جنات کے پیدائشی دوست نے مجھے نئی
زندگی دی :۔
پیدائشی دوست نے مجھے
بچالیا :۔
محترم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ پچھلے ساڑھے تین سال سے مسلسل پڑھ
رہی ہوں ۔ اس رسالے کے ملنے سے پہلے میں بہت سی مشکلات میں گھری ہوئی تھی خاص کر
جنات نے ہمارے گھر کو جہنم بنا ڈالا تھا ۔ میں ڈیپریشن کا شکار ہو چکی تھی زندگی
سے مایوس تھی پھر مجھے عبقری ملا اور عبقری میں موجود مضمون "جنات کا پیدائشی
دوست" نے مجھے نئی زندگی دی۔ اس مضمون نے مجھے اتنا سکون دیا کہ پڑھتے وقت
صرف ایک لائن پر انگلی پھیرتی ہوں تب بھی بہت سکون قلبی ملتا ہے ۔میرے دل سے اب
جنات کا خوف دور ہو گیا ہے ۔ اب سب مومن مومنات مسلم مسلمات کی مدد بڑھ چڑھ کر
کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہوں ۔ رات کو جنات خواب میں آتے ہیں صبح اٹھ کر
فوراًکہتی ہوں اب نہیں ڈروں گی بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں سوتے ہوئے بازو اٹھا کر
پٹخ دیتے ہیں ۔ اب میں نے سب کی نیت کی ہے تو مجھے خواب میں آیا کہ میرے پرانے گھر
میں بہت سی بلیاں ہیں اور میں اور میرا
بھائی ہیں وہ کہتی ہیں کہ تم کو اور تمہارے گھر والوں کو اور تمہارے بھائی کو قتل
کر دیں گے ہماری چھت پر پرندے دانہ کھاتے تھے میں نے دو ماہ سے ان کو کچھ نہیں
ڈالا تو میرے خواب میں آ کر مجھے کہتے ہمیں بھوک لگی ہے دو ماہ سے کچھ نہیں کھایا
کان میں چڑیا کہتیں تم ہم کو باجرہ اور پانی دو ۔اب میں ان کو بہت پیار سے باجرہ
اور پانی دیتی ہوں میں کہتی ہوں اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرنا تیری مخلوق کو دو ماہ
سے کچھ نہیں دے سکی ۔ محترم حضرت حکیم صاحب!میرے گھر کے اوپر ایک انکل رہتے ہیں وہ
سخت بیمار ہیں چل پھر نہیں سکتے میں نے ان کی نیت کی تھی کہ اے اللہ کریم میں ان
کو بھی تیرے کلام کے نور سے ملواؤں گی تو ان پر رحم کر تو تب میں نے یہ خواب دیکھا
کہ بہت سے جادوگر ہیں اور میں ان کے پاس جاتی ہوں اور وہ ڈر جاتےہیں کیونکہ میں آج
کل سب کی نیت سے یا قھار پڑھ
رہی ہوں جنات کا پیدائشی دوست پڑھنے کی وجہ سے ہی میں نے نیت کی تھی کہ یاللہ میرے
اوپر نیچے ،دائیں بائیں پیچھے ،تو سب کو جنات ،جادو ٹونے ،حسد ،بغض ،چغلی ،سود اور
حرام مال سے ہمیشہ کیلئے بچا دے ۔پہلے میری تسبیح گم ہو جاتی تھی ۔ سارا سارا دن
ڈھونڈتی ملتی نہ تھی اب گم ہو جاتی ہے تو خود بخود کوئی میری جھولی میں پھینک جاتا
ہے ۔ میرے گھر سے پہلے پیسے گم ہو جاتے تھے مگر اب الحمد للہ !کافی عرصہ سے سکون
ہے ۔ عبقری کا رسالہ پڑھنے سے نور ہی نور مل رہے ہیں ۔ الحمدللہ !ہم نے گھر میں
فلمیں دیکھنی اور گانے سننے چھوڑ دیئے ہیں ۔ انشاءاللہ یاقھار کا
پڑھنا مزید سب کچھ ٹھیک کر دے گا مجھے اب کسی چیز کا نہ ڈر ہے نہ پروا ۔ یاقھارکی وجہ سے اللہ رب العزت کی ایسی شان عظمت
ظاہر ہو گی کہ بس کمال ہو جائے گا انشاءاللہ ۔ اب میں بہت فریش رہتی ہوں ڈرتی
بالکل بھی نہیں ہوں ۔ اب
میں نے اپنی زندگی کے چند گھنٹے مخصوص کیے ہیں کہ سب کو میسج کر کے پوچھا کروں گی
کہ گھر میں کیسے ہیں ؟ سب گھر کے حالات ، کوئی دکھ، کوئی تکلیف میرے اس عمل سے
میری صحت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔ میں ڈیپریشن سےنکل رہی ہوں پیدائشی دوست کے ملنے
سے پہلے کا وقت بہت مشکل تھا کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔اب بہت تیزی کے ساتھ عام
زندگی پر آ رہی ہوں زندگی میں ہر طرح سے بھلائی اور خیر خواہی ہے بس اللہ کریم
مجھے پر اپنے کرم و لطف کی بارشوں کو دن بدن بڑھاتے جائیں۔ اور نور نور عطا کرتے
جائیں آمین ثم آمین ۔
No comments:
Post a Comment