روزی میں فراخی کیلئے
مجرب ترین عمل :۔
آج کل ہر بندہ رروزی کی وجہ سے پریشان ہے اور دنیا وی دولت
کے حصول کیلئے ہر جائز و ناجائز کام کر رہا ہے ۔ بعض لوگوں نے تو اپنا خدا تک روزی
کو بنا لیا ہے ۔ کہ یہ ہوگی تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ اس غلط یقین کی وجہ سے
خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور زندگی سے سکون نکل گیا ہے ۔ اگر آج ہی ہم یہ تہیہ کر
لیں اور اپنے یقین کو دولت سے ہٹا کر اللہ پاک کی ذات کی طرف کر دیں تو یقیناً
ہمارے مسائل بھی اللہ پاک آہستہ آہستہ حل کر دیں گے اور زندگی میں سکون بھی ہو
جائے گا ۔ آزما کر دیکھ لیں ۔ یہ تین کام کریں اور روزی کے معاملے میں بے فکر ہو
جائیں۔
الف:۔ پختہ یقین کریں کہ روزی صرف اللہ پاک دیتا ہے ۔ دکان،
ملازمت ، کھیتی باڑی ، یا تجارت نہیں یعنی رزاق صرف اللہ پاک کو جانیں ان اسباب کو
نہیں۔
ب:۔ کیسے بھی حالات ہو جائیں اور کتنی بھی تنگدستی ہو جائے
یہ پکا عہد کر لیں کہ میں نے حرام نہیں کھانا ہے ، صرف اور صرف رزق حلال کھانا ہے
۔
ج:۔ تھوڑا یا زیادہ جتنا رزق ملے ا س میں سے سب سے پہلے
اللہ رب العزت کا حصہ نکال دیں یعنی اڑھائی فیصد کے حساب سے صدقہ ضرور کردیں ۔ پھر
اس عمل کی برکت دیکھیں نہایت آزمودہ ہے ۔
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی
ادائیگی کیلئے بہترین عمل :۔
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا
ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر باوضو پڑھ
لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہو جائے گا عمل آسان ہے اس لئے اس
کی مستقل عادت بنا لیں ۔ بارش کا پانی اکٹھا کر لیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا
ہے ۔ جب بارش ہو رہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں ۔ اور سورہ تکاثر (پارہ
30 ) اکتالیس مرتبہ پڑ ھ کر اس پانی پر دم کرلیں ، پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر
سنبھال لیں ۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں
تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہو جائے گی اگر پانی کم ہو
جائے تو مزید ڈال دیا کریں ۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و
غم ، پریشانیاں ، بیماریاں دور کر دے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک
جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے ۔
بچہ کی لاغری اور جسمانی کمزوری
دور کرنے کیلئے :۔
بعض بچے پیدائشی کمزور ہوتے ہیں اور بعض عمر کے ساتھ ساتھ
کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ اس عمل سے اللہ
پاک ان کی صحت بہتر کر دیتے ہیں اور بچے رونا پیٹنا بند کر دیتے ہیں ۔ یہ بڑا مجرب
عمل ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے آپ بھی کریں اور انشاءاللہ یہ عمل
آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔ اکیس بیری کے پتے لے کر ان پر گیارہ مرتبہ درود شریف
پڑھیں اس کے بعد سورہ تکاثر ایک مرتبہ پڑھیں ، پھر سورہ کوثر ایک مرتبہ ، سورہ
فاتحہ ایک مرتبہ ، آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور چاروں قل ایک ایک مرتبہ پڑ ھ کر پھر
گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ان پتوں پر دم کریں یہ پتے پانی والی بوتل میں
ڈال کر رکھیں اکیس دن تک بچے کوپلائیں۔ پانی کم ہو جائے تو ساتھ ساتھ پانی بڑھاتے
چلے جائیں۔ بچے کو نہلاتے وقت بھی اس پانی کے کچھ قطرے اس میں ڈال دیں انشاءاللہ
تعالیٰ بچے کی جملہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور صحت بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گی
۔
No comments:
Post a Comment