زم زم کے عمل کا کرشمہ
:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس واقعہ کو ایک سال سے
زیادہ ہو چکا ہے پچھلی بقرہ عید پر پانچ جانوروں کو ذبح کیا تو میری ایک انگلی پر
چھری سے تھوڑا گہرا کٹ لگ گیا اور خون نکلنے لگا ۔ میں نے پٹی کی اور کام کرنے لگا
شام کو تقریباً تین گھنٹے بعد گھر آ کر پٹی کھولی تو خون اسی تیزی سے باہر آنے لگا
میں نے دوائی لگائی اور دوبارہ پٹی کر لی ۔ رات کو بارہ بجے کے قریب پھر پٹی کھولی
تو پھر سے خون اسی سپیڈ سے باہر آنے لگا پھر پٹی کی اور سو گیا عید کے دوسرے دن
ایک جانور ذبح کرنا تھا لیکن انگلی نے کام نہ کرنے دیا ۔ پھر بھی لگا رہا جانور
ذبح کیا اور کھال اتاری پٹی اتاری ہاتھ دھوئے دستر خوان پر بیٹھ گیا ۔ خالہ زاد
بھائی نے کہا یہ خون کس کا ہے ؟ میں نے انگلی دیکھی تو وہ خون سے بھری تھی دوسرے
خالہ زاد بھائی نے کہا زم زم پڑھ کر دم کریں میں نے انگلی پر دم کر دیا اس کے بعد
خون نہیں نکلا انگلی تھوڑی سی سوج گئی تھی میں نے اس کو دبایا کہ جو خون جما ہوا
ہے وہ نکل آئے ۔مگر خون نہیں نکلا صرف تھوڑا سا پانی نکلا اس کے بعد گوشت بھی
بنایا کئی بار ہڈی کی نوک زخم کے اوپر لگی درد تو بہت ہوا مگر پھر خون نہیں نکلا محترم
حضرت حکیم صاحب نے بتایا تھا زم زم پڑھ کر دم کرنے سے پانی خون اور تیل اور کسی
بھی چیز کا بہاؤ روکا جا سکتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment