Friday, August 21, 2015

قدرت کا بہترین تحفہ نیم فوائد ہی فوائد

قدرت کا بہترین تحفہ نیم  فوائد ہی فوائد:۔

قدرت کہ یہاں بے بہا قیمتی تحائف میں  سے نیم کا درخت ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا ایک ایک ذرہ انو کھے  فوائد کا حامل ہے ۔ خواہ پھل ہوں ، پتے ہوں ، ڈالیاں ہوں ، ان میں بے شمار فوائد ہیں ۔ مگر نقصانات سے بالکل پاک ہے ۔ یہ قدرت کی چند ایسی نعمتوں میں سے ایک ہے جس میں صرف فائدے ہی فائدے ہیں اور سال بھر میں  باآسانی دستیاب ہو جاتی ہے ۔ نیم ایک اینٹی بیکٹیریل ہے ۔ انیٹی پیرا سائٹک ہے ،انیٹی فنگل ہے انیٹی انفلامیٹری ہے، نیم میں موجود وٹامن (سی) جلدی افراض میں نہایت کار آمد ثابت ہوتی ہے ۔ نیم کے استعمال کے چند طریقے ملاحظہ فرمائیں ۔
نیم کا ابلا ہوا پانی :۔
ایک لیٹر پانی میں 40 نیم کے پتے یا پھر  مٹھی  بھر پتے ڈال کر ابالیں جب پتے رنگ بدل دیں اور پانی  ہرا ہو جائے تو اسے چھان کر کسی صاف بوتل میں بھر کر رکھ دیں ۔ یہ پانی کاآمد ہے اگر بال بہت  جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہو تو شیمپو کے بعد آخر میں یہ پانی  بالوں  پر ڈال دیں ۔ اس کی اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خوبیاں آپ کو خشکی سے نجات دلائیں گی۔ بالوں میں اکثر گرمی کے موسم میں پسینے کی بد بو ہو جاتی ہے اس کی وجہ بھی خشکی  ہوتی ہے اس کے استعمال سے آپ کے بال صاف ہو جائیں تے جبکہ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہوئے، انہیں بڑھنے میں مدد دے گا ۔ یہ پانی آپ سکن ٹونز کی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اس ٹونر سے چہرہ صاف کرتی ہیں تو کچھ ہی وقت میں چہرے کے جملہ مسائل جیسے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیدز ، داغ دھبے ، چھائیاں او ر سیاح حلقے اور ایسے دیگر مسائل حل ہو جائیں گے  اگر مسووڑھوں میں انفیکشن ہو تو اس ابلے ہوئے نیم کے پانی سے کلیاں کرنے سے فائدہ ہو گا ۔
نیم کی نبولی :۔
روزا نہ ایک نیم کی نبولی پانی کے ساتھ کھانا جوڑوں کے درد میں مفید ےہے ۔  یہ خون صاف کرتی ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ نیم کھانا ڈائبیٹک مریضوں کے لئے انسولین کا کام کرتی ہے یہی نبولی ( پیلے رنگ کی  ) چوسنے سے خون صاف ہونے کے علاوہ قبض بھی دور ہو جاتی ہے ۔ اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو وہ بھی ان کے استعمال سے مر جاتے ہیں ۔ 
نیم کا تیل :۔
اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز سے چھٹکارا مشکل لگتا ہو تو نیم کے تیل کے فقط 2سے 3 قطرے پانی میں گھول کر بلیک ہیڈز پر لگائیں ۔ روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں گے اور دوبارہ نہیں ہوں گے ۔ آپ اپنے بالوں کے لئے جو بھی تیل استعمال کر تے ہیں خواہ وہ زیتون کا تیل ہو یا بادام کا یا پھر ناریل کا تیل ہو بس اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملا کر سر کی مالش کریں اس سے جڑوں تک بلڈ سرکولیشن بہتر ہو گا اور بال تیزی سے بڑھیں گے ۔ ناخنوں  میں فنگل انفیکشن ہو تو چند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی ہلکی مالش کریں ۔ اس سے انفیکشن بھی کم ہو گا بڑھے گا نہیں ۔ یہ انفیکشن اکثر ایک ناخن سے ہی باقی ناخنوں کو بھی لگ جاتا ہے ۔ روزانہ کی مالش سے دوسرے ناخن اس انفیکشن سے محفوظ رہیں گے اور ناخن اگر کمزور ہوں مڑ جاتے ہیں تو صحت مند ہو جائیں گے ۔ مگر یہ احتیاط لازمی ہے کہ نیم کا تیل خوش ذائقہ نہیں ہوتا اس لئے کچھ بھی کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں تاکہ تیل کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔
نیم کا پاؤڈر :۔
نیم کے پتے دھو کر سکھالیں پھر پیس کر پاؤڈر بنا لیں ، چہرے کی رنگ نکھارنے اور چہرہ پر رونق بنانے کے لئے نیم کا پاؤڈر ،   گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر دہی اور تھوڑا سا دودھ ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں ، چہرے پر لگا کر 15 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں مگر پانی میں 2،3 کھانے کے چمچ عرق گلاب ملا ہو ا ہو ، چہرے پر رونق اور نکھار آ جائے گا ۔ اس کے علاوہ داڑھ کی درد میں یہ پاؤڈر منجن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
 نیم کا لیپ :۔
تازہ پتوں کو پیس کر لیپ بنا لیں ۔ آگ کے جلے ہوئے پر نیم کے  لیپ لگانے سے انفیکشن نہیں ہوتا ۔ کوئی بھی چو ٹ ہو معمولی زخم ہو یا ایکسیڈنٹ کے خطرناک زخم ہوں ان پر نیم کا لیپ لگانے سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں ۔
اگر پلکوں کے بال جھڑ گئے ہوں تو:۔
نیم کے پھولوں کا کاجل لگانے سے پلکیں موٹی ہوں گی اور اگر پلکوں کے بال جھڑ گئے ہوں تو وہ بھی اگ آئیں گے اس کے علاوہ یہ آنکھوں کی خارش بھی دور کر دیتا ہے 
طریقہ:۔ نیم کے پھول لے کر روئی میں لپیٹ کر بتی بنا ئیں اور چراغ میں سرسوں کے تیل میں جلائیں اور اس کا کاجل حاصل کریں ۔ اس کے بعد یہ کاجل چھ ماشے پھٹکڑی بھونی ہوئی ایک ماشہ کو دو تولے مکھن میں ملا کر کانسی کے کٹورے میں نیم کے ڈنڈے سے رگڑیں اور آنکھوں میں لگائیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 37




No comments:

Post a Comment