Wednesday, November 11, 2015

بچو ! مسواک اپناؤ دانتوں کے امراض سے نجات پاؤ

بچو ! مسواک اپناؤ دانتوں کے امراض سے نجات پاؤ :۔


سکول کی اسمبلی میں کھڑا اسد بہت پریشان تھا تھوڑی دیر بعد صفائی ستھرائی کی چیکنگ ہونے والی تھی سکول میں صاف ستھرے ہو کر نہ آنے والے بچے ایک طرف کھڑے کیے جارہے تھے پھر اس کا نمبر آ گیا سر نے اسے چیک کرنے کے بعد کہا تمہارے دانت صاف کیوں نہیں ہیں ؟ کیا برش نہیں کرتے ؟ اس کے بعد سر نے اسے بھی ایک طرف کھڑا کردیا اسد چوتھی جماعت میں پڑھتا تھا اوسط درجے کے گھرانے سے تعلق رکھتا تھا بہت محنتی لڑکا تھا ہمیشہ اچھے نمبروں سے پاس ہوتا تھا۔اس کے ابو ایک فیکٹری کے ملازم تھے پانچ بہن بھائی تھے اچھی خاصی گز ر بسر ہو جاتی تھی بچپن میں دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے اس کے دانتوں میں کیڑا لگ گیا ،وہ جب بھی برش کرتا تو اس کے دانتوں سے خون رستا اور تکلیف ہونے لگتی سکول سے واپسی پر اس نے امی کو بتایا کہ اس کو روز دانت نہ صاف کرنے پر سزا ملتی ہے ۔
امی نے کہا بیٹا اس بار تمہارے ابو کو تنخواہ ملے گی تو تمہارے دانتوں کا چیک اپ کروائیں گے اگلے دن پھر چیکنگ ہوئی تو ا س نے جلدی سے سر سے کہا سر میرے دانت خراب ہیں برش کرتا ہوں تو مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے میرے ابو کو تنخواہ ملے گی تو ہم کسی ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں گے یہ سن کر سر نے اس کو جانے کا اشارہ کیا ۔ اگلے دن ابو کو تنخواہ مل گئی تو اسد اپنی امی کے ساتھ دانتوںکا معائنہ کروانے چلا گیا ڈاکٹر صاحب نے اس کے دانتوں کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو دوائیں اور ٹوتھ پیسٹ لکھ کر دی اور پندرہ دن بعد دوبارہ بلایا اسد نے باقاعدگی سے دوا بھی کھائی اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی کیا مگر وہ ٹھیک نہ ہو ا تو اس نے ایک ایک کرکہ دانتوں کے دو تین ڈاکٹروں کو دکھایا مگر اس کے مسوڑھوں سے خون آنا بند نہ ہوا ایک دن دادا جان نے اسد سے کہا جو نہانے جا رہا تھا جلدی کرو بیٹا جمعہ کا وقت ہو رہا ہے  ابھی آیا دادا جان یہ کہہ کر اسد نہانے چلا گیا کچھ دیر بعد وہ مسجد کے صحن میں موجود تھا مولوی صاحب بیان فرما رہے تھے صفائی اور پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے ۔دن میں پانچ وقت ہم وضو کرتے ہیں اور مسواک کرنا سنت ہے یہ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ سنت ہے جو منہ کی صفائی کا بہترین عمل ہے اس سے منہ کی بدبو جاتی رہتی ہے اور منہ میں خوشگوار تازگی آ جاتی ہے جدید تحقیق نے بھی منہ کی صحت کیلئے مسواک کی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے ۔  اسد مولوی صاحب کی باتیں بہت غور سے سن رہا تھا ا س نے اسی وقت اپنے دل میں یہ عہد کیا کہ آئندہ پانچوں نمازوں کا اہتمام کرے گا اور مسواک کی سنت پر بھی عمل کرے گا پھر ایسا ہی ہوا کچھ ہی دن بعد اس کے دانت بالکل ٹھیک ہو گئے اور مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو گیا سنت میں شفاء ہے اب وہ سکول کی اسمبلی میں سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے اور کسی سے شرمندہ نہیں ہوتا ۔

No comments:

Post a Comment