Tuesday, December 29, 2015

جناب ! چائے نہیں قہوہ پی لیں بھر پور زندگی جی لیں

جناب ! چائے نہیں قہوہ پی لیں بھر پور زندگی جی لیں  :۔


آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہو گیا ہے کہ ہر کوئی چائے پینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تواس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں  ۔ چائے کی پتی میں ، تھی ان ڈین ٹرین ٹینک ایسڈ ، کلورو فائل ، البوین ، ایتھریل آئل ، اپوتھمیا ، موم اور کچھ منجمند قسم کے مادے پائے جاتے ہیں ۔تھی ان ، کیفین  سے ملتی جلتی ہے ۔ یا اسی کو کیفین کہہ لیں ۔ جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے ۔ چائے نیند اڑاتی ہے خشکی پیدا کرتی ہے ۔ دودھ اگر خالص ہو (جو آج کل صرف خوش نصیبوں کو ملتا ہے )چائے کی پتی خالص ہو تو یہ حرارت پیدا کرتی ہے :ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے دل کے فعل کو تیز کرتی ہے ،نفسیاتی طور پر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آ جاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ ، محنت اور لگن سے کرتے ہیں ۔ مگر آج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ ا س میں دودھ کی بجائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہے جس میں بے شمار ملاوٹیں اور مضر صحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں ۔ غذائی ماہرین کے مطابق ا س میں کم و بیش چھ مضر صحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیدا کرنے کیلئے حیوانی خون شامل کیا جاتا ہے اور سفید چینی تو سفید زہر ہے حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ قہوؤں کے استعمال کو بڑھانا چاہیے بعض حکما ء دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہوؤں کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔
مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر مختصر طبی فوائد :۔
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہوؤں میں حسب ضرورت حسب خواہش نمک ، چینی یا شہد ملا کر استعمال کریں ۔
قہوہ :۔لونگ۔  دار چینی! اینٹی سپٹک ، ہیضہ بلغم سے آرام ، سردی میں حرارت ، جگر کو طاقت ، بھوک لگائے ، کھا یا پیا ہضم کرے ، ریاح خارج ، پتھری ، فالتو چربی کا علاج۔
قہوہ :۔ادرک! بھوک لگائے ، ریاح ، پتھری خارج، مقوی بصارت ، چہرے کی رنگت میں نکھار ۔
قہوہ :۔تیز پات !کاسر ریاح ، مقوی معدہ ، مقوی قلب ، سر درد میں نہایت مفید ۔
قہوہ :۔ اجوائن دیسی !کاسر ریاح ، بخار میں مفید ، گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ۔
قہوہ :۔ گل بنفشہ ! کھانسی نزلہ زکام میں مفید ، سانس کی نالیوں کو کھولتا ، حلق کی خراش دور کرتا ہے ۔
قہوہ :۔ادرک ۔ شہد! شہد میں شفا ، سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ ، نزلہ ، زکام کھانسی بند ناک میں مفید ہے ۔
قہوہ :۔ گل سرخ! گاڑھی بلغم ، رقیق ، قبض دور ،سردیوں میں حفظ ماتقدم ، طبیعت کو نرم لطیف کرے ۔
قہوہ :۔ کالی پتی !  نقاہت دور کرتا ہے پسینہ لاتا ہے ، خون کی گردش تیز ، سردی کے موسم میں سردی سے دفاع ۔
قہوہ :۔ لیمن گراس ! بلغم ، نزلہ ، سردی میں مفید ، اسہال ، کڑل دور ، لو بلڈ پریشر میں مفید ۔
قہوہ :۔ زیرہ سفید ۔الائچی ! معدے کی جلن ، بواسیر میں مفید ، کھانا ہضم کرے ، بھوک صالح پیدا کرے ۔
قہوہ :۔ سونف! کاسرریاح ، خشک کھانسی ، معدے کی جلن میں مفید ، ہاضم بڑھائے ، بھوک لگا ئے۔
قہوہ :۔ بادیان خطائی ،۔دار چینی !قوت ہاضم بھوک بڑھائے ، چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار ، طبی فوائد ۔
قہوہ :۔ بنفشہ ملٹھی !نزلہ ، زکام ، کھانسی ، بلغم سینے کی جلن ، حلق کی خراش ، قبض کو دور کرے۔
قہوہ :۔ بھوسی گندم !نزلہ، زکام ، بند ناک ، گاڑھی بلغم کا علاج پیشاب میں جلن دور کرتا ہے ۔
قہوہ :۔ بنفشی قہوہ  عبقری! دائمی ریشہ ، کیرا، نزلہ زکام کھانسی کا مکمل علاج ، بے شمار دیکر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے ۔

No comments:

Post a Comment