی میں یہی وظیفہ پڑھتی گئی اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ
ایک مریض بھی مو جود نہیں تھا اور سیدھا ڈاکٹر صاحب کے روم میں پہنچے ، بچے کو چیک
کروایا میڈیسن لی اور فوراً فارغ ہو کر گھر کی راہ لی ۔
آفس کے سر،مان گے :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !ہم ماہنامہ عبقری کافی
عرصہ سے مسلسل پڑھ رہے ہیں ۔ اس رسالے نے ہمارے بہت سے مسائل حل کیے ہیں ۔ خاص کر
آپ کے روحانی کالم کے وظیفے "
یا رب موسی یا رب کلیم ﷽"نے
تو ہمارے خاندان میں دھوم ہی مچا دی ہے
میری باجی کی بیٹی انجینئر ہے ۔ اس نے بتایا خالہ میں اپنے آفس میں کام کر
رہی تھی تو میرے بڑے افسر کا فون آیا توکام میں کوئی مسئلہ تھا ۔ میں نے بہت کہا
کہ سر ایسے کر لیں کا م ٹھیک ہو جائے گا لیکن سر نہیں مان رہے تھے تو میں نے " یا رب موسی یا رب کلیم ﷽" پڑھنا شروع کر دیا تو تھوڑی ہی دیر کے بعد دوبارہ میرے سر
کا فون آیا کہ تم جس طرح کہہ رہی تھی ویسے ہی کام کرو ، کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
No comments:
Post a Comment