جسمانی بیماریوں کا شافی علاج :۔
پھٹے ہونٹ :۔
میرے
ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں پھٹنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے یہ مسئلہ شروع سے
ہے میری عمر بیس سال ہے کوئی کریم بتائیں جس سے میرے ہونٹ پھٹنے ٹھیک ہو جائیں ۔
میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے خون کی گردش پیروں اور
ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ
اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں ۔
مشورہ
:۔شربت عناب استعمال کر کے دیکھیں صبح و شام ایک دو چمچے پانی میں ملا کر پئیں
مچھلی ، انڈا ، مرغی ، گرم مصالحہ ، گائے کا گوشت ، ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں
چھلے ہوئے ہونٹوں پر کوئی سی بھی ویز لین لگا لیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن
لگائیں۔
کالی پیلی رنگت :۔
میں نے
جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور
رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جا رہی ہے ۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت
ٹھیک نہیں ہوتی ، اسپغول کا چھلکا ، گلقند ، قبض ہونے پر کھاتی ہوں ان چیزوں کے
ساتھ اور قبض ہو جاتا ہے میری عمر بیس سال ہے شادی نہیں ہوئی اگر طاقت کی دوائی یا
خواراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہو جاتا ہے معدہ بھی وزنی رہتا ہے گیس بھی
ہے یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے ۔
مشورہ
:۔آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی ، ہمارے خیال میں آپ کی آنتوں
میں سوزش ہے اسپغول کا استعمال جاری رکھیں ۔ اصلی گلقند غذا کے بعد کھائیں ، صبح و
شام بیل گری کا مربہ کھا لیں مرچ ،مصالحے ،انڈا، مرغی، مچھلی، آلو، اور دالوں سے
پرہیز رکھیں خاص طور پر مرچ ، کھٹائی ، مصالحے سے پرہیز ضروری ہے ۔
پیٹ بڑھ گیا :۔
میری
عمر 54 سال ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آ
گئی ہے الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا ، رپورٹ ٹھیک ہے ۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر
لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے اس لئے نہیں کھائی شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہو گئی
ہوں اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں عموماً تو نارمل رہتی
ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہو جاتی ہے قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر
گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو اس کی بھی کوئی دوا بتا دیں
آپ موٹا ہونے کےلئے بکرے کا گوشت ، دیسی گھی ، مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں اگر
کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے چائے میٹھی نہیں پیتی شوگر
کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں ۔
مشورہ:۔
شوگر کے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی اچھے معالج کے روبرو مشورہ کریں
اور مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر باقاعدہ لیبارٹری
سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر ٹیسٹ کرتے ہیں ، شوگر کے مریضوں کو
باقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیر ہدایت لازمی کرنی
چاہیے ۔پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے جسم کی نشوونما اور تعمیر
میں صرف غذا کا کردار ہے دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف
غذا ہے ۔
خارش کا علاج :۔
میری
والدہ کی عمر 56 سال ہے انہیں شوگر ، بلڈپریشر ، دل کا عارضہ اور پتے کی پتھری ہے
۔ اس کی ساتھ ہی وہ ہیپاٹائٹس بی کی بھی
مریضہ ہیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلیسز بھی ہوتا ہے ۔ چار مہینوں سے شدید
خارش ہوتی ہے ۔ خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ
خارش ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب
تک امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں
اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے ۔
مشورہ
:۔اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پر ملیں
انشاءاللہ فائدہ ہو گا گرم چیزیں نہ کھائیں سفید سوتی لباس پہنیں ۔کیمکلز سے دور رہیں باقی علاج جو کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں ایسے
پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا شکار :۔
ہماری
بدنصیبی ہے کہ میں بانجھ ہوں ۔ ڈاکٹروں اور گائنا کالوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے
باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے ۔
مشورہ
:۔ ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی او رقارئین کی نذر ہے قلب حجر اصلی ، بیخ
مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنا لیں پھر سماق کی کھرل میں
ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے ۔ ہفتہ بھر
کھرل کرنا کافی ہے پھر وزن کر کے چار چار رتی کی پڑیاں بنا لیں ایام سے فراغت کے
بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکھیں صرف سات دن تک پھر اس نسخہ کا کمال
دیکھیں ۔
No comments:
Post a Comment