Monday, December 14, 2015

نہ چوہے ، نہ چھپکلی، نہ لال بیگ لاجواب آزمودہ آسان عمل

نہ چوہے ، نہ چھپکلی، نہ لال بیگ لاجواب آزمودہ آسان عمل :۔


گھر میں بے انتہا چھپکلیاں :۔
گھر میں حد سے زیادہ چھپکلیاں ہوں تولو بان بازار سے خرید لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے ان کے اوپر گیارہ سو مرتبہ

یَارَحِیمُ ،یَااَللّٰہُ ، یَامُرِیْدُ ، یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ ،یَابَدِیْعُ

 پڑھ کر دم کردیں ۔یہ لوبان جہاں چھپکلیاں ہوں وہاں وہاں دروازے ، کھڑکیاں بند کر دھونی دیں تاکہ دھواں باہر نہ کلنے پائے چھپکلیاں آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گی ،

مدت دم:۔ گیارہ روز تک دم کیا ہوا لوبان سے دھونی دیں ۔

چھپکلی سے ڈرنا :۔ مٹی کی کٹوری جس میں فیرنی کھائی جاتی ہے لیں اور اس میں پانی بھر لیں پانی میں دو چمچ عرق گلاب ڈال دیں اور تین مرتبہ     یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْءِِ     پڑھ کر دم کریں اور نہار منہ پی لیں جب کبھی چھپکلی نظر آئے تو گھر میں ادھر ادھر کی مکھی پر نظر ڈالیں اور اسے دیکھنا شروع کر دیں اور اگر مکھی نہ ہو تو اپنے سیدھے پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن پر ڈیڑھ سے دو منٹ تک نظر جما دیا کریں
گھر میں چھپکلیاں :۔ انڈ ےکا خالی خول لے کر دیوار پر جہاں چھپکلیاں زیادہ ہوں لٹکا دیں ، چھپکلیاں  بھاگ جائیں گی ۔
سر کی جوؤں کا علاج :۔سر میں اگر جوئیں ہوں تو پیاز کے پانی سے سر کو دو سے تین مرتبہ دھولیں جوئیں ختم ہو جائیں گی ۔
گھر میں حشرات الارض کی زیادتی :۔ جب گھر کے فرش کو دھوئیں تو دھلائی سے قبل پانی میں نمک ملا دیا کریں حشرات الارض نمک ملے ہوئے پانی کی دھلائی سے بھاگ جاتے ہیں ۔
سانپ کے کاٹنے کے بعد سرکا بھاری پن:۔ چند نمکولیاں پانی میں پیس کر نہار منہ پلا دیں دو سے تین روز میں صحیح ہو جائے گا ۔
چیونٹیا ں بھگانا :۔ اگر کسی جگہ چیونٹیوں کی کثرت ہو اور وہ نقصان پہنچاتی ہوں ان کو بھگانے کیلئے یہ آیت باوضو تین بار پڑھ کر ریت ، مٹی پر دم کریں اور ان کے بلوں کے نزدیک پھیلا دیں انشاءاللہ اس جگہ سے چیونٹیاں چلی جائیں گی وہ آیت یہ ہے ۔


يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ 

سانپ بچھو اور موذی جانوروں سے حفاظت:۔ اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں موذی جانور کثرت سے ہوں اور خطرہ ہو کہ وہ نقصان پہنچائیں گے تو اس کیلئے یہ دعا بعد نماز مغرب سو مرتبہ پرھ کر اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کرے اور تمام بدن پر پھیر لے اور سینے پر دم کر لے اور چاروں طرف پھونگ ماردے  

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ

چور ڈاکو اور ہر موذی جانور سے حفاظت :۔ مثلاً سانپ ،بچھو، کن کھجورے یا دیگر جانور ۔
علاج :۔ اول وآخر تین بار درود شریف اور درمیان میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھنے کے بعد سور رہے اور کسی سے بات نہ کرے ۔
زہریلے جانور کے زہر کا اثر زائل :۔ زہریلے جانور یا کیڑے مثلاً سانپ ، بچھو، بھڑ ، شہد کی مکھی وغیرہ یا دو ا یا انجکشن کا ری ایکشن یا فوڈ پوائزنگ سے خون زہریلا ہو جائے اور مریض کے جسم پر دھپڑ پڑ جاتے ہیں کبھی کبھی پت بھی نکل آتی ہے اثر گہرا ہو جائے تو مریض دماغ کے نادر چبھن بھی محسوس کرتا ہے اور بدن میں تشنج محسوس کرتا ہے دوا کے اس مضر اثر سے بیہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے ان وجوہات کی بنا پر اگر خون متاثر ہو جائے توایک مرتبہ

﷽ یااللّٰہ ، یامُریدُ ، یارحیمُ ، یااللہ ، یامرید ، یارحیم ، یااللہ ،یامرید ، یابدیعَ  العجائِبِ  بِالخیرِ ، یابدیعُ ۔ پڑھیں مجرب ہے اس کے علاوہ اگر جگہ جگہ سانپ یا سانپ کے بچے نظر آنا ، تمام گھر میں چھپکلیاں ، یا حشرات الارض رینگنا ۔
زہریلی مکڑی کا کاٹنا:۔ چولائی کا سبز یا خشک ساگ یا تو پانی یا پھر سرکہ میں گھوٹ کر لیپ دیں زہریلے اثرات دور ہا جائیں گے تین دن تک ۔
نوٹ:۔ ہر عمل کےنے سے پہلے اپنی حیثیت کے مطابق خیرات کریں اور اس دوران جتنی جمعرات آئیں خیرات کی جو مقدار عمل شروع کرنے سے پہلے دی تھی وہی کریں اور جب آپ اپنا مقصد حاصل کر لیں تو کم از کم دو یا پانچ یا اپنی حیثیت کے مطابق غریبوں کو کھانا کھلا دیا کریں ۔

No comments:

Post a Comment