Thursday, December 10, 2015

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی لڑکیوں کیلئے کچھ مشورے

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی لڑکیوں کیلئے کچھ مشورے :۔



اس مضمون میں عورت کے کچھ مسائل بیان کیے جا رہے ہیں جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر نظر آتی ہے ہم ان مسائل کے حل کیلئے کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسانی بیماریوں کا علاج پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔کسی نوجوان لڑکی کے چہرے پر اگر چند مہاسے نکل آئیں تو وہ سخت اذیت اور تکلیف میں مبتلا ہو جاتی ہے اسی ذہنی اذیت کے دوران ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی پڑ جاتے ہیں جلد بے رنگ ہو جاتی ہے ہونٹ پھیکے پڑ جاتے ہیں قد بڑھنا بند ہو جاتا ہے اور جسم کی نشوونما بھی مناسب طور پر نہیں ہو پاتی ۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسی قسم کی کوئی بھی شکایت اگر کسی نوجوان لڑکی کو ہو جائے تو وہ کس ذہنی اذیت میں مبتلا ہو سکتی ہے ۔
نوجوان لڑکیوں میں پیدا ہونے والی یہ شکایات زیادہ تکلیف دہ اس صورت میں ہو جاتی ہیں جب وہ ان امراض سے سخت پریشان اور خوفزدہ رہتی ہیں اور وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی سے اس بارے میں نہ پوچھ سکتی ہیں اور نہ مشورہ لے سکتی ہیں ۔ اسی لئے ان امراض کی لاعلمی یا کم علمی ان کے خوف کو بڑھا دیتی ہے ۔ خوف کے باوجود بھی وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی معالج یا ڈاکٹر تو دور اپنی والدہ یا سہیلیوں سے بھی اپنے ان مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس کرتی ہیں ۔کم عمر لڑکیاں جن شکایات کی زیادہ تر شکار رہتی ہیں اور ان سے پریشان رہتی ہیں ان میں جسم کی بالیدگی کا متاثر ہو جانا اور ہونٹوں کی رنگت کا پھیکا پڑ جانا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی موجودگی جلد پر داغ دھبے یا مہاسے ہو جانا ،نسوانی حسن کی پوری طرح نشوونما ہونا ، ایام میں خرابی اور سب سے بڑھ کر سیلان الرحم(لیکوریا) یہی عمر محنت ، مشقت دوڑ دھوپ اور کھیل کود کی ہوتی ہے ۔ اسی عمر میں ایام شروع ہو تے ہیں جس سے خون کا اضافی خرچ ہوتا ہے اگر اس عمر میں غذا اور عام صحت پر توجہ نہ دی گئی تو بہت سے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ سب سے پہلے جسم کی نشوونما رک جاتی ہے پھر جسم بھرپور رعنائی اور توانائی حاصل نہیں کر پاتا ساتھ ساتھ جلد کی رنگت پھیکی اور بے رنگ پڑجاتی ہے ۔ ہونٹوں کی رنگت پھیکی پڑ جانا ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا ، آنکھوں کے سفید حصے کی رنگ سیاہی مائل ہو جانا ، ایام میں بے قاعدگی ، ہاتھ پیروں کا سرد رہنا ، جلد تھک جانا ، سانس پھول جانا ، مزاج چڑ چڑا ہو جانا یہ تمام باتیں غذا اور خون کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں ۔ لیکوریا عام طور پر غذائی اجزاء کی کمی سے ہوتا ہے اس میں خون کی کمی کا دخل بھی ہے منرلز اور وٹامن کی کمی بھی ایک سبب ہے ۔ اندرونی زخم ، سوزش اور سرم سے بھی یہ شکایت ہو جاتی ہے ،۔ اعصابی حساسیت ،ہیجان اور دیگر ذہنی کیفیات اثر انداز ہوتی ہیں ، بعض ہارمونز کی کمی بیشی سے بھی یہ شکایت ہو سکتی ہے اس کے عام اسباب میں قبض اور خون کی کمی شامل ہیں ۔ اسی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں ۔ کمر ، پنڈلیوں اور جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے چکر آتے ہیں اور سانس پھولنے لگتا ہے ۔ اور حسن ماند پڑ جاتا ہے اس شکایت کا ذہن پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے ۔ ناپاکی کا احساس بھی پریشان کئے دیتا ہے ۔ نوجوان لڑکیاں وہ غذائیں کثرت سے استعمال کریں جن میں پروٹین ہومثلاً گوشت، مچھلی ، انڈا، دودھ ، بالائی ، مٹر ، سویا بین، سیم، دالیں وغیرہ ۔ اس کے علاوہ پتوں والی سبزیاں ، انڈے کی زردی ،لسی ، انار ، امرود، سیب، کھجور، اخروٹ، بادام ، کلیجی ، ہڈیوںکا گودا اور یخنی بھی مفید ہے ۔ صرف نوجوان ہی نہیں ہر عمر کی عورتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پیدل چلیں ۔ اچھی صحت اور توانا جسم کیلئے آپ کے اندر جسم و صحت کا شعور پیدا ہونا لازمی ہے ۔ اور اب تو نہایت پس ماندہ ممالک میں بھی عورتوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ عورت کو اچھی خوراک کا حق ہے اچھی صحت کا حق ہے ماں بننے کا حق ہے ہر عمر میں اپنی صحت اور جسم کی دیکھ بھال کا حق ہے ۔ سب سے بڑا حق اپنے جسم و صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ہے یہ تو تھے عورت کے مسائل جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر ہے ۔ہم یہاں کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔
٭مغز تخم تمر ہندی 12 گرام ، سمندر سوکھ 12 گرام، مازو 12 گرام تینوں ادویہ کا بریک سفوف بنا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں  ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ صبح و شام دیں لیکوریا کےلئے نہایت مفید دوا ہے ۔
٭گوند کیکر 120 گرام ، چینی 120 گرام ، کو خالص گھی میں اتنا بھون لیں کہ پھول کر سرخی مائل سیاہ ہو جائے لیکن جلے نہ ، اسے باریک کر لیں ، ایک تولہ 12 گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ لیں ۔یہ لیکوریا کے لئے نہایت مفید دوا ہے ۔
٭پھول دھاوا 6 گرام، پھول سپاری 6 گرام ، کمر کس 6 گرام، موچرس 6 گرام ، گوند کیکر 6 گرام، گوند مولسری 6 گرام، چینی 30 گرام ،  تمام ادویہ کو باریک سفوف بنا لیں دو گرام صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ لیں لیکوریا کیلئے مجرب دوا ہے ( کمر درد اور کمزوری دور کرتی ہے )
٭کیکر کی پھلیاں سبز بغیر بیج کے 12 گرام، کیکر کے پھول 12 گرام، مصری 24 گرام ، کا سفوف بنا لیں ۔ دس گرام صبح و شام کھائیں ۔ لیکوریا کیلئے مفید دوا ہے ، دو ہفتہ میں آرام آ جاتا ہے ۔
 

No comments:

Post a Comment