شاہ صدیق دہلوی کے مستند روحانی وظائف :۔
نزلہ زکام کا علاج :۔
اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہو
رہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ
پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔ اگر غیر عورت ہے تو
پانی پر دم کر کے دے دے وہ پانی پی لے ۔ یہ عمل تین دن کرے انشاءاللہ تعالی نزلہ و
زکام سے نجات حاصل ہو گی ۔
اولاد نرینہ کیلئے :۔
اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس
کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیر بہدف ہے ۔ بعد نماز عشاء باوضو سات بار ایک سفید
کاغذ پر کھیعص لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و
صاف پانی سے دھو کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پئیں
،انشاءاللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہو گی ۔
کتے کاٹے کا علاج :۔
اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی
پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن نیتون سے دھو کر اس شخص کو
پلائے انشاءاللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہو جائے گا مجرب عمل ہے وہ مفرد حروف یہ
ہیں ۔
ا ب ج ا ع ہ ہ د با ب اللہ ۔
مرگی کا بہترین عمل :۔
اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا
دورہ پڑتا ہو تو اس کیلئے مندجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر
دم کرنے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آ جائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ
حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑھ
گا وہ حروف مقطعات یہ ہیں ۔
الم۔ المص۔ المر۔ کھیعص۔ طہٰ ۔ یٰسن والقرآن الحکیم۔ ص ۔ طسم ۔ طس۔ حم۔
عسق۔ ق۔ ن والقلم وما یسطرون ۔
شوگر کا علاج :۔
اگر کسی شخص کو ذیابطس (شوگر) ہو گئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو
نماز عصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ
ذیابیطس سے نجات حاصل ہو گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔ آیت درج ذیل ہے ۔
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ
وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (سورہ بنی اسرائیل 80)
ہر قسم
کی طلب حاجت :۔
جو
شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز
فجر سورہ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئے تو ان آیات کو تین تین بار
پڑھے آیات یہ ہیں ۔
هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا
وَاللَّهُ يُقَدِّرُ
اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ
رَّحِیۡمٌ
چوری سے مال کی حفاظت :۔
اگر کسی شخص نے گھر یا
دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا
ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورہ رعد پارہ نمبر 13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے
اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کر کے باڑے یا
مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی
سورہ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک
مار دے اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ
رہے گا اور چور چوری نہ کر سکے گا اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں
خیرو برکت ہو گی اور باڑہ آگ ،جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔
حمل کی حفاظت کیلئے :۔
اگر کسی عورت کا حمل گر
جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے عورت کے گلے
میں ڈال دے ، انشاءاللہ حمل ہر قسم کے حملہ سے محفوظ رہے گا ۔ اور قائم رہے گا ۔
No comments:
Post a Comment