Thursday, December 17, 2015

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں :۔




عبقری ایک روشن چمکتا ستارہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ دنیا رنگا رنگ اور چکا چوند سے مزین ہے ۔ ایک دھوکہ دینے والا سراب ہے ہر شخص جو اس دنیا میں آتا ہے وہ ضرور اس چکا چوند سے متاثر ہوتا ہے کچھ لوگ تو بس اس کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھتے ہیں اور پھر سب کچھ ہی ہار بیٹھتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ایمان تک بھی ان کے ہاتھوں اور دلوں سے ریت کی طرح پھسل کر وقت کی گزرتی ساعتوں میں کہیں کھو جاتا ہے اور آخری ساعتوں میں جب حقیقی باطنی آنکھ کھلتی ہے تو ایک بھڑکتی آگ کا درد ناک منظر آنکھوں اور دلوں پر رقم ہو جاتا ہے اس دل لبھاتی اور انسانوں کو بہکاتی دنیا میں بہت کم لوگوں پر اللہ پاک کا خاص کرم ہوتا ہے کہ وہ اس کی دعوت نظارہ دیتی دلچسپیوں سے منہ موڑ لیتے ہیں اللہ ان کے دلوں پر اپنی رحمت کی خاص بارش برساتا ہے جس سے ان کے قلوب پر دنیا اپنا اثر نہیں جما سکتی ۔ یہ وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جو اللہ پاک کی محبت کا خوبصورت چمکتا روشن دیا اپنے ہاتھوں میں لے کر چلتے ہیں ان کا یہ دیا اپنی روشنی میں اس قدر تابناک اور پر اثر ہوتا ہے کہ جو لوگ بھی اس روشنی کی زد میں آتے ہیں ان کے دل و دماغ کو بھی اس کی تابناکی اپنی گرفت میں لے لیتی ہے یوں اللہ پاک کی محبت کاردیے سے دیاجلتا چلا جاتا ہے ۔ بہت عرصے سے میں اپنے دل کے بجھے چراغ کو ہاتھ میں لئے ایک تلاش مسلسل میں تھی کہ کوئی رہنما کوئی مرشد ملے جو اس دیے کو روشن کر دے تاکہ میرے دل سے لے کر میری زندگی کے تمام راستے روشن سے روشن تر ہو جائیں ۔ پھر  عبقری ملا ۔جو  میرے دل سے ظلمت کی گندگی غلاظت کی تاریکیاں ہدایت کے چراغ میں بدل جائیں میری انگلی تھامی اور ایک گندے اور غلیظ بچے کی مانند مجھے میرے رہنما تک پہنچا یا تا کہ وہ اپنے علم کےپانی سے میری غلاظتوں سے لٹھڑے ہاتھ پاؤں ، چہرے اور دل کو دھو ڈالے اب یہ میرے ظرف اور محنت پر ہے کہ میں اس پانی سے کتنا استفادہ کرتی ہوں ۔ میرے عبقری کے جن وظائف نے میری زندگی میں رحمتوں ، برکتوں اور عافیتوں کی لہریں رواں کیں ان میں سر فہرست دو انمول خزانے ، سورہ کوثر اور درود شریف ہیں ۔ ان وظائف سے تو سب سے پہلے میری زندگی میں ایک ٹھہراؤ ، سکون اور اطمینان کی کیفیت در آئی ۔ ایک بے نیازی سی احاطہ کیے رکھتی ہے غنا کی کیفیت نے دل کی بستی میں پڑاؤ ڈالا ویسے تو ہمارے مہینے میں تین سلنڈر استعمال ہو جاتے تھے اب اتنی برکت آئی کہ میرے سسر کے فوت ہونے پر جتنے مہمان تھے ان کا کھانا اور ان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کا کھانا چائے وغیرہ اور میری نند کی شادی کا سارا کھانا ، چائے اس سلنڈر پر بنتی رہی اور سلنڈر خالی تھا لیکن چولہا جلتا رہا اور وہ تقریباً چوبیس پچیس دن چلا اور سارے بہت حیران تھے ۔مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ اتنی برکت آئے گی انشاءاللہ مہینے میں ایک سلنڈر استعمال ہوا کرے گا راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے تھے اور اب مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتا۔ پہلے پیسوں کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کدھر آئے کدھر گئے اب ماشاءاللہ مہینہ کے آخر تک پرس میں پیسے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی غیب کے خزانے سے بھی آ جاتے ہیں بالکل نئے کرارے نوٹ ضرورت کے مطابق مرشد کریم نے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دی اس دعا نے میری زندگی میں روشنیاں بھرنا شروع کر دیں ہیں ۔ اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے کلام میں اتنی تاثیر ڈال دی کہ جس کو میں کوئی بھی عمل عبقری سے دیکھ کر بتاتی ہوں وہ اسے ضرور کرتا ہے اور اسے اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ لوگوں نےا تنے فائدے بتائے کہ اگر میں بیان کروں تو ایک کتاب بن جائے ۔ روحانی پھکی لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں اس کے لوگوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے اپنی ایک کزن کو میں نے استغفار سوا لاکھ ، ہر نماز کے بعد الملک القدوس السلام ایک ایک تسبیح اور روحانی پھکی حمل کی نیت سے دی تو روحانی پھکی استعمال کرنے اور تسبیحات سے اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ۔ میری کزن کا بیٹا بہت زیادہ رو رہا تھا اس کے پیٹ میں درد تھا صرف ایک خوراک روحانی پھکی اسے دینے سے افاقہ ہوا ۔ہر نماز کے بعد ایک توتسبیح بسم اللہ علی دینی و نفسی وو لدی و اھلی وا مالی سات مرتبہ ضرور پڑھتی ہوں اور یا حفیظ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد بھی اور باہر نکلتے وقت خود بھی اور بچوں کو بھی پڑھاتی ہوں۔اس عمل سے اس قدر فائدے ہوئے کہ بچے اور ہم سب اللہ پاک کی حفاظت میں رہتے ہیں میرے میاں کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا لیکن معجزاتی طورپر صرف تھوڑی چوٹیں آئیں اور جان بچ گئی اور کوئی ہڈی بھی فریکچر نہیں ہوئی اسی طرح ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا لیکن اللہ پاک نے ان کو بال بال بچالیا ۔ ان دعاؤں کی برکت سے اس کے علاوہ بھی بے شمار اللہ پاک کے کرم ہیں اور یہ سب اللہ پاک کا احسان اور مرشد کریم کی دعاؤں کی برکت سے ہیں ۔  
درد ، مروڑ ،پیچش سب ایک خوراک سے ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !سب سے پہلے تو میں ناچیز آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اللہ پاک آپ کے فیض کو قیامت کی صبح تک جاری و ساری رکھے ۔ ہماری طرف سے آپ کو اللہ پاک بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے میں ماہنامہ عبقری کا تقریباً2008ء سے قاری ہوں آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے کچھ آزمائے ہوئے ٹوٹکے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جب سے میں نے عبقری کو پڑھا تب سے اس کا دل و جان سے دیوانہ ہو چکا ہوں ۔ اس کے ہر ہر صفحے پر موتی اور ہیرے لکھے ہوئے ہیں ان کو خود آزماتا ہوں اور دوسروں کو بتاتا ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
میرے ایک کزن ہیں جو اسلام آباد میں رہتے ہیں ۔ ہمارے ہاں ان کا آنا سال میں دو مرتبہ یعنی عیدین کے موقع پر ہوتا ہے جب بھی وہ آتا ہے اس کا پیٹ بہت زیادہ خراب ہو جاتا تھا پیچش اتنی زیادہ کہ پوری پوری رات سو نہیں سکتا تھا ہر قسم کا علاج حتیٰ کہ ڈرپ بھی لگواتا مگر پھر بھی افاقہ نہ ہوتا اسی حال میں ہمیں ملنے کیلئے آیا تو میں نے اس کا حال احوال پوچھا تو اس نے ساری تکلیف سنا دی ۔میں نے تسلی دی اسے کہا کہ بھائی میں آپ کو کچھ کھانے کو دیتا ہوں آپ کو آرام آ جائے گا اسی وقت گملے سے نیاز بو کے خشک خوشے توڑ کر ان میں سے کالے کالے دانےنکال کر صاف کیے اور گھر میں پرانا شہد پڑا تھا اس کو ایک گلاس پانی میں بڑا چمچہ حل کر کے اس کے ساتھ پھانکنے کو کہا پہلی خوراک میں اس کو اتنا فائدہ ہوا کہ اس کا درد ، مرڑ ، پیچش سب ختم ہوگئی ۔ یہ نسخہ میرا خود اور میرے رشتہ دار ، دوست احباب کا بھی آزمودہ ہے ۔ ایک مرتبہ میری ملاقات ایک نابینا بزرگ حکیم سے ہوئی ، چند سال ان کی خدمت کی جس کے نتیجہ میں انہوں نے مجھے چند بہت قیمتی اور آسان نسخے بتلائے جو میں  خو د بھی آزمائے اور دوسرے سینکڑوں مریضوں کو بھی استعمال کرائے۔ جو برابر مفید اور تیر بہدف ثابت ہوئے انہوں نے مثانہ کی گرمی ، احتلام ، جریان ، سرعت انزال کیلئے ایک نسخہ دیا جو یہ ہے بہی دانہ ، حسب ضرورت لیں ایک گرام ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں پندرہ سے بیس روز میں تمام شکایات دور ہو جائیں گی معدہ کی تمام شکایات دور کرنے کیلئے انہوں نے بتایا کہ آدھ پاؤ کلونجی اور آدھ پاؤ اجوائن دیسی شامل کریں اور دونوں کو باریک پیس کر ایک پاؤ لیموں کے رس میں بھگو دیں خشک ہونے پر دوبارہ پیس کر چھان کر ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی بھر چاٹ لیا کریں انشاءاللہ تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔ ہر قسم کی ریح کو فوراً خارج کرتی ہے دائمی قبض کا بہترین علاج ہے غذا کو جزو بدن بناتی ہے ۔ ہاضمہ کو قوت دیتی ہے خون کو پتلا کرتی ہے اور بہت سے فوائد ہیں جو آپ لوگ استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
مردانہ طاقت کیلئے :۔
مردانہ طاقت کیلئے ایک معجون بنائی ہے ۔ جو اگر شادی سے پہلے بنا کر استعمال کی جائے تو قوت باہ میں انتہائی اضافہ کرتی ہے پٹھوں اور جوڑوں کو تقویت دیتی ہے اس کے استعمال سے پرانے سے پرانا کمر درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے نسخہ یہ ہے مغز بادام ایک پاؤ،مغز اخروٹ ، دال ماش کا آٹا ، چنے بھنے ہوئے ، گوند کیکر ، گری ، اس کے ساتھ بھکرا یہ ایک بوٹی ہے تمام اشیاء پاؤ ۔ بھر لے لیں باریک پیس لیں سب سے پہلے گوند کو آدھ کلو دیسی گھی میں بھون لیں اس کے بعد مذکورہ تمام اشیاء اور گھی آدھ کلو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں صبح نہار منہ ایک پیالی استعمال کریں ۔ کھانا اس کے دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ہمارے استاد فرماتے تھے کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ۔
بتھوا(باتھو) کا ساگ :۔
یہ ایک مشہور ساگ ہے جو چنے کے کھیتوں میں عام ہوتا ہے اس کا سالن بنا کر بطور سالن روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے یہ جلدی ہضم ہوتا ہے قبض کو دور کرتا ہے جگر کی گرمی میں بہت ہی مفید ہے ۔ پھلبہری اور برص میں پتوں کو گھوٹ کر رس نکال کر لگانے سے آرام آ جاتا ہے یہ بالکل آزمایا ہوا ہے پتھری اور درد گردہ میں باتھو کا پانی استعمال کرنے سے درد کو آرام آتا ہے یہ پانی پتھری کو توڑتا ہے عقل کو بڑھاتا ہے ۔
تلوں کے تیل اور آک:۔
تلوں کے تیل اور آک کے پتوں سے دردوں سے نجات ، جسم میں یا جوڑوں میں شدید درد ہو تو ایک پاؤ تیل تل لے لیں آک کے پانچ پتے درمیانہ سائز کے لیں اب پتوں میں ایک کلو پانی ڈال کر ابالیں جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو تلوں کا تیل ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں مگر کھلے برتن میں ابالیں جب پکتے ہوئے پتے بالکل سنہری ہو جائیں تو آگ بند کر کے پتے نکال دیں اور تیل شیشی میں محفوظ رکھیں دردوں میں لگا کر ہلکا کپڑا لپیٹ دیں ۔

No comments:

Post a Comment