ایک مہینہ میں نکاح ہو
گیا :۔
محترم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک ددوست ہے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن اس کا
منگیتر دوسری لڑکیوں کے چکر میں تھا اور اس میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا ۔
اور کوئی رابطہ اس کے گھر والوں کے ساتھ نہیں رکھتا تھا اور منگنی ختم کرنا چاہتا
تھا ۔ میں نے اپنی دوست کو بتایا کہ تم ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور سات
مرتبہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اپنے منگیتر
کا تصور کر کہ پڑھ کر اسے دم کر دیا کرو اور ساتھ روحانی غسل بھی بتایا ۔
کچھ ہی دن یہ عمل کیا تھا کہ وہ لڑکا بدل گیا ۔ لڑکیوں سے دوستی چھوڑ دی اور رابطہ
کرنے لگا ۔ منگنی کو کافی عرصہ ہو گیا تھا لڑکی والے شادی کا نہیں بتا رہے تھے
میری دوست نے سورہ فاتحہ اور اخلاص والا عمل کیا ۔ یعنی اول و آخر تین مرتبہ درود
شریف ، ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ یہ عمل کسی کا دل
نرم کرنے کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے اور ایک درس میں آپ دامت برکاتہم نے بتایا تھا
جن لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہو یا لڑکے والے تاریخ نہ دے رہے ہوں ۔ یا جن کی شادی
نہ ہو رہی ہو وہ کر سکتے ہیں اور سسرال والوں کو ہدیہ شروع کر دیا ایک مہینہ کے
اندر اندر انہوں نے نکاح کر دیا اللہ تعالیٰ اب اس کو خوش رکھے آمین۔
No comments:
Post a Comment