مسئلہ حفظ قرآن :۔
محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن
پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی
تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج
میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ
کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز
قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے
والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی
آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو
مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی
سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی
توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ
کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان
ہو گی ۔
No comments:
Post a Comment