Tuesday, December 8, 2015

چوری سے مال کی حفاظت

چوری سے مال کی حفاظت :۔


اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورہ رعد پارہ نمبر 13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کر کے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورہ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کر سکے گا اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیرو برکت ہو گی اور باڑہ آگ ،جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔

No comments:

Post a Comment