قارئین کے طبی اور روحانی سوال ،صرف
قارئین کے جواب :۔
محترم قارئین !میں معدے کے بے شمار امراض کا شکار ہوں ،
کھانا کھاتے ہی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں ، کھایا پیا بالکل نہیں لگتا
، ہر وقت کھٹی ڈکاریں ، گیس رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ میرا گلا ہر وقت خراب رہتا ہے ۔
مجھے ان مسائل سے نجات کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیے تاعمر شکر گزار رہوں گا ۔
جواب :۔جناب محترم بھائی ! نسخہ حاضر ہے ۔
ھواشافی :۔ دیسی اجوائن آدھ پاؤ لے کر کسی کھلے برتن میں
ڈال کر اس پر لیموں کا رس نچوڑتے جائیں تاکہ اجوائن ڈوب جائے اور رس پھر بھی ایک
انچ اوپر رہے دن میں چار مرتبہ ہلاتے بھی رہیں حتیٰ کہ رس مکمل طور پر اجوائن میں
جزب ہو کر خشک ہو جائے اس کام میں ہفتہ لگ جائے گا ۔ اب یہ اجوائن معدے کے جملہ
امراض کیلئے اکسیر اعظم ہے ۔ نصف چھوٹی
چمچ بطور پھکی استعمال کریں ۔ کھانے کے دوران اور بعد میں پانی ہر گز نہ پئیں شروع
میں زیادہ پانی استعمال کر لیں ۔ گلے کیلئے پسی ہوئی کلونجی کا قہوہ بنا کر نصف
میں تازہ پانی اور نمک ملا کر غر غرے کریں اور باقی میں چینی ملا کر بطور قہرہ پی
لیں ، انشاءاللہ ضرور فائدہ ہو گا ۔ نسخے کی قدر کریں معمولی نہ سمجھیں قہوے میں
صحیح کلونجی پسی ہوئی استعمال کریں ۔
مسئلہ حفظ قرآن :۔
محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن
پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی
تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج
میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ
کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز
قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے
والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی
آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو
مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی
سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی
توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ
کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان
ہو گی ۔
کالے یرقان کا نسخہ :۔
محترم قارئین ! میرا بیٹا عمر 22 سال کا ہے ۔ دو ماہ پہلے
روزی کیلئے دبئی گیا ہے اس کو دو ہفتے پہلے ہی ٹیسٹ سے ہیپا ٹائٹس سی کا پتہ چلا
ہے آپ مجھے کوئی آسان سا نسخہ اس بیماری کا بتائیں۔
جواب:۔آپ دس روپے کی الائچی ، دس روپے کی مگھاں ، اور دس
روپے کی کول ڈوڈہ ( کول ڈوڈہ میں سے سبز رنگ کی پتی نکال دینی ہے ) تمام ادویہ کو
پیس کر مکس کر کے ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں ۔ اور آگ پر چڑھا کر حسب ذائقہ چینی
ڈال دیں اور قوام تیار کر لیں ، صبح و شام ایک گلاس پانی میں ایک چمچ کھانے والا
مکس کر کے پئیں اورکمال دیکھیں ۔
دوران سفر الٹی :۔
محترم قارئین! میرے ساتھ ایک بہت ہی بھیانک مسئلہ ہے وہ یہ
کہ جب بھی میں سفر کرتا ہوں تو میرا دل خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے سارا سفر الٹیاں
کر کر کے برا حال ہو جاتا ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے میں نے اب سفر کرنا چھوڑ دیا
ہے ۔ اگر کسی قاری کے پاس اس بیماری کا علاج ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیے ۔
جواب:۔ میرے بھائی ۔ ہو میو پیتھک کی ایک دوا ہے ۔ پٹرولیم
30 یہ آپ جرمنی کی لے لیں جب بھی سفر کا ارادہ ہو سفر شروع کرنے سے آدھ گھنٹے پہلے
پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں ، سفر کے دوران اپنے پاس رکھیں جیسے ہی طبیعت خراب ہونے
لگے پھر پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں انشاءاللہ بہت جلد بہتری محسوس کریں گے ۔
مسئلہ حل نہیں ہو
رہا :۔
محترم قارئین! میں کافی سالوں سے ایک مسئلہ میں الجھا ہوا
ہوں جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، بہت حل تلاش کیے کافی پیسہ برباد کیا مگر
پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی براہ مہربانی مجھے اس کے حل کیلئے کوئی وظیفہ
عنایت فرمائیں ۔
جواب:۔ محمد عاطف صاحب کیلئے میرا آزمودہ عمل جو کہ میں نے
"مجھے شفاء کیسے ملی " کتاب سے پڑھا اور اب میرا آزمودہ عمل بن گیا وہ
ہے استغفار کی کثرت آپ کا رکا ہوا کام ایسے حل ہو گا جیسے پہلے ہی سے ہوا ہوا تھا
۔
استغفراللہ رب کل ذنب وا توب الیہ ۔
بالچر سے نجات:۔
محترم قارئین ! مجھے کافی عرصہ سے بالچر کی بیماری ہے میں
اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان اور نفسیاتی مریض بن چکی ہوں براہ مہربانی اس
کیلئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں ۔
جواب:۔ اس کا ایک بہترین نسخہ آپ کو ارسال کر رہا ہوں الحمد
للہ ! کافی مرتبہ مریضوں کو دیا ہے اللہ نے فضٖل ہی فرمایا ہے نسخہ یہ ہے۔
ھوالشافی :۔
جونک خشک بڑے سائز کے دس دانے ، کاغذی بادام چھلے ہوئے دس
دانے ، تل کا تیل آدھ پاؤ، بادام جونک ہلکی کوٹ کر تیل میں شامل کردیں ۔ اور تیل
کو ہلکی آنچ پر آگ پر رکھ دیں ۔ جب ان دونوں چیزوں کا رنگ سرمئی ہو جائے تو اتار
لیں دوائی اللہ پاک کے فضل سے تیار ہے روزانہ رات کو سر پر لگائیں صبح کو کسی اچھے
ہر بل شیمپو یا صابن سے سرد ھو لیں انشاءاللہ بال پھر سے آ جائیں گے۔
حرمین شریف کی زیارت
کیلئے :۔
محترم قارئین ! محترم حضرت حکیم صاحب نے اپنے ایک آرٹیکل میں
حرمین شریف کی زیارت کیلئے ایک عمل تین بار تلبیہ پھر اذان کی دعا اور پھر دوبارہ
تین بار تلبیہ پڑھنا بتایا تھا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ اذان باقاعدگی سے سنی نہیں جاتی ،
کبھی سفر میں ہوتے ہیں میرے بچے دفتر میں بیٹھے ہوتے ہیں وہاں سے مسجد دور ہے اذان
کی آواز دفتر میں نہیں پہنچتی یا بعض اوقات بجلی بند ہوتی ہے اور مسجد میں جنریٹر
یا یو پی ایس کی سہولت نہیں ہوتی ، ان اعذار کی وجہ سے وظیفے میں بے قاعدگی آتی ہے
اس کیلئے کیا کیا جائے ؟
جواب:۔
آپ نے بہت اچھا سوال اٹھایا خوشی ہوئی اللہ رب العزت آپ کو اور ساری امت محمدیہ ﷺ
کو حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق عطا فرمائے جس وقت اذان کی آواز نہ آئے تو اس
وقت آپ کو چاہیے کہ ظہر کا وقت خیال کر کے
اس وقت ظہر کی اذان کا وقت ہے تلبیہ پڑھ لیا کریں اللہ قبول فرمائے ۔
پھٹے ہونٹ :۔
میرے
ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں پھٹنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے یہ مسئلہ شروع سے
ہے میری عمر بیس سال ہے کوئی کریم بتائیں جس سے میرے ہونٹ پھٹنے ٹھیک ہو جائیں ۔
میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے خون کی گردش پیروں اور
ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ
اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں ۔
مشورہ
:۔شربت عناب استعمال کر کے دیکھیں صبح و شام ایک دو چمچے پانی میں ملا کر پئیں
مچھلی ، انڈا ، مرغی ، گرم مصالحہ ، گائے کا گوشت ، ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں
چھلے ہوئے ہونٹوں پر کوئی سی بھی ویز لین لگا لیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن
لگائیں۔
کالی پیلی رنگت :۔
میں نے
جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور
رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جا رہی ہے ۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت
ٹھیک نہیں ہوتی ، اسپغول کا چھلکا ، گلقند ، قبض ہونے پر کھاتی ہوں ان چیزوں کے
ساتھ اور قبض ہو جاتا ہے میری عمر بیس سال ہے شادی نہیں ہوئی اگر طاقت کی دوائی یا
خواراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہو جاتا ہے معدہ بھی وزنی رہتا ہے گیس بھی
ہے یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے ۔
مشورہ
:۔آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی ، ہمارے خیال میں آپ کی آنتوں
میں سوزش ہے اسپغول کا استعمال جاری رکھیں ۔ اصلی گلقند غذا کے بعد کھائیں ، صبح و
شام بیل گری کا مربہ کھا لیں مرچ ،مصالحے ،انڈا، مرغی، مچھلی، آلو، اور دالوں سے
پرہیز رکھیں خاص طور پر مرچ ، کھٹائی ، مصالحے سے پرہیز ضروری ہے ۔
پیٹ بڑھ گیا :۔
میری
عمر 54 سال ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آ
گئی ہے الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا ، رپورٹ ٹھیک ہے ۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر
لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے اس لئے نہیں کھائی شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہو گئی
ہوں اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں عموماً تو نارمل رہتی
ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہو جاتی ہے قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر
گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو اس کی بھی کوئی دوا بتا دیں
آپ موٹا ہونے کےلئے بکرے کا گوشت ، دیسی گھی ، مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں اگر
کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے چائے میٹھی نہیں پیتی شوگر
کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں ۔
مشورہ:۔
شوگر کے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی اچھے معالج کے روبرو مشورہ کریں
اور مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر باقاعدہ لیبارٹری
سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر ٹیسٹ کرتے ہیں ، شوگر کے مریضوں کو
باقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیر ہدایت لازمی کرنی
چاہیے ۔پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے جسم کی نشوونما اور تعمیر
میں صرف غذا کا کردار ہے دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف
غذا ہے ۔
خارش کا علاج :۔
میری
والدہ کی عمر 56 سال ہے انہیں شوگر ، بلڈپریشر ، دل کا عارضہ اور پتے کی پتھری ہے
۔ اس کی ساتھ ہی وہ ہیپاٹائٹس بی کی بھی مریضہ
ہیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلیسز بھی ہوتا ہے ۔ چار مہینوں سے شدید خارش
ہوتی ہے ۔ خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ خارش
ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب تک
امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں
اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے ۔
مشورہ
:۔اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پر ملیں
انشاءاللہ فائدہ ہو گا گرم چیزیں نہ کھائیں سفید سوتی لباس پہنیں ۔کیمکلز سے دور رہیں باقی علاج جو کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں ایسے
پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا شکار :۔
ہماری
بدنصیبی ہے کہ میں بانجھ ہوں ۔ ڈاکٹروں اور گائنا کالوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے
باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے ۔
مشورہ
:۔ ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی او رقارئین کی نذر ہے قلب حجر اصلی ، بیخ
مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنا لیں پھر سماق کی کھرل میں
ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے ۔ ہفتہ بھر
کھرل کرنا کافی ہے پھر وزن کر کے چار چار رتی کی پڑیاں بنا لیں ایام سے فراغت کے
بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکھیں صرف سات دن تک پھر اس نسخہ کا کمال
دیکھیں ۔
No comments:
Post a Comment