Tuesday, December 15, 2015

سانس بند کے کے زم زم پڑھنا شروع کر دیا

سانس بند کے کے زم زم پڑھنا شروع کر دیا  :۔


گناہو ں سے نجات کیلئے :۔

روزانہ سحری کے وقت اٹھ کر دو رکعت نماز تہجد ادا کریں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین بار سورہ اخلاص پڑھیں ۔ اور تہجد نماز کے بعد ستر بار یاوھاب پڑھ کر ہاتھ پھیلا کر عاجزی کے ساتھ گریہ و زاری کریں گڑ گڑا کر اپنے گناہوں سے معافی مانگتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کریں جب فجر کی اذان سنیں تو اذان کا جواب دیں اور لاکھوں نیکیاں کمائیں  اور اذان کے بعد کی دعا یاد ہو تو ضرور پڑھیں۔

سورۃ یٰسین کے عمل کے کمالات :۔


میں نے ایک بندے سے پیسے لینے تھے اور سورہ یسین والا عمل کیا عمل صرف دو یا تین بار ہی کیا تھا کہ وہ بندہ جو پیسے دینے سے بالکل انکاری تھا ایک ہفتے کے اندر پیسے خود گھر پر آ کر دے گیا میں نے انٹر شپ کیلئے ایک یا دو دن عمل کیا تھا اور مجھے بغیر کسی سفارش کے ایسی جگہ انٹرشپ ملی جہاں ملنا بہت مشکل تھی ۔

بیٹے کا داخلہ سورہ یٰسین کے عمل سے ممکن ہوا :۔


پچھلے سال میرے بیٹے کا USS کالج میں داخلہ نہیں ہو پا رہا تھا ۔ تین بار سورہ یسین پڑھی اور جب ۔


سَلَامٌ قَوْلاً مِنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ۔ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَّقُوْلَ لَهُ كُنْ فَيَكُوْنُ
کو تین بار پڑھیں اور دعامیں کہیں کہ یاللہ پاک نماز عبادت کا دل ہے اور سورہ یسین قرآن کا دل ہے میں آپ سے ان دونوں کے وسیلے سے دعا کر رہی ہوں آپ قبول فرمائیں ۔ میں نے یہ عمل چند بار ہی کیا کہ میرے بیٹے کا حیران کن طورپر یو ایس ایس کالج میں داخلہ ہو گیا مجھے جو بھی حاجت ہو میں یہی عمل کرتی ہوں ۔
سورہ یٰسین کے عمل کے بارے میں میں اپنا تجربہ عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ۔ میں نے پچھلے سال جس بھی مسئلے کیلئے سورہ یسین کا عمل کیا اللہ پاک کے فضل و کرم سے مجھے سو فیصد اس کا رزلٹ ملا ۔ الحمدللہ! جب میں یسین تین بار دھراتی تھی تو بہت زیادہ توجہ اور کیفیت کے ساتھ جب ۔


سَلَامٌ قَوْلاً مِنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ۔ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَّقُوْلَ لَهُ كُنْ فَيَكُوْنُ

کو دھراتی تھی تو اس کے مطلب کو ذہن میں رکھ کر دہراتی تھی اور اس یقین کے ساتھ کہ اللہ پاک نے کہہ دیا ہے ہو جا تو میرا کام ہوگیا ہے اس عمل کے بعد ایسے مطمئن ہو جاتی تھی کہ جیسے میرا کام ہو گیا ہے اور واقعی ہی میرا مسئلہ حل ہو جاتا تھا بہت ہی لاجواب عمل ہے ماشاءاللہ !
امتحان میں کامیابی کیلئے :۔

دو نفل پڑھنے کے بعد تین بار سورہ یٰسین پڑھنے سے مجھے امتحان میں کامیابی ملی ہے ۔ میری قارئین عبقری سے درخواست ہے کہ کسی بھی امتحان سے پہلے سورہ یسین والا عمل لازمی کریں ۔
زم زم کے عمل کا کرشمہ :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس واقعہ کو ایک سال سے زیادہ ہو چکا ہے پچھلی بقرہ عید پر پانچ جانوروں کو ذبح کیا تو میری ایک انگلی پر چھری سے تھوڑا گہرا کٹ لگ گیا اور خون نکلنے لگا ۔ میں نے پٹی کی اور کام کرنے لگا شام کو تقریباً تین گھنٹے بعد گھر آ کر پٹی کھولی تو خون اسی تیزی سے باہر آنے لگا میں نے دوائی لگائی اور دوبارہ پٹی کر لی ۔ رات کو بارہ بجے کے قریب پھر پٹی کھولی تو پھر سے خون اسی سپیڈ سے باہر آنے لگا پھر پٹی کی اور سو گیا عید کے دوسرے دن ایک جانور ذبح کرنا تھا لیکن انگلی نے کام نہ کرنے دیا ۔ پھر بھی لگا رہا جانور ذبح کیا اور کھال اتاری پٹی اتاری ہاتھ دھوئے دستر خوان پر بیٹھ گیا ۔ خالہ زاد بھائی نے کہا یہ خون کس کا ہے ؟ میں نے انگلی دیکھی تو وہ خون سے بھری تھی دوسرے خالہ زاد بھائی نے کہا زم زم پڑھ کر دم کریں میں نے انگلی پر دم کر دیا اس کے بعد خون نہیں نکلا انگلی تھوڑی سی سوج گئی تھی میں نے اس کو دبایا کہ جو خون جما ہوا ہے وہ نکل آئے ۔مگر خون نہیں نکلا صرف تھوڑا سا پانی نکلا 

No comments:

Post a Comment